پاکستانی فورسز نے القاعدہ کے 6 ارکان کو ہلاک، 50 مبینہ جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد - پاکستانی فورسز نے حال ہی میں پنجاب میں القاعدہ کے چھ ارکان کو ہلاک کر دیا ہے اور پورے ملک میں سے 50 مبینہ جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دہشت گردوں نے کراچی میں ایک مولوی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

ڈان کے مطابق، ضلعی پولیس نے 13 جولائی کو کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں ایک پولیس مقابلے میں القاعدہ کے چھ ارکان کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ دو پولیس افسران زخمی ہوئے تھے۔

صوبہ پنجاب کے ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سعود مگسی نے کہا کہ مقتول دہشت گرد حساس سرکاری املاک، بشمول ضلعی پولیس افسر کے دفتر پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

دنیا ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق، لاہور میں ایک چھاپے میں، پنجاب پولیس کے شعبۂ انسدادِ دہشت گردی نے 12 جولائی کو "دولتِ اسلامیہ عراق و شام" (داعش) کے تین مشتبہ ارکان کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع نے 12جولائی کو دنیا نیوز کو بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے پاکستانی اداروں نے رمضان کے آخری ہفتے کے دوران پورے ملک سے 47 مشتبہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کے سہولت کاروں کو حراست میں لیا۔

ڈان کے مطابق، پولیس نے کہا کہ 12 جولائی کو کراچی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک مولوی، حبیب الرحمان کو ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

دیگر خبروں میں، ڈان کی 13 جولائی کی ایک رپورٹ کے مطابق، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے انسان دوست عبدالستار ایدھی کو اعزاز سے نوازنے کے لیے حال ہی میں ایک یادگاری سکہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایدھی، پاکستان کے سب سے بڑے نجی خیراتی ادارے کے بانی، 8 جولائی کو کراچی میں 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500