تجزیہ

ایران اور روس کے درمیان مبہم عسکری تعاون

از المشارق اور اے ایف پی

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن 15 ستمبر کو سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ملاقات کرتے ہوئے۔ [الیگزینڈر دیمنشک/سپتنک/اے ایف پی]

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن 15 ستمبر کو سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ملاقات کرتے ہوئے۔ [الیگزینڈر دیمنشک/سپتنک/اے ایف پی]

ایران یوکرین کے خلاف جنگ کے لیے روس کو ڈرون فراہم کر رہا ہے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا فوجی تعاون تہران کے لیے اس کی قیادت کے لیے نازک لمحے میں بہت زیادہ دلچسپی کا باعث ہے۔

امریکہ نے روس کی جانب سے ایرانی ڈرون کے استعمال کو "ہولناک" قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے جبکہ کیف اور دیگر شہروں کے رہائشی حالیہ حملوں کی وجہ سے ہل گئے تھے۔

یوکرین نے کہا ہے ماسکو نے جن تقریباً 2000 ایرانی ڈرونز کا آرڈر دیا تھا، ان میں سے تقریباً 400 ڈرون پہلے ہی اس کی شہری آبادی کے خلاف استعمال کیے جا چکے ہیں۔ تہران نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

البتہ، 28 اکتوبر کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں، جنگ زدہ رہنماء کو ایرانی ساختہ ڈرون، شاہد-136 کی باقیات کے پاس کھڑے دیکھا گیا ہے۔

مظاہرین 17 اکتوبر کو یوکرین کے شہر کیف میں ایرانی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کر رہے ہیں، جب اس شہر کو ایران کی طرف سے روس کو فروخت کیے گئے کامی کازی ڈرونز کے جھنڈ سے نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔ [سرگئی چوزاوکوف/اے ایف پی]

مظاہرین 17 اکتوبر کو یوکرین کے شہر کیف میں ایرانی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کر رہے ہیں، جب اس شہر کو ایران کی طرف سے روس کو فروخت کیے گئے کامی کازی ڈرونز کے جھنڈ سے نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔ [سرگئی چوزاوکوف/اے ایف پی]

ایران اور روس، دونوں سابق سامراجی طاقتیں جو صدیوں سے بحیرہ کیسپین کے علاقے پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ایک طویل عرصے سے انتہائی حساس اور نازک تعلقات کے حامل ہیں جن پر مخاصمت اور تعاون سے نشان لگے ہوئے ہیں۔

روس کو ایک قریبی اتحادی کے طور پر جیتنا اس وقت ایران کی قیادت کے لیے زیادہ پُرکشش ہے، کیونکہ وہ ماسکو پر بھروسہ کر سکتا ہے کہ وہ ایران کے انسانی حقوق اور داخلی محاذ اور خطے میں اقتصادی خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند کر لے۔

لیکن روس کا یوکرین کے خلاف ایرانی ڈرون استعمال کرنا تعاون میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

نیو یارک ٹائمز نے 18 اکتوبر کو خبر دی کہ روس کو ڈرون فراہم کرنے کے علاوہ، ایران نے تربیت کاروں کو مقبوضہ یوکرین بھیجا ہے تاکہ روسیوں کو تہران سے خریدے گئے ڈرون کے بیڑے کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے۔

اخبار نے کہا کہ ایرانی تربیت کار، سپاہِ پاسدارانِ اسلامی انقلاب (آئی آر جی سی) کے ارکان، غیر قانونی طور پر ملحقہ کریمیا میں ایک روسی فوجی اڈے سے کام کر رہے ہیں جہاں بہت سے ڈرون ایران سے فراہم کیے جانے کے بعد سے موجود ہیں۔

فوجی سودے

واشنگٹن میں قائم جوہری دھمکی پہل کاری کے جوہری مواد کے حفاظتی پروگرام کے ڈائریکٹر ایرک بریور نے کہا، "ایران اپنے ہی پچھلے آنگن میں مغرب پر حملہ کرنے کے ایک طریقے کے طور پر، یوکرین -- جسے امریکہ اور نیٹو کی حمایت حاصل ہے -- کے خلاف اپنے ڈرونز کے استعمال کو بہت اچھی طرح سے دیکھ سکتا ہے"۔

"ایران یوکرین میں اپنے ڈرون کے ذریعے ہونے والی تباہی کو امریکہ، اسرائیل اور خلیجی ریاستوں کے لیے ایک یاد دہانی اور انتباہ کے طور پر دیکھ سکتا ہے کہ اگر ایران کبھی حملہ کرے تو وہ کیا کر سکتا ہے"۔

سوربون یونیورسٹی کے محقق پیئر گراسر نے کہا کہ اس طرح کے ڈرون "روس کے لیے پیسہ بچانے والا اقدام ہے، کیونکہ یہ فی شاٹ 1.5 ملین ڈالر سے 2 ملین ڈالر کے قیمتی کروز میزائلوں کو بچاتا ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن "ان کی بنیادی خامی یہ ہے کہ وہ صرف ساکن اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں"۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ وہ ان خبروں کی تصدیق نہیں کریں گے کہ تہران روس کو کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل بھی بھیج سکتا ہے لیکن وہ ایران کی جانب سے روس کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے کی "ممکنہ صلاحیت" کے بارے میں فکر مند ہیں۔

17 اکتوبر کو، واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی کہ ایران نے ستمبر کے وسط میں اضافی ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے شرائط کو حتمی شکل دینے کے لیے حکام کو روس بھیجا تھا، جن میں مبینہ طور پر ایرانی ساختہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کی دو قسمیں شامل ہیں۔

اخبار نے کہا، "حالیہ دنوں میں یوکرینی اور امریکی حکام کے ساتھ مشترکہ خفیہ تخمینہ کاری میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی اسلحہ سازی کی صنعت فتح-110 اور ذوالفقار میزائلوں کی پہلی کھیپ تیار کر رہی ہے"۔

ایک نجی خفیہ اور دفاعی مشاورتی کمپنی صوفان گروپ کے ڈائریکٹر برائے تحقیق کولن کلارک نے کہا، یوکرین پر روس کے حملہ کرنے تک، ماسکو سنہ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی اور تہران کو معاہدے پر واپس لانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے ساتھ "تعاون کا مظاہرہ" کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو نے سنہ 2016 میں ایران کو اپنے ایس-300 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کے ساتھ فروخت کا عمل مکمل کر لی تھی۔ "لیکن اس کے بعد سے تہران کو ماسکو نے کوئی نیا ٹینک، لڑاکا طیارے، بحری جہاز یا دیگر بڑے جنگی نظام فروخت نہیں کیے"۔

ایرانی فوج 'قابلِ رحم حالت میں'

تعاون دونوں طریقوں سے ہو سکتا ہے" ستمبر میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ ایران روسی سخوئی-35 لڑاکا طیارے خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے، جو اس کی اپنی فضائیہ کی تباہ کن حالت کے پیش نظر ایک منطقی اقدام ہے۔

میڈیٹرینین فاؤنڈیشن فار سٹریٹیجک سٹڈیز (ایف ایم ای ایس)کے اکیڈمک ڈائریکٹر پیئر رزوکس نے اے ایف پی کو بتایا، "ایرانی فوج قابلِ رحم حالت میں ہے۔"

انہوں نے کہا کہ کچھ ہارڈ ویئر نصف صدی پرانے ہیں اور ایران عراق جنگ سے گزر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج کو جدید بنانا تھا لیکن پابندیوں کی وجہ سے اسے محدود کر دیا گیا، یعنی اسے "لین دین تک محدود کر دیا گیا"۔

سیاسی محقق عبدالنبی بکر نے المشارق کو بتایا کہ ایران کی معیشت اور نقل و حمل کے بحری بیڑے کی بگڑتی ہوئی حالت "ناصرف پابندیوں کی وجہ سے بلکہ ایران کی آئی آر جی سی کی جانب سے عوامی فنڈز کو اس کی علاقائی پراکسیز کی طرف موڑنے کی وجہ سے بھی" ہوئی تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر ایران روس سے جدید ترین فضائی دفاعی نظام خرید بھی لے، تب بھی ایرانی افواج ان کا صحیح استعمال نہیں کر سکیں گی۔

مئی 2020 میں رینڈ بلاگ پر شائع ہونے والے تبصرے کے مطابق، "بہت سے ممالک اس بات سے پوری طرح اتفاق نہیں کرتے کہ مؤثر فضائی دفاع کے لیے صرف ایک میزائل سسٹم کے جزو کی نہیں بلکہ نیٹ ورک بنائے گئے سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500