حقوقِ انسانی

جاری یغور نسل کشی کے درمیان چینی وزیر خارجہ کا او آئی سی کا 'ستم ظریف' دورہ

از پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی (بائیں) 22 مارچ کو اسلام آباد میں اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔ [فاروق نعیم/اے ایف پی]

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی (بائیں) 22 مارچ کو اسلام آباد میں اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔ [فاروق نعیم/اے ایف پی]

اسلام آباد -- سنکیانگ کے علاقے میں مسلمانوں اور نسلی اقلیتوں کے ساتھ منظم ناروا سلوک کی وجہ سے اضافی پابندیوں کا سامنا کرتے ہوئے، بیجنگ نے منگل تا بدھ (22-23 مارچ) کو اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس کے لیے اپنے اعلیٰ سفارت کار کو اسلام آباد بھیجا ہے۔

پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان نے 57 رکنی او آئی سی کے دو روزہ اجلاس کی میزبانی کی جس میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے تھے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ "مہمانِ خصوصی" کے طور پر وانگ کا کردار او آئی سی ممالک میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ رکن ممالک کی بیجنگ کی مسلم مخالف پالیسیوں کو اندرونِ ملک نظر انداز کرنے پر آمادگی بھی ظاہر کرتا ہے۔

امریکہ میں قائم ولسن سنٹر میں ایشیا پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین نے کہا کہ کانفرنس میں وانگ کی شرکت " ستم ظریفی" ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی سامنے (دائیں سے 3) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بیٹھ کر 23 مارچ کو اسلام آباد میں یومِ پاکستان کی پریڈ دیکھتے ہوئے۔ [غلام رسول/اے ایف پی]

چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی سامنے (دائیں سے 3) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بیٹھ کر 23 مارچ کو اسلام آباد میں یومِ پاکستان کی پریڈ دیکھتے ہوئے۔ [غلام رسول/اے ایف پی]

پیر کے روز انہوں نے ٹویٹ کیا، "یہ اس اعلیٰ قدر کی یاد دہانی بھی ہے جسے او آئی سی ریاستوں نے بیجنگ کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات پر رکھا ہے۔"

سوموار کے روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی حکام پر ملک کے اندر اور باہر نسلی اور مذہبی اقلیتوں کو دبانے کے لیے ان کے اقدامات پر نئی ویزا پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

ایک بیان میں، جس میں کوئی خاص تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ کن اہلکاروں کو نشانہ بنایا جائے گا، بلنکن نے چین سے شمال مغربی علاقے سنکیانگ میں " جاری نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم کو ختم کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

سنکیانگ برسوں سے جاری "انسدادِ دہشت گردی" مہم کی گرفت میں ہے جس میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق، ایک ملین سے زیادہ یغور اور دیگر مسلمان اقلیتوں کو "دوبارہ تعلیم" دینے کے کیمپوں کے وسیع نیٹ ورک میں حراست میں لیا گیا ہے۔

بلنکن نے کہا کہ ویزا کی پابندیوں کا مرکزِ نگاہ چینی حکام ہوں گے جو مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے ساتھ ساتھ دیگر منحرف افراد، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو دبانے کی پالیسیوں میں ملوث ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق، عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) کے حکام کی کارروائیاں چین کی سرحدوں سے باہر پھیل گئی ہیں۔

بلنکن نے کہا، "امریکہ عوامی جمہوریہ چین کے حکام کی طرف سے نسلی اور مذہبی اقلیتی گروہوں کے ارکان کو ہراساں کرنے، ڈرانے دھمکانے، جاسوسی کرنے اور اغواء کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتا ہے، بشمول بیرون ملک حفاظت کے خواہاں افراد، اور امریکی شہری، جو ان کمزور آبادیوں کی طرف سے بات کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم ایک بار پھر عوامی جمہوریہ چین کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قومی حدود سے باہر جبر کی اپنی کارروائیاں بند کرے، جس میں یغور امریکی فعالیت پسندوں اور امریکی عوام کی خدمت کرنے والے دیگر یغور افراد کو چین میں اپنے خاندان کے افراد کو باہر نکلنے کی اجازت دینے سے روکنے کی کوشش بھی شامل ہے۔"

نئے اقدامات صدر جو بائیڈن کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ویڈیو کال کے ذریعے بات کرنے کے چند دن بعد سامنے آئے ہیں، جس میں امریکی صدر نے شی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تھی کہ وہ یوکرین پر روس کے حملے کی حمایت نہ کریں۔

بدھ کے روز چین کی سرکاری ایجنسی ژن ہوا نے خبر دی کہ منگل کو ایک تقریر میں، وانگ نے او آئی سی کے ارکان کو بتایا کہ چین اسلامی دنیا کے ساتھ اپنی یکجہتی، دوستی اور تعاون کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے تیار ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین اسلامی ممالک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین تمام اسلامی ممالک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔

وانگ کی بیان بازی چین کے اندر کی حقیقت سے کافی مختلف ہے.

سنکیانگ کے کیمپوں کے سابق قیدیوں کے ساتھ آزادانہ تحقیقات اور انٹرویوز سے کیمپوں کے اندر جسمانی اور ذہنی اذیتیں، برین واشنگ، منظم عصمت دری اور جنسی استحصال کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور مغربی حکومتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد -- بشمول امریکہ، کینیڈا، نیدرلینڈز، برطانیہ، بیلجیم اور فرانس -- کا کہنا ہے کہ سنکیانگ میں بیجنگ کی پالیسیاں "انسانیت کے خلاف جرائم" اور "نسل کشی" کے مترادف ہیں۔

گزشتہ اپریل میں ہیومن رائٹس واچ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا تھا کہ مزید برآں، چینی حکام نے خطے کی دو تہائی مساجد اور دیگر مقدس اسلامی مقامات کو نقصان پہنچانے یا تباہ کرنے کے لیے مختلف حیلے بہانے استعمال کیے ہیں۔

افغان امداد

سوموار کے روز پاکستان نے افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک ٹرسٹ فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا، جو اسلامی ترقیاتی بینک کے ذریعے چلایا جائے گا اور اسے او آئی سی کے رکن ممالک، اسلامی مالیاتی اداروں، عطیہ دہندگان اور بین الاقوامی شراکت داروں کے عطیات کے ذریعے فنڈ فراہم کیا جائے گا۔

ملاقات کے بعد وانگ نے جمعرات کو افغان حکمرانوں سے ملاقات کے لیے کابل کا اچانک دورہ کیا، اس سے ایک ہفتہ قبل بیجنگ افغانستان کے پڑوسیوں کے اجلاس کی میزبانی کرتا ہے کہ اس بدحال ملک کی مدد کیسے کی جائے۔

لیکن بہت سے لوگوں کو چین کی طرف سے انسانی امداد اور کابل کو لاکھوں ڈالر کی مالی امداد کی فراہمی کے پیچھے محرکات اور مقاصد پر شک ہے۔

صوبہ نورستان کے سابق گورنر اور امریکہ میں مقیم سیاسی تجزیہ کار تمیم نورستانی نے جنوری میں سلام ٹائمز کو بتایا، "چین نے افغانستان میں ایک خطرناک کھیل شروع کر دیا ہے"۔

انہوں نے کہا، "چین کی پالیسی ہمیشہ سے مختلف ذرائع سے فراخدل پیکجوں کے ساتھ ممالک کی مدد کرنا رہی ہے، بشمول قرض کی فراہمی"۔

"ممالک کے قرضوں کی ادائیگی میں ناکام ہونے کے بعد، چین قرض لینے والی حکومتوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے اس کام سے فائدہ اٹھاتا ہے کہ وہ اسے ہر ملک کے قدرتی اور معدنی وسائل تک رسائی فراہم کرے۔"

نورستانی نے مزید کہا، "افغانستان پر اپنا تسلط قائم کرتے ہوئے، چین پاکستان، افغانستان، ایران، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے راستے ایک اقتصادی اور سیاسی راہداری بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500