پاکستان میں دہشت گردی سے 6 افراد ہلاک

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد – ایک سابق رکن پارلیمان، ایک قبائلی رہنما اور دو پولیس افسران ملک بھر میں حال ہی میں ہلاک ہونے والے چھ پاکستانیوں میں شامل ہیں۔

ڈان کے مطابق، 17 جولائی کو مسلح افراد نے مومند ایجنسی کے علاقے بنگلو میں حکومت کے حامی قبائلی رہنما ملک سیال جان دادو خیل کو ہلاک اور اور ان کے تین ساتھیوں کو زخمی کردیا۔

اس کے علاوہ سماء نے اطلاع دی ہے کہ 17 جولائی کو ضلع صوابی میں مسلح افراد کی فائرنگ کا نشانہ بننے والےعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سے منسلک خیبر پختونخواہ (کے پی) اسمبلی کے سابق رکن شعیب خان 18 جولائی کو پشاور کے ایک ہسپتال میں جاں بحق ہوگئے۔

ڈان کے مطابق ایف سی کے ترجمان خان واسع نے 17 جولائی کو بتایا ہے کہ فرنٹیئر کور (ایف سی) نے حال ہی میں صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک اور پانچ مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

دنیا ٹی وی نے 18 جولائی کو اطلاع دی ہے کہ حال ہی میں لوئر دیر، کے پی، کے نزدیک تورمنگ میں حکام نے دہشت گردی کے شبہ میں چھ افراد کو گرفتا ر کیا ہے۔

دریں اثنا، دنیا ٹی وی نے 17 جولائی کو اطلاع دی ہے کہ راولپنڈی میں حال ہی میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس افسر جان بحق اور ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500