مہمند ایجنسی میں عسکریت پسندوں نے 2 یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا

اسٹاف رپورٹ

مہمند ایجنسی، پاکستان -- ڈان نے 9 جون کو اطلاع دی کہ مہمند ایجنسی میں عسکریت پسندوں نے حال ہی میں دو یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ حکام نے ایجنسی میں مبینہ عسکریت پسندوں کے 13 مکانات منہدم کر دیے۔

مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے 7 جون کو تحصیل ایکّا گھنڈ کے مختلف علاقوں سے خاصہ دار فورس کے ایک افسر، نائب (اسسٹنٹ) صوبیدار نوید خان، اور ملٹری انجینئرنگ سروس کے ایک ملازم، جمال شاہ کو اغوا کر لیا۔ عسکریت پسندوں نے ان کی لاشوں کو دو دیہات میں پھینک دیا۔

ڈان نے اطلاع دی ہے کہ دریں اثناء، مقامی لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے، حلیم زئی قبائلی عمائدین کی مدد سے، 8 جون کو تحصیل حلیم زئی میں مبینہ عسکریت پسندوں کے 13 مکانات منہدم کر دیے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500