پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے قانون ساز کی منسوخ سزائے موت بحال کر دی

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — سماء نے خبر دی کہ پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے 16 جون کو پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل - این) سے وابستہ رکنِ قومی اسمبلی عابد رضا کو قبل ازاں ملنے والی منسوخ شدہ سزائے موت کو بحال کر دیا۔

صوبہ پنجاب میں این اے – 107 گجرات کی نمائندگی کرنے والی ایک نشست پر کامیاب ہونے والے رضا کو 2001 میں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت ضلع گجرات میں چھ افراد کو قتل کرنے کے سلسلے میں سزائے موت دی گئی۔ تاہم، متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ مفاہمت پر پہنچنے کے بعد اسے آزاد کر دیا گیا تھا۔

عدالتِ عظمیٰ کے ایک پانچ رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا کہ اے ٹی اے کے تحت آنے والے مقدمات میں سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500