سلامتی

انتہائی شاندار ناکامی: پوٹن کی غلطیوں نے حملے کے سال کو داغدار کر دیا

از اولہا چیپل

کریملن نے تین دن کے اندر کیئف پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس کی بجائے، ایک سال کے دوران، اسے نہ صرف ہزاروں فوجیوں کے جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے بلکہ اس نے میدان جنگ میں بھی بڑی ناکامیوں کو پیش کیا ہے۔ [کاروانسرائی]

کیئف -- 24 فروری 2022 کو صبح سویرے، سینکڑوں روسی فوجیوں نے یوکرین کی سرحد عبور کی، جو اس امید میں تھے کہ کچھ دنوں کے بعد وہ کیئف کے مرکزی راستے، خریشاتک کے ساتھ ساتھ پریڈ کر رہے ہوں گے۔

یہ مفروضہ بعد میں حملہ آوروں کی تباہ شدہ بکتر بند گاڑیوں میں ملنے والی تقریباتی وردیوں سے صاف ظاہر ہو رہا تھا۔

اس وقت، کریملن کے وہم و گمان میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ ایک سال گزر جائے گا اور وہ اپنے منصوبے کا کچھ حصہ تک بھی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا -- جب کہ اسی دوران اسے فوجی سازوسامان اور اہلکاروں کے تباہ کن نقصانات سے دوچار بھی ہونا پڑے گا۔

نگرانی کے ایک گروپ، اوریکس کا اندازہ ہے کہ روس نے مکمل پیمانے پر حملے کے آغاز سے لے کر اب تک، یوکرین میں 1,500 سے زیادہ ٹینک کھو دیے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، ان میں سے 1,017 تباہ ہوئے اور 547 پکڑے گئے ہیں۔

یوکرین کے فوجی، یوکرین پر روس کے حملے کے دوران، 4 اکتوبر کو صوبہ ڈونیٹسک کے علاقے لیمان کے قریب ایک سڑک پر، ایک بکتر بند گاڑی کے اوپر لگا اپنا پرچم، ٹھیک کر رہے ہیں۔ [اناتولی سٹیپانوف/اے ایف پی]

یوکرین کے فوجی، یوکرین پر روس کے حملے کے دوران، 4 اکتوبر کو صوبہ ڈونیٹسک کے علاقے لیمان کے قریب ایک سڑک پر، ایک بکتر بند گاڑی کے اوپر لگا اپنا پرچم، ٹھیک کر رہے ہیں۔ [اناتولی سٹیپانوف/اے ایف پی]

فوجی تجزیہ کار اور اوریکس بلاگ کے معاون، جیکب جانوسکی نے 9 فروری کو سی این این کو بتایا کہ "روس نے جنگ کا آغاز تقریباً 3,000 آپریشنل ٹینکوں کے ساتھ کیا تھا ۔۔۔ لہذا اس بات کا اچھا خاصا امکان موجود ہے کہ روس [اپنے] قابل استعمال ٹینکوں میں سے آدھے حصے سے محروم ہو گیا ہے"۔

اوریکس کے مطابق، کریملن کو پہنچنے والے ساز و سامان کے مجموعی نقصانات میں 9,000 سے زیادہ گاڑیاں شامل ہیں۔ اور یہ تخمینہ صرف ایسی تباہ شدہ گاڑیوں کی عکاسی کرتا ہے جن کی تصاویر یا ویڈیوز کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے۔ نقصانات کی اصل تعداد اس سے زیادہ ہے۔

دریں اثنا، برطانیہ کی وزارت دفاع نے 7 فروری کو کہا کہ یوکرین کی جنگ میں روسی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 60,000 تک ہو سکتی ہے، جب کہ جنگ کے آغاز سے اب تک، مزید 175,000 سے 200,000 روسی وزارت دفاع کے دستوں اور نجی ٹھیکیداروں کو ممکنہ طور پر، ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اس سے زیادہ اعداد و شمار بتائے ہیں: 140,000 سے زیادہ روسی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک ناکام یلغار

جنگ کا مشاہدہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کا جوا، حملے کے آغاز کے بعد سے اب تک، ایک سال کے دوران ناکامی کے بعد ناکامی کا سامنا کر رہا ہے۔

روس کے نام نہاد "خصوصی آپریشن" کے پہلے چند گھنٹوں نے ہی بڑی حد تک جنگ کا لب و لہجہ قائم کر دیا تھا۔

روس کی فوج کو خوراک اور ایندھن کی قلت، بکتر بند گاڑیوں اور طیاروں کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

حملہ آور جتھے رک گئے اور یوکرینیوں نے کریملن کی فضائیہ کو آسمانوں کو کنٹرول کرنے سے روک دیا۔

یوکرین کی افواج روسیوں کو جھانسا دے کر، اپنی سرزمین میں اندر تک لے آئیں اور پھر انہوں نے فراہمی کی لائنوں کو تباہ کر دیا، آخر کار وہ صوبہ کیئف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

آئیون اسٹوپاک، جو یوکرائن کی سیکیورٹی سروس (ایس بی یو) کے سابق افسر اور یوکرائنی انسٹی ٹیوٹ آف فیوچرکے تجزیہ کار ہیں نے کہا کہ "میرے لیے، سب سے اہم، فیصلہ کن لمحہ وہ تھا جب کیئف پہلے دنوں میں بچ گیا تھا۔ اس کا سقوط نہیں ہوا۔ اس سے بہت کچھ پتہ چل رہا تھا۔"

انہوں نے کہا کہ "یہ وہ وقت تھا جب مجھے علم ہوا کہ سب کچھ ٹھیک ہونے والا ہے۔ یہ طویل اور مشکل ہو گا، لیکن اس کا انجام ہمارے لیے مثبت ہو گا۔"

"کیئف صوبے کی آزادی نے سب کو امید دی ہے۔"

کیئف میں قائم ایک مشاورتی ادارے، ڈیفنس ایکسپریس کے عسکری تجزیہ کار ایوان کریچوسکی نے اس سے اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ "روس کی ایک سب سے بڑی شکست یہ تھی کہ جنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں، انہوں نے ہمارے فضائی دفاع اور فضائیہ کو شکست دینے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے"۔

"یہ ... جنگ کے ابتدائی اوقات میں ناکامی، حکمت عملی کے لحاظ سے اتنی اہم ہے کہ [روسی] ابھی تک اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔"

14 اپریل کو، روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے پرچم بردار، میزائل کروزر ماسکوا کا ڈوب جانا ایک اور بڑی شکست کی نمائندگی کرتا ہے۔

کریچوسکی نے کہا کہ "موسکوا کے ڈوبنے کے واقعہ کو ایک واحد فتح کے طور پر الگ کیا جانا چاہیے۔ یہ صرف علامت کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ اس حقیقت کے بارے میں ہے کہ یہ تاریخ کا پہلا کروزر- کلاس جہاز تھا جسے میزائلوں سے غرق کیا گیا تھا۔"

انہوں نے کہا کہ "اس سے پہلے کسی نے ایسا نہیں کیا تھا۔ ہمارے دو نیپچون میزائلوں نے [جہاز] سے نمٹا۔"

ستمبر میں صوبہ خارکیف میں کامیاب جوابی کارروائی اور نومبر میں خرسن کی آزادی نے روس کی اگلی ناکامیوں کی نشاندہی کی -- اور یہ جنگ کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے 20 نومبر کو اپنے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر لکھا کہ "وہ تبدیلیوں کی علامت ہیں، اس کے بعد، لوگ پہلے ہی جانتے تھے کہ کون فتح یاب ہو گا -- حالانکہ انہیں پھر بھی اس کے لیے لڑنا پڑا۔"

"اب ہم بالکل ایسا ہی محسوس کر رہے ہیں۔ اب جب کہ خرسن آزاد ہے۔"

توازن بدلنا

لیکن شاید پوری جنگ میں پوتن کی سب سے بڑی ناکامی یوکرین کے اتحادیوں کا اتحاد تھا، جنہوں نے اس کے بعد سے ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (ایچ آئی ایم اے آر ایس) سمیت اعلیٰ درستگی والے ہتھیار فراہم کیے ہیں۔

کیئف میں قائم تھنک ٹینک، یونائیٹڈ یوکرین کے سیاسی تجزیہ کار ایہور پیٹرینکو نے کہا کہ "یہ بہت اہم ہے۔ یوکرین کے لیے امداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ رفتار تیز ہو رہی ہے۔ دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "پوری مہذب دنیا یوکرین کے ساتھ ہے: امریکہ، یورپی یونین، برطانیہ اور بہت سے دوسرے ممالک۔ اور یقینی طور پر توازن اب روس کے حق میں نہیں رہا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ "آغاز میں، انہوں نے سوچا کہ وہ تین سے چار دنوں میں کیئف کو فتح کر لیں گے۔ پھر انہوں نے وقت کی حد کو بڑھا کر دو ماہ کر دیا۔"

پیٹرینکو نے جنرل سرگئی سرووکین، جو اکتوبر میں یوکرین میں روسی افواج کے کمانڈر مقرر ہوئے تھے، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "پھر انہوں نے سرووکین کو تعینات کیا اور دہشت گردی کے وہ حربے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا جو شام میں استعمال ہوئے تھے لیکن اس سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔"

سرووکین نے اس سے قبل شام میں، روس کی ایرو اسپیس فورسز کی سربراہی کی تھی، جہاں وہ شہری اہداف پر حملوں اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سمیت دیگر وحشیانہ حکمت عملیوں کے لیے جانا جاتا تھا۔

جنوری میں، روسی وزارت دفاع نے سرووکِن کی جگہ روسی جنرل سٹاف کے سربراہ جنرل ویلری گیراسیموف کو تعینات کرنے کا اعلان کیا۔

پیٹرینکو نے کہا کہ "اب کریملن نے گیراسیموف کو تعینات کر دیا ہے اور امید کر رہا ہے کہ یہ سب ایک طویل تنازع میں بدل جائے گا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان کو وہی کامیابی ملے گی -- صفر"۔

'سزائے موت'

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کا اہم نتیجہ ایک تھکا ہوا روس ہے جس کی فوجیں مفلوج ہو چکی ہیں۔

ڈیفنس ایکسپریس کنسلٹنسی کے کریچوسکی نے کہا کہ "ان کے پاس وسائل کی کمی ہے، لیکن پھر بھی وہ آگے بڑھتے ہیں۔"

اگرچہ روسی پروپیگنڈہ کرنے والے اصرار کرتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے، روسی وزارت دفاع کے مشیر زیادہ صاف گوئی سے کام لے رہے ہیں، انہوں نے رسلان پخوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جو کریملن کو دو ٹوک الفاظ میں بتاتا ہے کہ "روس حملہ کرنے کی حالت میں نہیں ہے"۔

پوخوف، ماسکو میں حکمت عملی اور ٹیکنالوجی کے تجزیہ کے مرکز کے ڈائریکٹر ہیں۔

ایس بی یو کے سابق افسر اسٹوپاک نے کہا کہ "کیا آپ جانتے ہیں کہ روس کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ اندھی نفرت"۔

انہوں نے کہا کہ "جب اندھی نفرت ہوتی ہے، جب اندھا غصہ ہوتا ہے، تو عقل مند ہونا مشکل ہوتا ہے۔ آپ بے حسی سے اپنی چالوں کا تعین نہیں کر سکتے"۔

پیٹرینکو نے کہا کہ "روس کے لیے صورت حال انتہائی تشویشناک ہے"۔

"اور روس کا اصل مسئلہ پوتن ہے۔ اگر اس کے پاس کوئی اور، زیادہ قابل صدر اور ملک کا رہنما ہوتا، تو وہ پہلے ہی سمجھ جاتا کہ اسے مناسب تجاویز کے ساتھ مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے۔"

"لیکن پوتن کے لیے، مذاکرات شکست کا اعتراف ہیں -- دوسرے لفظوں میں، موت کی سزا۔"

پیٹرینکو نے کہا کہ "وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ اسے ناکام شخص کی طرح روندا جائے گا۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500