حقوقِ انسانی

اقوامِ متحدہ کے حقوق کے سربراہ کا سنکیانگ میں ہونے والی زیادتیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کا عزم

از پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک 9 دسمبر کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ [فیبرائس کوفرینی/اے ایف پی]

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک 9 دسمبر کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ [فیبرائس کوفرینی/اے ایف پی]

اقوامِ متحدہ (یو این) کے انسانی حقوق کے نئے سربراہ نے جمعہ (9 دسمبر) کے روز کہا کہ وہ چین کے سنکیانگ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور انسانیت کے خلاف ممکنہ جرائم کے بارے میں اپنے پیشرو کی طرف سے خوفناک انکشافات کی پیروی کریں گے.

اکتوبر میں اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا عہدہ سنبھالنے والے وولکر ترک نے کہا کہ سبکدوش ہونے والی کمشنر مشیل بیچلٹ کی جانب سے 31 اگست کو جاری کردہ رپورٹ "بہت اہم" تھی۔

انہوں نے جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "اس نے انسانی حقوق کے بہت سنگین خدشات کو اُجاگر کیا ہے۔ اور میری توجہ رپورٹ میں موجود سفارشات پر عمل کرنے پر ہے"۔

بیجنگ کی جانب سے دستاویز کو روکنے کے لیے، اور مغربی ممالک اور انسانی حقوق کے گروہوں کی جانب سے اسے جاری کرنے کے لیے اہم دباؤ کا سامنا کرنے کے بعد، بیچلٹ نے اپنی مدت ختم ہونے سے چند منٹ قبل یہ رپورٹ شائع کی جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا.

اس میں سنکیانگ میں یغوروں اور دیگر مسلم اقلیتوں کے خلاف حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے کی تفصیل دی گئی ہے، جس میں دنیا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مغربِ بعید خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال پر "فوری توجہ" دے۔

رپورٹ میں بڑے پیمانے پر تشدد، من مانی حراست اور مذہبی اور تولیدی حقوق کی خلاف ورزیوں کے "معتبر" الزامات کو اجاگر کیا گیا ہے.

اور اس نے مہم چلانے والوں اور دیگر لوگوں کی جانب سے طویل عرصے سے جاری الزامات پر اقوام متحدہ کی توثیق کی، جو بیجنگ پر دس لاکھ سے زائد یغوروں اور دیگر مسلمانوں کو حراست میں لینے اور خواتین کو زبردستی نس بندی کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

چین، جس کا اصرار ہے کہ وہ انتہاء پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے خطے میں پیشہ ورانہ تربیت کے مراکز چلا رہا ہے، نے اس رپورٹ کو مسترد کرنے کے لیے ممالک کو راضی کرنے کے لیے ہر طرح کی کارروائی شروع کی۔

اور اس نے اکتوبر میں رپورٹ کو اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ایجنڈے میں زیرِ بحث لانے کی ایک بے مثال کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

یہ دریافت کیے جانے پر کہ وہ اس معاملے پر کیسے آگے بڑھیں گے، ترک نے جمعہ کے روز اس بات پر زور دیا کہ "ہم، اور میں ذاتی طور پر، حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔

"میں ایسا کرنے کے لیے بہت پُرعزم ہوں۔

"امید کے چشمے تبدیلیوں کے لیے ابدی ہیں"۔

ابھی پچھلے ہی ماہ، سائبر سیکیورٹی کے محققین نے کہا تھا کہ انہیں یغور زبان کی ایپس میں چینی جاسوسی سافٹ ویئرز کے شواہد ملے ہیں جو چین اور بیرون ملک مقیم یغوروں کے مقام کا پتہ لگاسکتے ہیں اور ان کے کوائف اکٹھے کر سکتے ہیں.

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاسوس سافٹ ویئر نے ہیکروں کو حساس کوائف اکٹھے کرنے کے قابل بنایا جس میں صارف کا مقام، رابطے، کال لاگ، تحریری پیغامات اور فائلیں شامل ہیں، اور وہ تصاویر بھی لے سکتے ہیں اور کالیں بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ ایپس کو مذہبی انتہاء پسندی یا علیحدگی پسندی کے شواہد کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس کے لیے یغور لوگوں کو کئی دہائیوں سے قید کیا گیا ہے۔

برسوں سے، چین سنکیانگ میں یغوروں کی بڑے پیمانے پر نگرانی میں مصروف ہے، صوبہ بھر میں نگرانی کا پلیٹ فارم بنا کر جو یغوروں کا ذاتی ڈیٹا ان کے فون سے کھینچتا ہے اور چہرے کی شناخت کے ذریعے ان کی نقل و حرکت کا سراغ لگاتا ہے۔

اس ہفتے، ماہرین تعلیم اور محققین نے چھ ماہ کی تحقیقات کے بعد کاروں کی صنعت اور چین کے سنکیانگ علاقے میں یغوروں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے درمیان "بڑے اور بڑھتے ہوئے روابط" کا انکشاف کیا ہے۔

چینی حکومت نے جان بوجھ کر کان کنی اور خام مال کی تیاری اور گاڑیوں کے پرزہ جات کی تیاری کو سنکیانگ میں منتقل کر دیا ہے، ٹیم نے یہ الزام عوامی طور پر دستیاب دستاویزات کا تجزیہ کرنے کے بعد عائد کیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500