کوئٹہ، مردان بم حملوں میں 15 پاکستانی زخمی

سٹاف رپورٹ

کوئٹہ — میڈیا نے خبر دی کہ حال ہی میں کوئٹہ اور مردان میں سڑک کنارے ہونے والے بم حملوں میں کم از کم 15 پاکستانی جاںبحق ہو گئے۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ 6 جولائی کو کوئٹہ میں نصب ایک بم اس وقت پھٹ گیا جب سیکیورٹی فورس کا ایک کانوائے قریب سے گزر رہا تھا، جس سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ کانوائے میں کسی کو کوئی نقصان نہ پہنچا۔

ذرائع نے کہا کہ بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے علاقہ سے چھ مشتبہین کو گرفتار کر لیا۔

کے پی کے سپرانٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) آپریشنز سیف اللہ نے ڈان کو بتایا کہ ضلع مردان، خیبرپختونخوا (کے پی) میں ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) پھٹنے سے ایک پولیس افسر سمیت کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔

درایں اثناء، دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ پولیس نے 5 جولائی کو کراچی میں ایک کالعدم گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500