پی پی پی کے رہنما کرم ایجنسی میں جاں بحق؛ 5 پولیس اہلکار کالام دھماکے میں زخمی

اسٹاف رپورٹ

پشاور – ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ 12 جولائی کو کرم ایجنسی، خیبر پختونخواہ (کے پی) میں تشدد کے مختلف واقعات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ایک رہنما جاں بحق اور پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

24 نیوز نے اطلاع دی ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے تشدد اور فائرنگ کر کے پیپلزپارٹی کی کرم ایجنسی شاخ کے صدر حامد طوری کو پارا چنار میں ان کے گھر پر ہلاک کر دیا۔

جیو نیوز نے اطلاع دی کہ کالام، کے پی میں ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پانچ پولیس افسران زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ اُن کی گشت کے دوران سڑک کنارے نصب ایک بم ان کی گاڑی کے نیچے دھماکے سے پھٹ گیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500