پاکستان نے افغان مہاجرین کی قیام میں 6 ماہ کی توسیع کر دی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ 29 جون کو پاکستان نے افغان مہاجرین کو قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کے لئے چھ ماہ کی توسیع دے دی ہے۔

ریڈیو فری یورپ/ ریڈیو لبرٹی نے اطلاع دی ہے کہ اس سے قبل پاکستان نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی تھی، لیکن اب اس نے اس تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ تقریباً 15 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں رہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر براۓ مہاجرین فلپو گرینڈی نے پاکستانی اقدام کی تعریف کی اور اپنے گھر واپس جانے پر راضی ہونے والے افغان مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی پیکیج کو دوگنا کر کے 200 امریکی ڈالر(20،000 روپے) سے بڑھا کر 400 امریکی ڈالر (40،000 روپے) کر دیا۔

ڈان نے اطلاع دی ہے کہ اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق، پاکستانی حکام کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے احکامات موصول ہوۓ ہیں کہ وہ مہاجر کیمپوں کو بتدریج افغانستان میں منتقل کرنے کے لئے اقوام متحدہ اور کابل کے ساتھ مل کر کام کریں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500