اسپین نے 3 مشتبہ پاکستانی انتہا پسند گرفتار کر لیے

سٹاف رپورٹ

لیڈا، اسپین – ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی نے یکم جولائی کو ہسپانوی وزارت داخلہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ لیڈا میں ہسپانوی حکام نے تین پاکستانیوں کو حراست میں لیا ہے جن پر سماجی رابطہ کے ذرائع کے ذریعے "دولت اسلامی عراق و شام" (آئی ایس آئی ایل) اور طالبان کی ترویج کا الزام ہے۔

ہسپانوی حکام کے مطابق تینوں ملزمان کا ایک مشترکہ گھر تھا جہاں سے وہ دہشت گردوں کا حامی سماجی ذرائع ابلاغ کا مواد تقسیم کرتے تھے۔ حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ پاکستانی کسی بڑے گروہ کا حصہ تو نہیں ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500