حقوقِ انسانی

'انہیں شرم دلائیں': انسانی حقوق کے رہنماء روس، چین کے خلاف سخت پالیسی کے وکیل

از پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

چین کے صدر شی جن پنگ یکم جولائی، شہر کی برطانیہ سے چین کو حوالگی کی 25 ویں سالگرہ، کو ہانگ کانگ کے نئے قائد اور حکومت کا افتتاح کرنے کی تقریب کے بعد اپنی تقریر کے بعد چبوترے سے رخصت ہوتے ہوئے۔ [سیلم چتیاتی/پول/اے ایف پی]

چین کے صدر شی جن پنگ یکم جولائی، شہر کی برطانیہ سے چین کو حوالگی کی 25 ویں سالگرہ، کو ہانگ کانگ کے نئے قائد اور حکومت کا افتتاح کرنے کی تقریب کے بعد اپنی تقریر کے بعد چبوترے سے رخصت ہوتے ہوئے۔ [سیلم چتیاتی/پول/اے ایف پی]

نیویارک – تین دہائیوں تک ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) کی سربراہی کرنے کے بعد، کینتھ روتھ کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی مضبوط تحریکوں میں اتنی طاقت ہوتی ہے وہ آمرانہ حکومتوں کے شہریوں کے حقوق پر جبر کی "بدصورت حقیقت" سے پردہ اٹھا دیں۔

اس ماہ کے آخر میں اپنا عہدہ چھوڑنے سے پہلے ایک انٹرویو میں، روتھ نے سنہ 1993 میں ایچ آر ڈبلیو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بننے کے بعد سے "لامتناہی جدوجہد"، اتار چڑھاؤ، فتوحات اور شکستوں پر نظر ڈالی۔

نیویارک میں انہوں نے اے ایف پی کو بتایا، "میرے خیال میں پچھلے 30 سالوں میں سب سے بڑا رجحان یہ ہے کہ انسانی حقوق کی تحریک مزید گہری اور مضبوط ہوئی ہے۔ میں جس بھی ملک کا دورہ کرتا ہوں وہاں انسانی حقوق کے محافظ موجود ہوتے ہیں"۔

روتھ نے کہا، "کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم ہو گئیں؟ ظاہر ہے کہ نہیں"۔

بوچا، یوکرین میں ایک راسخ العقیدہ پادری نے 17 اگست کو فروری-مارچ 2022 میں ہلاک ہونے والے 20 نامعلوم یوکرینیوں کی آخری رسومات ادا کیں۔ روسی افواج پر قصبے پر قبضے کے دوران ماورائے عدالت پھانسیوں، جبری گمشدگیوں اور تشدد کے الزامات ہیں۔ [سرگئی زوزاوکوف/اے ایف پی]

بوچا، یوکرین میں ایک راسخ العقیدہ پادری نے 17 اگست کو فروری-مارچ 2022 میں ہلاک ہونے والے 20 نامعلوم یوکرینیوں کی آخری رسومات ادا کیں۔ روسی افواج پر قصبے پر قبضے کے دوران ماورائے عدالت پھانسیوں، جبری گمشدگیوں اور تشدد کے الزامات ہیں۔ [سرگئی زوزاوکوف/اے ایف پی]

سنہ 2019 میں لی گئی اس تصویر میں چین، سنکیانگ کے علاقے کوچے میں یغور قبرستان کی سابقہ جگہ پر پارک کی تعمیر جاری ہے۔ چین نے ان قبرستانوں کو تباہ کر دیا ہے جہاں یغور خاندانوں کی نسلوں کو سپرد خاک کیا گیا ہے، انسانی ہڈیاں اور ٹوٹے ہوئے مقبرے پیچھے بچ گئے ہیں جسے فعالیت پسند سنکیانگ میں نسلی گروہ کی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔ [ہیکٹر ریتامل/اے ایف پی]

سنہ 2019 میں لی گئی اس تصویر میں چین، سنکیانگ کے علاقے کوچے میں یغور قبرستان کی سابقہ جگہ پر پارک کی تعمیر جاری ہے۔ چین نے ان قبرستانوں کو تباہ کر دیا ہے جہاں یغور خاندانوں کی نسلوں کو سپرد خاک کیا گیا ہے، انسانی ہڈیاں اور ٹوٹے ہوئے مقبرے پیچھے بچ گئے ہیں جسے فعالیت پسند سنکیانگ میں نسلی گروہ کی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔ [ہیکٹر ریتامل/اے ایف پی]

"حکومتیں ہمیشہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر آمادہ ہوتی ہیں،" انہوں نے چین کے یغوروں پر جبر, روس کے یوکرین پر حملے ، اور ان خطوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جہاں ان کا کہنا ہے کہ کم توجہ دی جاتی ہے، جیسے کہ ایتھوپیا میں ٹگرے اور , and regions he says receives less attention, such as Tigray in Ethiopia, and یمن.

لیکن مضبوط تر فعالیت پسندی کی بدولت، "حکومتوں کے لیے اپنی زیادتیوں کو چھپانا عملی طور پر ناممکن ہوتا ہے، خصوصاً سوشل میڈیا کے اس دور میں جہاں ہر ایک کے پاس سمارٹ فون ہے"۔

ان کا کہنا تھا، "اور دکھاوے اور بدصورت حقیقت کے درمیان اس فرق کو نمایاں کرکے، ہم دباؤ پیدا کرتے ہیں"۔

پچھلے 30 سالوں پر نظر ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ دنیا نے "بہت بڑی تبدیلیاں دیکھی ہیں، کچھ اچھے کے لیے، کچھ برے کے لیے"۔

'انہیں شرم دلاؤ'

انہوں نے کہا کہ جہاں تک روس اور چین کا تعلق ہے، "نمایاں آغاز کے ساتھ مثبت ارتقاء" کے بعد، ماسکو سوویت دور کی طرف "واپس" جا رہا ہے اور بیجنگ ماؤ نوازوں کے طرز حکمرانی کی طرف.

سابق وکیل، جو ایچ آر ڈبلیو کے بعد اپنا وقت حکومتوں پر دباؤ ڈالنے کے بارے میں ایک کتاب لکھنے کے لیے وقف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کا کہنا تھا، "یہ ایک جدوجہد ہے؛ کبھی ختم نہ ہونے والی جدوجہد۔"

روتھ نے کہا، "کم از کم، آپ انہیں شرم تو دلا سکتے ہیں؛ آپ انہیں شرمندہ کر سکتے ہیں، لیکن ہم دنیا بھر کی اتحادی حکومتوں کے پاس بھی جاتے ہیں اور کہتے ہیں، کیا آپ مثبت تبدیلی کے لیے ہماری طرف سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں گے؟"

ان کا کہنا تھا، "[اور] بدسلوکی کرنے والی حکومتیں، وہ ہمیشہ کسی چیز کی پرواہ کرتی ہیں: وہ اگلا فوجی امدادی پیکج چاہتی ہیں، وہ تجارتی معاہدہ چاہتی ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ انہیں کسی فینسی سربراہی اجلاس میں مدعو کیا جائے۔"

لیکن کیا یہ کارگر ہے؟

انہوں نے کہا، "میں یہ دکھاوا نہیں کرتا کہ ہم ان حکومتوں کو اچھے لوگوں میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ اکثر، انہیں صرف اقتدار میں رہنے کی فکر ہوتی ہے"۔

روتھ نے کہا، "لیکن اگر ہم ان پر کافی دباؤ ڈالتے ہیں، تو انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں انہیں جو فوائد نظر آتے ہیں، ان کا وزن ان کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کے نیچے دبنا شروع ہو جاتا ہے"۔

"بعض اوقات ہم حکومتوں کو یہ باور کروانے کے لیے ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کو تجزیہ ایسے تبدیل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، لیکن کئی بار ہم ناکام ہو جاتے ہیں۔ اور یہ ناگزیر ہے"۔

بار بار بدسلوکیوں کی ایک طویل فہرست

ایچ آر ڈبلیو ان لوگوں میں سے رہا ہے جنہوں نے سنکیانگ کے علاقے میں بڑے پیمانے پر قید، جبری مشقت، جبری نس بندی، منظم عصمت دری، اور یغور ثقافت اور اسلامی مقامات کی تباہی سمیت متعدد زیادتیوں پر چین کی مذمت کی ہے.

بیجنگ پر الزام ہے کہ اس نے دس لاکھ سے زائد یغوروں اور دیگر زیادہ تر مسلمان، ترک زبان بولنے والے افراد کو، برسوں سے جاری ایک سیکیورٹی کریک ڈاؤن کے تحت مغرب بعید کے علاقے میں حراستی مراکز اور جیلوں کے ایک خفیہ نیٹ ورک میں قید کر رکھا ہے۔

امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے کہا ہے کہ چین مسلم اقلیتی گروہوں کی "نسل کشی" کا مرتکب ہو رہا ہے.

بیجنگ نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کیا ہے اور طویل عرصے سے اصرار کیا ہے کہ وہ سنکیانگ میں "پیشہ ورانہ تربیتی مراکز" چلا رہا ہے جو انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

دریں اثنا، فعالیت پسند 24 فروری کو حملے کے آغاز کے بعد سے یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں روسی افواج کے جنگی جرائم کی فہرستیں مرتب کر رہے ہیں۔

ان جنگی جرائم میں بوچا اور ارپن میں عام شہریوں کا قتل عام، یوکرینیوں کے گھروں سے اشیائے صرف لوٹنا اور انہیں پیچھے روس کو بھیجنا، اور ماریوپول ڈرامہ تھیٹر پر بمباری کرنا شامل ہے، جس میں اس وقت سینکڑوں شہری موجود تھے۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروہوں کا کہنا ہے کہ ماسکو دسیوں ہزار یوکرینی باشندوں کو، روس کے زیر کنٹرول علاقے میں "فلٹریشن" کیمپوں میں زبردستی لے جا رہا ہے، جنہیں اکثر حملے کے خلاف مزاحمت کرنے والے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جہاں ان سے وحشیانہ انداز میں پوچھ گچھ کی جاتی ہے اور بعض صورتوں میں جبری گمشدگیاں بھی ہوتی ہیں۔

کریملن کے حمایت یافتہ ویگنر گروپ کے بھاڑے کے فوجیوں پر یوکرین اور وسطی افریقی جمہوریہ، مالی، لیبیا اور شام سمیت دنیا بھر کی دیگر لڑائیوں میں شہریوں کو قتل کرنے اور انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہونےکا الزام بھی عائد کیا جاتا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500