دہشتگردی

اناڑی جاسوس شہرام پورسفی: 'آئی آر جی سی کی حماقت' کا چہرہ

ولید ابو الخیر

اپریل 2020 میں آن لائن پوسٹ کی گئی تصویر میں دکھائے گئے شہرام پورسفی عرف مہدی رضائی پر قومی سلامتی کے سابق امریکی مشیر جان بولٹن کے قتل کی سازش کا الزام ہے۔ [شہرام پورسفی کا فیس بک اکاؤنٹ]

اپریل 2020 میں آن لائن پوسٹ کی گئی تصویر میں دکھائے گئے شہرام پورسفی عرف مہدی رضائی پر قومی سلامتی کے سابق امریکی مشیر جان بولٹن کے قتل کی سازش کا الزام ہے۔ [شہرام پورسفی کا فیس بک اکاؤنٹ]

قاہرہ -- ایرانی امور میں مہارت رکھنے والے بہت سے سیاسی اور سیکورٹی تجزیہ کاروں نے سپاہِ پاسدارانِ اسلامی انقلاب (آئی آر جی سی) کی طرف سے امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی گھناؤنی سازش کو "آئی آر جی سی کی حماقت" کا ایک نیا باب قرار دیا ہے۔

آئی آر جی سی کے رکن، 45 سالہ شہرام پورسفی، جو مہدی رضائی کے نام سے بھی معروف ہے، پر 10 اگست کو امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے اس کی غیر حاضری میں ان الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی کہ اس نے قومی سلامتی کے سابق امریکی مشیر جان بولٹن کو قتل کرنے کے لیے امریکہ میں ایک فرد کو 300,000 ڈالر ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔

پورسفی ابھی تک مفرور ہے۔

یہ سازش، جس کا دائرہ گزشتہ اکتوبر سے اپریل تک وسیع تھا، کبھی آگے نہ بڑھ سکی کیونکہ مبینہ قاتل جس کے ساتھ پورسفی بات چیت کر رہا تھا وہ امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا مخبر تھا۔

شہرام پورسفی جنوری 2018 میں آن لائن پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں اپنی امریکی ساختہ کاریں دکھاتے ہوئے۔ پیچھے موجود دیواری مصوری کی بنیاد پر، تصویر ایران میں لی گئی معلوم ہوتی ہے۔ [شہرام پورسفی کا فیس بک اکاؤنٹ]

شہرام پورسفی جنوری 2018 میں آن لائن پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں اپنی امریکی ساختہ کاریں دکھاتے ہوئے۔ پیچھے موجود دیواری مصوری کی بنیاد پر، تصویر ایران میں لی گئی معلوم ہوتی ہے۔ [شہرام پورسفی کا فیس بک اکاؤنٹ]

ایک تمسخر اڑانے والا آئی آر جی سی کی جانب سے قومی سلامتی کے سابق امریکی مشیر جان بولٹن کے قتل کی ناکام سازش کا مذاق اڑاتے ہوئے۔ [دیجوار ابراہیم]

ایک تمسخر اڑانے والا آئی آر جی سی کی جانب سے قومی سلامتی کے سابق امریکی مشیر جان بولٹن کے قتل کی ناکام سازش کا مذاق اڑاتے ہوئے۔ [دیجوار ابراہیم]

عدالتی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایف بی آئی نے پورسفی اور ایران کے وسیع تر منصوبوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے مہینوں تک سازش جاری رہنے دی۔

ان میں 1 ملین ڈالر کی ادائیگی کے عوض ایک اور بھی نمایاں سابق امریکی اہلکار کو قتل کرنے کی ایک اور سازش شامل تھی۔

قتل کی سازش کو عملی جامہ پہنانے کے عمل میں پورسفی نے اپنی شناخت ظاہر کی اور اپنے ذاتی رابطے اور شناختی دستاویزات بے نقاب کر دیں۔

سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس کے مطابق، اس کا ایرانی قومی شناختی نمبر 1930098431 ہے، اس کا ای میل ایڈریس [email protected] ہے، اس کا فون نمبر 989125666366+ ہے اور اس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ @shahrampoursafi ہے۔

متعدد دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کا انکشاف کسی سینئر انٹیلیجنس شخصیت سے کبھی سننے میں نہیں آیا۔

ایف بی آئی کے ایجنٹ کے ساتھ بات چیت کے عمل میں، پورسفی نے ایسی معلومات کا انکشاف کیا جس کی وجہ سے حکام کو دیگر چیزوں کے علاوہ، پورسفی کی آئی آر جی سی کی پٹی والی وردی پہنے ہوئے تصاویر کا پتہ چلا۔

حماقت کا ایک نیا باب

مشرقِ وسطیٰ کے مرکز برائے علاقائی و تزویراتی مطالعات کے ایرانی امور کے محقق ڈاکٹر فتحی السید نے کہا کہ جان بولٹن کو قتل کرنے کا منصوبہ "ایران کے اندر اور باہر آئی آر جی سی کی جانب سے روا رکھے جانے والے احمقانہ پن کا ایک نیا باب ہے"۔

انہوں نے المشارق کو بتایا کہ اس طرح کے آپریشن کی محض منصوبہ بندی "ایران کی تنہائی میں اضافہ کرتی ہے اور اس بات کی مزید تصدیق کرتی ہے کہ وہ دنیا بھر میں دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس منصوبے پر عمل ہو جاتا، تو "ایرانیوں کے لیے اس کے بہت سنگین نتائج برآمد ہوتے"۔

غلط ترجیحات برسوں سے ایرانی حکومت کی پہچان رہی ہیں۔ جب کہ اہلکار اور آئی آر جی سی کے ارکان مشکوک سودوں، تیل اور ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ، سمندری قذاقی، منی لانڈرنگ کی سرگرمیوں، اور مہنگے ہتھیاروں کی تیاری میں مصروف ہیں، ایران کے اندر شہری کمزور معاشی حالات سے دوچار ہیں اور تقریباً روزانہ احتجاج میں مگن ہوتے ہیں.

السید نے کہا کہ یہ تازہ ترین واقعہ "آئی آر جی سی اور اس کے ایجنٹوں کی طرف سے دنیا بھر میں کیے جانے والے قتل و غارت گری اور بم دھماکوں کے سلسلے کی صرف ایک کڑی ہے"۔

مصری میجر جنرل (ریٹائرڈ) عبدالکریم احمد کے لیے یہ مکروہ سازش منافقت کی انتہا تھی۔

انہوں نے المشارق کو بتایا کہ ایران آئی آر جی سی کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ کر رہا تھا جبکہ آئی آر جی سی کے ایک افسر کو امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کا حکم دے رہا تھا۔

احمد نے کہا، "اسے صرف اعلیٰ ترین سطح پر سیاسی دماغی پراگندگی کے معاملے کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔"

حالیہ سازش ایران کی جانب سے سنہ 2011 میں واشنگٹن ڈی سی میں امریکہ میں سعودی سفیر کو ایک مشہور ریستوران میں ٹرک بم سے قتل کرنے کے ناکام اور اتنے ہی شرمناک منصوبے کی یاد دلا رہی تھی۔

گویا انٹرنیٹ پر سامان خریدنا

ہیلوان یونیورسٹی کی انجینئرنگ فیکلٹی میں کمیونیکیشن کے پروفیسر محمود شاہین نے کہا، "بولٹن کے قتل کی منصوبہ بندی کے بارے میں کیا ستم ظریفی ہے ۔۔۔ کہ پورسفی، جس نے آپریشن کی منصوبہ بندی کی، اس نے اس معاملے کو ایسے سنبھالا جیسے وہ آن لائن کوئی چیز خرید رہا ہو۔"

انہوں نے المشارق کو بتایا، "اس طرزِ عمل کو صرف لاپرواہی اور تحفظ کے احساس سے محرومی ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ سب سے واضح ثبوت یہ ہے کہ پورسفی نے جس دلال سے رابطہ کیا اس نے فوری طور پر امریکی حکام کو مطلع کر دیا، جس کی وجہ سے یہ کوشش بے نقاب ہو گئی اور اسے روک دیا گیا۔

پورسفی نے آن لائن ملنے والے ایک امریکی باشندے سے بولٹن کی تصویر لینے کے لیے کہا، اور دعویٰ کیا کہ یہ تصاویر اس کتاب کے لیے ہیں جو وہ لکھ رہا ہے۔

اس شخص نے پورسفی کو ایک "ایسوسی ایٹ" کے حوالے کر دیا جو ایف بی آئی کے لیے کام کرنے والا نکلا۔

شاہین نے کہا کہ یہ واقعہ "اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بظاہر آئی آر جی سی واضح طور پر دہشت گرد محکموں کی خدمات حاصل کرنے کا سہارا لے رہی ہے یا وہ ایسے لوگوں کو بھرتی کر رہی ہے جن پر شک نہ ہو اور مختلف قومیتوں، مذاہب اور فرقوں سے تعلق رکھتے ہوں، اور اس کی وجہ سخت پہرہ ہو سکتا ہے جس کی ہدایت دنیا بھر میں آئی آر جی سی کے افسران اور عناصر اور ان کے ساتھیوں کے لیے دی گئی ہے اور ان کا تعاقب کیا گیا ہے"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500