ماحول

گرمی، پھر سیلاب نے پاکستانی کسانوں کے ذریعہ معاش کو تباہ کر دیا ہے

از پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

26 اگست کو لی گئی اس تصویر میں، پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں مون سون کی شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے متاثرہ لوگ، چاول کی تباہ شدہ فصلوں کے پاس بیٹھے ہیں۔ [آصف حسن / اے ایف پی]

26 اگست کو لی گئی اس تصویر میں، پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں مون سون کی شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے متاثرہ لوگ، چاول کی تباہ شدہ فصلوں کے پاس بیٹھے ہیں۔ [آصف حسن / اے ایف پی]

رحیم بخش کے آباؤ اجداد کی نسلوں نے پاکستان کے گرم ترین شہر کے آس پاس موجود چاول اور گندم کے کھیتوں میں محنت کی ہے، وہ شدید گرمیوں یا مون سون کی بارشوں سے اجنبی نہیں ہے۔

لیکن اس سال جیکب آباد مئی میں گرمی کی ریکارڈ توڑ لہر اور اگست میں بارش کے ایک غیر معمولی سیلاب تک پھنس گیا، جس نے فصلیں غرق کر دیں۔

سیلاب نے ہزاروں لوگوں کو عارضی کیمپوں اور رشتہ داروں کے گھروں کی طرف بھاگنے پر مجبور کر دیا، جس کے باعث وہ زمین سے گہرے تعلق کے باوجود، کھیتی باڑی کے کام کے مستقبل پر شکوک میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

بخش، جس کا مٹی کی اینٹوں سے بنا ہوا گھر، آس پاس کے زیادہ تر کھیتوں کی طرح سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا، نے کہا کہ "اگر کوئی یہاں سے نکلنے میں ہماری مدد کرے تو ہم شہروں میں چلے جائیں اور مزدوری کا کام کریں گے۔"

تباہی سے پہلے ہی جیکب آباد اور آس پاس کے درجنوں دیہات ناقص بنیادی ڈھانچے کی وجہ سے اپاہج ہو چکے تھے۔

ضلع کی ایک ملین سے زیادہ کی آبادی میں سے زیادہ تر، فارموں پر کام کرنے والے خانہ بدوش کارکن ہیں جو بڑے زمینداروں کے لیے روزانہ اجرت پر فصلیں اگاتے ہیں۔

غربت، قرض اور زمین کی غیر مساوی تقسیم نے ان کی روزی روٹی کو مشکل بنا دیا ہے لیکن موسمیاتی تبدیلی سے منسلک شدید موسمی واقعات میں اضافے نے عدم تحفظ کو مزید گہرا کر دیا ہے اور سب سے زیادہ گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کرنے والے پر زیادہ توجہ مرکوز ہوئی ہے: چین کے کوئلے کے کارخانے ۔

اس سال کی فصلیں پہلے مئی میں 51 ڈگری سیلسیس (124 فارن ہائیٹ) تک پہنچنے والے درجہ حرارت کی وجہ سے جھلس گئی تھیں، پھر وہ مون سون کی ان بارشوں سے بھیگ گئی تھیں جس نے ملک کا ایک تہائی حصہ متاثر کیا تھا -- پاکستان میں اس پیمانے پر سیلاب پہلے نہیں دیکھا گیا تھا۔

25 سالہ ضمیرہ، جنہوں نے اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ایک عارضی کیمپ میں پناہ لی ہے، نے کہا کہ "ہمیں اس سب کے ساتھ رہنا ہے۔ ہمیں دوبارہ کام کرنے میں مہینوں لگیں گے۔ ہم چھوڑ دیا گیا ہے۔"

زراعت کا شعبہ پاکستان میں اب تک سب سے بڑا آجر رہا ہے جس میں 40 فیصد سے زیادہ افرادی قوت ہے اور ان میں سے اکثریت خواتین کی ہے۔

کمیونٹی این جی او کے کارکن جان اودھانو، جنہوں نے گرمی کی لہر اور سیلاب دونوں کے متاثرین کو ہنگامی امداد فراہم کی ہے، نے کہا کہ "دوہری آفات" نے فارموں پر کام کرنے والوں کو یہاں سے باہر نکلنے کے لیے بے چین کر دیا ہے۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ "ان کے خیال میں بڑے شہروں میں زیادہ آسانی سے کام مل سکتا ہے۔ مرد فیکٹریوں میں کام کر سکتے ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے کام کے وسیع مواقع بھی دستیاب ہیں۔

'کوئی کام نہیں بچا'

جنوبی صوبہ سندھ میں سیلاب سے بے گھر ہونے والوں میں سے بہت سے لوگوں نے شہری مراکز میں پناہ لی ہے، ان میں ہزاروں کا ریکارڈ امدادی کیمپوں میں رکھا گیا ہے اور بہت سے لوگ رشتہ داروں یا کرائے کے گھروں میں رہ رہے ہیں۔

کراچی میں شہری منصوبہ بندی کی پروفیسر نوشین ایچ انور کے مطابق، گھروں اور ذریعہ معاش کے بہہ جانے کے بعد، توقع ہے کہ کچھ لوگ اپنی دیہی زندگیوں کو ترک کر دیں گے، جس سے ہی انتہائی پھیلے ہوئے ان شہروں پر دباؤ پڑے گا جو طویل مدتی "شہری نظم و نسق کے بڑے بحران" سے دوچار ہیں۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے نقل مکانی کے بارے میں کہا کہ "ہم اس کے لیے تیار نہیں ہیں کہ کیا ہونے والا ہے۔ یہ بہاؤ ناگزیر ہونے جا رہے ہیں۔"

20 سالہ محمد حنیف، جنہوں نے اپنے مویشیوں کو مرتے اور فصلوں کو تباہ ہوتے دیکھا ہے، کی برداشت ختم ہو چکی ہے۔

"یہ جگہ رہنے کے قابل نہیں رہی ہے، کوئی کام نہیں بچا، ہمیں کراچی جانا پڑے گا۔"

25 ملین سے زیادہ کے جنوبی بڑے شہر میں زندگی کا معیار، غریب آنے والوں کے لیے تھوڑا بہتر ہے۔

پاکستان کا معاشی دارالحکومت سڑکوں کی ناقص دیکھ بھال، نکاسی آب اور سیوریج کے خستہ حال نظام، مافیاز کی گرفت میں پانی کی تقسیم، بجلی کی قلت، اور ناکافی رہائش کا شکار ہے۔

نقل مکانی کرنے والے، اکثر جھونپڑی والے قصبوں میں رہتے ہیں جو سڑک پر ٹھیلہ لگاتے ہیں یا یومیہ اجرت پر کام کرتے ہیں۔

حکومتی اندازوں کے مطابق، اس سال کے تباہ کن مون سون سیلاب کے نتیجے میں 6 سے 9 ملین کے درمیان پاکستانی غربت کی طرف بڑھ جانے والے ہیں جس نے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور حکومتی اندازوں کے مطابق، کم از کم 30 بلین ڈالر کے خسارے اور نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کہاں سے شروع کریں؟

پاکستان جو کہ دنیا کا پانچواں سب سےزیادہ آبادی والا ملک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے صفِ اول پر ہے۔

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے گرمی کی لہر کو تیز کر دیا ہے -- انہیں زیادہ گرم، پہلے سے زیادہ جلد اور زیادہ بکثرت بنا دیا ہے۔

اس سال شدید درجہ حرارت نے 30 لاکھ ٹن گندم کی فصلوں کا صفایا کر دیا، مویشیوں کی موت واقع ہوئی، جنگلات میں آگ لگ گئی اور لوگوں کی پیداواری صلاحیتوں پر اثر پڑا ہے۔

مون سون بھی معمول سے کہیں زیادہ بھاری تھا جس نے 9.4 ملین ایکڑ فصلوں اور باغات کو تباہ کر دیا۔

موسمیاتی سائنس دان فہد سعید نے کہا کہ "وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کو وزارت خارجہ یا وزارت خزانہ کی طرح اہم ہونا چاہیے۔"

ہنگامی امداد کے ساتھ ساتھ، ملک کو تکنیکی مدد، گرین انرجی میں سرمایہ کاری اور انتہائی موسمی واقعات کے اگلے دور کی تیاری کے لیے ابتدائی انتباہی نظام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیکب آباد جیسی جگہوں پر، جسے موسمیاتی آفات کی ایک بڑی تعداد کا سامنا ہے، یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے کہ کہاں سے آغاز کیا جائے۔

سیلاب سے ہونے والی حالیہ تباہی کے بعد پاکستان میں چینی سرمایے سے چلنے والے کوئلے کے منصوبوں کو جلد ختم کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

ماحولیات اور توانائی پر کام کرنے والے ایک محقق امجد سعید، جن کا تعلق لاہور سے ہے، نے کہا کہ"حالیہ سیلاب کے بعد، پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے موافقت کا منصوبہ تیار کرنے اور چینی سرمایے سے چلنے والے کوئلے کے منصوبوں کو بند کرنے کا بہترین وقت ہے۔"

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں، فضائی آلودگی اور اقتصادی اثرات کی وجہ سے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کو ختم کر رہے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500