کے پی اور باجوڑ میں شرپسند ہلاک

سٹاف رپورٹ

پشاور — حکام نے کہا کہ باجوڑ ایجنسی اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں جداگانہ واقعات میں کم از کم تین شرپسند ہلاک ہو گئے۔

باجوڑ پولیٹیکل انتظامیہ نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ 10 جولائی کو باجوڑ ایجنسی کے علاقہ سالارزئی میں سڑک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرتے ہوئے دو شرپسند مارے گئے۔

جداگانہ طور پر، جیو نیوز نے خبر دی کہ 10 جولائی کو پولیس نے ضلع بٹاگرام، کے پی میں ایک مقابلہ کے دوران کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک کمانڈر کو ہلاک کر دیا اور ایک دوسرے مشتبہ شرپسند کو گرفتار کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) راجہ صبور خان نے کہا کہ مقابلہ میں مارا جانے والا ٹی ٹی پی کا ضلع توغیر اور شانگلہ کا کمانڈر 9 جولائی کو کے پی کے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تھا، انہوں نے مزید کہا کہ وہ متعدد دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

پولیس نے کہا کہ حکام نے ٹی ٹی پی کے اس کمانڈر کے سر پر 1 ملین روپے (10,000 امریکی ڈالر) انعام رکھا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500