سلامتی

ٹی ٹی پی سے منسلک ڈاکوؤں، عسکریت پسند گروہوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

از زرق خان

پنجاب پولیس کے افسران 16 اپریل کو چراغ شاہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرنے کے بعد ایک گروپ فوٹو کے لیے پوز دے رہے ہیں۔ [پنجاب پولیس]

پنجاب پولیس کے افسران 16 اپریل کو چراغ شاہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرنے کے بعد ایک گروپ فوٹو کے لیے پوز دے رہے ہیں۔ [پنجاب پولیس]

ملک کے دیہی علاقوں میں منظم جرائم کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششوں میں، پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ کی سرحد کے ساحلی علاقے میں سرگرم ڈاکوؤں کے گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

ڈاکو -- وہ رہزن جنہوں نے پاکستان کے دیہی علاقوں میں، اُن کی پوری تاریخ کے دوران کارروائیاں کی ہیں -- دریائے سندھ کے ایک گہرے جنگلاتی حصے کے ساتھ، جسے مقامی طور پر صوبہ پنجاب کے رحیم یار خان اور راجن پور اضلاع کے دور دراز اضلاع میں کچا کہا جاتا ہے اور صوبہ سندھ کے اضلاع شکارپور، جیکب آباد، کشمور اور گھوٹکی میں رہتے ہیں۔

پنجاب پولیس نے، اپریل کے اوائل میں شروع کیے گئے اپنے کریک ڈاؤن میں، درجنوں ڈاکوؤں کو گرفتار اور ہلاک کر کے اور ان کے قبضے سے بھاری ہتھیار، بشمول آتشیں اسلحہ اور دستی بم برآمد کرکے اہم کامیابیوں کا دعویٰ کیا ہے۔

پنجاب پولیس نے 3 مئی کو محکمے کے ہینڈ آؤٹ میں کہا کہ عمرانی اور قیصرانی گینگ کے کئی ارکان، جو سنگین جرائم میں مطلوب تھے، نے ہتھیار ڈالنے کے بعد گرفتاریاں دے دی ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے ایک اہم ڈاکو، قابیل سکھانی کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا اور اس سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

پنجاب پولیس نے 2 مئی کو کہا کہ اُس نے اس وقت جاری کریک ڈاؤن میں سبزل لتھانی گینگ سے تعلق رکھنے والے متعدد ڈاکوؤں کو گرفتار کیا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون نے 28 اپریل کو خبر دی کہ پنجاب کے صوبائی پولیس کے سربراہ ڈاکٹرعثمان انور نے 27 اپریل کو، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ایک میٹنگ میں بتایا کہ پولیس کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے اثر و رسوخ سے تقریباً 51,000 ایکڑ اراضی واگزار کروا رہی ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان نایاب حیدر نے کہا کہ "پولیس فورس کریک ڈاؤن میں جدید ٹیکنالوجی اور بکتر بند گاڑیوں (اے پی سی ایس) کا استعمال کر رہی ہے اور ہزاروں ایکڑ زمین کو ڈاکوؤں سے واگزار کرانے کے بعد، پولیس وہاں کیمپ قائم کر رہی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ پولیس کے کریک ڈاؤن میں، پولیس کی موجودگی میں اضافہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی شامل ہے، خاص طور پر پنجاب کے محکمہِ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو شامل کیا گیا ہے تاکہ معلوم ڈاکو گروہوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔

حیدر نے کہا کہ پولیس نے کئی افراد بشمول بچوں کو، جنہیں تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا، کو ڈاکوؤں سے بازیاب کرایا ہے۔

سندھ حکومت صوبے کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے گروہوں سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی بنا رہی ہے۔

ڈان نے 2 مئی کو خبر دی کہ سندھ پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ان کا محکمہ مکمل حکومتی تعاون کے ساتھ، ایک منصوبے پر کام کر رہا ہے تاکہ 5,000 اہلکاروں پر مبنی "کچہ پولیس فورس" کو قائم کیا جائے جو اس کے دریا کے علاقے میں ڈاکوؤں سے لڑنے کے لیے وقف ہو گی۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے کہا کہ وہ ڈاکوؤں کے کاموں کی تعریف نہ کریں جس سے پولیس کے حوصلے پست ہو سکتے ہیں۔

ٹی ٹی پی کے ساتھ گٹھ جوڑ

کریک ڈاؤن میں، پولیس نے ڈکیت گینگز اور کالعدم دہشت گرد گروہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان گٹھ جوڑ کا پتہ چلا ہے۔

پنجاب سی ٹی ڈی نے 18 اپریل کو، راجن پور میں ڈاکو گروپوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران، ٹی ٹی پی کے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

پنجاب کی صوبائی پولیس کے سربراہ انور نے 21 اپریل کو ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ کچے کے علاقے میں ڈاکو، امن کو خراب کرنے کے لیے ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ضلع راجن پور سے تعلق رکھنے والے ایک سماجی کارکن شعیب احمد نے کہا کہ "ان علاقوں میں ڈاکو گروہوں کی شکل میں کام کرتے ہیں، کاروباروں اور مسافروں کو نشانہ بناتے ہیں اور انہیں تاوان کے لیے اغوا کرتے ہیں۔"

احمد نے کہا کہ کچے کے علاقے کے دور دراز اور ناقابل رسائی ہونے کی وجہ سے، دریا کے جنگلات اور جزیرے سالوں تک ڈاکوؤں کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر کام کرتے رہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500