سلامتی

سردیاں قریب آتے ہی یوکرین میں روسی فوج کو 'تباہ کن' حالات کا سامنا

از اولہا چیپل اور اے ایف پی

علاقے کی آزادی کے بعد، 28 اکتوبر کو یوکرین کے ڈونیتسک علاقے کے شندریگولوف گاؤں میں ایک معمر خاتون سردیوں سے پہلے لکڑیاں لدے ہوئے چھکڑے کو دھکیلتے ہوئے۔ [دیمیتر دلکوف/اے ایف پی]

علاقے کی آزادی کے بعد، 28 اکتوبر کو یوکرین کے ڈونیتسک علاقے کے شندریگولوف گاؤں میں ایک معمر خاتون سردیوں سے پہلے لکڑیاں لدے ہوئے چھکڑے کو دھکیلتے ہوئے۔ [دیمیتر دلکوف/اے ایف پی]

کیف – تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہری آبادی کے بنیادی ڈھانچے پر ان کے حملوں کے باوجود، روسی افواج کو شدید نقصان پہنچا ہے کیونکہ یوکرین اور روس آنے والے موسمِ سرما میں جنگ چھیڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

روس نے میدان جنگ میں ناکامیوں کے بعد منظم طریقے سے یوکرین کی توانائی کی تنصیبات پر حملہ کرنے کا ارادہ کیا ہے، جہاں روسی فوج کو مشرقی اور جنوبی محاذوں پر پسپائیوں کا سامنا ہے۔

روس نے 24 فروری کو اپنے پڑوسی پر حملہ کیا تھا۔

روسی میزائل حملوں کے ایک روز بعد منگل (یکم نومبر) کو کیف میں پانی اور بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی تھی۔

24 ستمبر کو ازیوم قصبے کے باہر یوکرین کے فوجیوں نے ایک روسی ٹی-72 ٹینک کو ایک ٹرک پر لادا ہوا ہے، جب یوکرین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمال مشرقی خارکیف صوبے کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا، جس سے کئی مہینوں کے روسی قبضے کے بعد سینکڑوں بستیاں واپس کیف کے کنٹرول میں آ گئیں۔ [اناتولی ستیپانوف/اے ایف پی]

24 ستمبر کو ازیوم قصبے کے باہر یوکرین کے فوجیوں نے ایک روسی ٹی-72 ٹینک کو ایک ٹرک پر لادا ہوا ہے، جب یوکرین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمال مشرقی خارکیف صوبے کے بیشتر حصے پر قبضہ کر لیا، جس سے کئی مہینوں کے روسی قبضے کے بعد سینکڑوں بستیاں واپس کیف کے کنٹرول میں آ گئیں۔ [اناتولی ستیپانوف/اے ایف پی]

یوکرین پر روسی حملے کے درمیان 22 ستمبر کو یوکرین کے فوجی مشرقی یوکرین میں ٹینک پر سوار ہیں۔ [جوآن بیریتو/اے ایف پی]

یوکرین پر روسی حملے کے درمیان 22 ستمبر کو یوکرین کے فوجی مشرقی یوکرین میں ٹینک پر سوار ہیں۔ [جوآن بیریتو/اے ایف پی]

حملوں کے بعد، فضائی مناظر میں نظر آیا کہ رات بھر کیف تاریکی میں ڈوبا رہا، سڑک پر صرف کاروں سے نکلنے والی روشنیاں تھیں۔

پیر کے روز کیف کے قریب ایک قصبے میں زور دار دھماکوں نے 39 سالہ میلا ریابوفا کو جگا دیا۔

ریابوفا نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ اور ان کے اہلِ خانہ "بیرون ملک جانے کے مواقع کے بارے میں فکر مند تھے اور بات کر رہے تھے، کیونکہ آگے سردیاں آ رہی ہیں۔ ہمارے پاس بجلی، حرارت کی فراہمی نہیں ہو سکتی"۔

پیر کی گولہ باری سے دارالحکومت کے 80 فیصد صارفین پانی سے اور 350,000 گھر بجلی کے محروم ہو گئے ہیں۔

منگل کے روز، کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے کہا کہ دارالحکومت میں پانی اور بجلی کی فراہمی "مکمل طور پر بحال" کر دی گئی ہے۔

سی این این کے ایک مصنف۔ ڈیوڈ اے۔ اینڈلمین نے 26 اکتوبر کو سی این این کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک کالم میں لکھا، "پیوٹن وقت حاصل کرنے کے لیے شدت سے کھیل رہے ہیں – اس امید پر کہ سیاسی گھڑی اور یورپ میں موسمِ سرما کا آغاز مغربی طاقتوں کی قوت ارادی اور توانائیوں کو ضائع کر دے گا جنہوں نے اپنی فوجی صنعتی مشین کو ختم کر دیا ہے اور روس کی مسلح طاقت کو تباہ کر دیا ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ "دونوں فریق -- روس اور یوکرین اپنے مغربی پشت پناہوں کے ساتھ -- موسمِ سرما سے پہلے بھرپور دباؤ ڈالنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں جو بالآخر فیصلہ کر سکتا ہے کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد سے یورپ میں سب سے زیادہ ٹائٹینک جھڑپوں میں کون جیتے گا"۔

سردیاں آ رہی ہیں

مبصرین کا کہنا ہے کہ پیوٹن کی مایوسی کی بنیادی وجہ ممکنہ طور پر یوکرین میں روسی افواج کے لیے موسمِ سرما کا مایوس کن انداز ہے۔

یوکرین کے سیکیورٹی اور تعاون مرکز کے چیئرمین، کیف کے مکین سرہی کوزان نے سنہ 2014 سے روسی-یوکرینی لڑائی کا حوالہ دیتے ہوئے کاروان سرائے کو بتایا کہ یوکرین کو ایک فائدہ حاصل ہے کیونکہ اس نے "فوج کے ڈھانچے کو محفوظ رکھا ہے"۔

انہوں نے کہا، "ہمارے پاس آٹھ سالہ تجربہ ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ کیسے ہر طرح کے حالات میں لڑنا ہے کیونکہ ہم سنہ 2014 سے اگلے محاذ پر کھڑے ہیں ... ہم جانتے ہیں کہ سردیوں میں اپنے میدان میں کھڑے ہونے کے لیے کیا کرنا پڑتا ہے"۔

کوزان نے کہا، "لیکن روس کے باقاعدہ اہلکار جن کے پاس مہارت تھی اور وہ موسمِ سرما کے حالات میں عملی تربیت میں سے گزرے تھے، جنگ کے آغاز میں ہی ختم ہو گئے تھے"۔

ان کا کہنا تھا، "اب 70 فیصد یا اس سے بھی 90 فیصد [روسی فوجوں کا] ... بالکل بھی جنگ کے لیے تیار نہیں ہے، اور پھر اوپر سے، سردیاں آنے والی ہیں۔ اگر ان کے پاس پی کوٹ ہیں، تو وہ اچھا کر رہے ہیں -- وہ 'فقیروں کی فوج ہے'"۔

کیف سے تعلق رکھنے والے یوکرین کے سیاسی تجزیہ کار وولودیمیر مولشانوف نے کاروان سرائے کو بتایا کہ سردی سے نمٹنے کے لیے تیار نہ ہونے والے روسی فوجی ممکنہ طور پر مقبوضہ دیہاتوں اور یوکرینیوں کے گھروں میں پناہ لینے یا ایندھن کے لیے درخت کاٹنے کی کوشش کریں گے۔

مولشانوف نے کہا، تاہم، یہ پھر بھی کافی نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پکا یقین ہے کہ موسمِ سرما روسی فوج کو کمزور کر دے گا خواہ وہ گرم رکھنے کے لیے لکڑی جلانے کی کتنی ہی کوشش کریں۔

مولشانوف کے مطابق، لکڑی کو کاٹنے میں وقت اور محنت درکار ہوتے ہیں، اور سامنے کے کچھ علاقوں -- جیسے خیرسن -- میں عملی طور پر کوئی جنگلاتی پودا نہیں بچا ہے۔

مولشانوف نے مزید کہا کہ روسی فوج اپنے فوجیوں کو کھانا کھلانے میں ناکام ہو گئی ہے

ایک فوجی تجزیہ کار اور تاریخ دان جن کی توجہ کا مرکز سوویت یونین کے بعد کے خلاء میں تنازعات ہیں، کیف کے میخائیلو زیروخوف کے مطابق خوراک کی کمی اور سردی کا مطلب ہے کہ روسی فوجی بیماری کا شکار ہو جائیں گے۔

انہوں نے کاروان سرائے کو بتایا ، "ہمارے تجربے کو دیکھتے ہوئے، مجھے معلوم ہے کہ بہت سے روسی فوجی بیماریوں کا شکار ہوں گے۔ ہم 2014 میں اس سب کچھ سے گزرے تھے"۔

انہوں نے کہا ، "بہت سے فوجی لڑائی سے باہر ہو جائیں گے -- انہیں ہسپتالوں میں بھیج دیا جائے گا۔ روسی اس ساری ہولناکی کو نہیں سمجھتے جو ان کا انتظار کر رہی ہے"۔

زیروخوف نے مزید کہا کہ جیسے جیسے موسمِ سرما قریب آ رہا ہے، روسی افواج کو ایندھن کی بگڑتی ہوئی قلت اور آلات کی خرابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے -- یعنی ایرانی شاہد-136 ڈرون جو حالیہ حملوں میں استعمال ہوئے ہیں۔

"مسئلہ یہ ہے کہ یہ ڈرون خلیج فارس میں استعمال کے لیے تیار کیے گئے تھے۔ وہاں درجۂ حرارت صفر سے اوپر ہے۔ جب برف نکلے گی اور صفر سے نیچے 10 ہو گی تو کیا ہوگا؟"

زیروخوف نے کہا کہ "یہ بالکل ممکن ہے کہ ان کا ہارڈ ویئر محفوظ نہ ہو۔ ایندھن جم جائے، اور پھر ایک حصہ راستے میں گر جائے گا"۔

اتحادیوں سے مدد

زیروخوف نے کہا کہ سردیوں میں یوکرین کے باشندوں سمیت ہر ایک کے لیے حالات مشکل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا ، "لیکن روس کے لیے موسمِ سرما تباہ کن ہے"۔

یہ کم از کم جزوی طور پر ہے کیونکہ یوکرینی افواج کو مغربی اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے جو پہلے ہی اس کے فوجیوں کو موسمِ سرما کے سامان فراہم کر رہے ہیں۔

کیف کے ایوان کریشیوسکی، جو ایک مشاورتی فرم ڈیفنس ایکسپریس کے عسکری تجزیہ کار ہیں، نے کاروان سرائے کو بتایا، "یقیناً [یوکرینی افواج] کے پاس موسمِ سرما کی وردیوں کی بہت زیادہ طلب ہے کیونکہ فوجی نقل و حرکت بند نہیں ہوئی ہے، اور فوج میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے"۔

کریشیوسکی نے کاروان سرائے کو بتایا، "ہمیں پہلے سے ہی مدد مل رہی ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ موسمِ سرما کی وردیوں کے علاوہ، یوں لگتا ہے کہ خصوصاً سردیوں کے لیے بنائے گئے خیمے فراہم کیے جائیں گے، اس کے ساتھ دیگر چیزوں بھی جن کی جنگجوؤں کو سرد موسم میں آرام دہ رہنے کے لیے ضرورت ہوتی ہے"۔

کریشیوسکی نے کاروان سرائے کو بتایا، "ہمیں اس امر کو خارج از امکان نہیں کرنا چاہیے کہ ہماری فوج سردیوں میں جوابی کارروائیاں کر سکتی ہے... فوجیوں کو تیار رہنے کی ضرورت ہے، لیکن یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ان کے حالات کتنے آرام دہ ہیں"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500