میڈیا

ٹویٹر نے ہزاروں چینی پراپیگنڈا اکاؤنٹ بند کر دیے

پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

22 اپریل کو لی گئی اس تصویر میں چین کے شمال مغربی خطے سنکیانگ میں آلتے کے دورافتادہ علاقہ میں پولیس افسران اور عملہ کے ارکان گھوڑوں پر سوار ہو کر خانہ بدوش چرواہوں کو قوانین اور حکومتی پالیسیوں کی تشہیر کر رہے ہیں۔ [ایس ٹی آر/اے ایف پی]

ٹویٹر نے جمعرات (2 دسمبر) کو کہا کہ اس نے تقریباً 3,500 ایسے اکاؤنٹ بند کر دیے ہیں جو چین اور روس سمیت چھ ممالک میں حکومت موافق پراپیگنڈا پوسٹ کر رہے تھے۔

ٹویٹر نے ایک بیان میں کہا کہ ان اکاؤنٹس کی بھاری اکثریت ایک ایسے نیٹ ورک کا حصہ تھی جو "سنکیانگ میں ایغور آبادی کے ساتھ سلوک سے متعلق چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بیانیہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے تھے۔"

مسلمان اکثریتی سنکیانگ خطہ میں "سیاسی تعلیم کے کیمپوں"، قبل از مقدمہ حراستی مراکز اور جیلوں سمیت 400 حراستی مراکز میں —قازق اور قرغیز النسل سمیت— چینی حکام نے ایک ملین سے زائد ایغور اور دیگر مسلمانوں کو قید کر رکھا ہے۔

مزید دسیوں لاکھوں سخت نگرانی اور کنٹرول میں رہتے ہیں۔

4 اگست 2018 کو بیرینگو میں سِوا سیکیورٹی سے روسی نجی سیکیورٹی کمپنی کے کارندوں پر مشتمل وسط افریقی جمہوریہ کے صدر فاؤسٹن-ارچانگے ٹواڈیرا کے لیے قریبی تحفظ کے یونٹ کا ایک رکن دیکھا جا سکتا ہے۔ روسی عسکری مشیران نے اس ملک کو اسلحہ مہیا کرنے کے بعد وسط افریقی مسلح افواج اور داخلی سلامتی افواج کے لیے تربیت کا اہتمام کیا ہے۔ [فلورینٹ ورگنیس/اے ایف پی]

آزادانہ تحقیقات اور سابقہ قیدیوں کے ساتھ انٹرویوز سے جسمانی اور نفسیاتی تشدد، دماغ شوئی، منظم زیادتی ، مسلمان خواتین کے جبری اسقطِ حمل ، جبری طور پر اعضا کاٹے جانے، جنسی بدسلوکی اور دیگر وحشت ناکیوں کا پتہ چلتا ہے۔

بیجنگ موافق مہم سے منسلک 2,048 اکاؤنٹس کے علاوہ، ٹویٹر نے سنکیانگ کی علاقائی حکومت سے منسلک چانگیو کلچر نامی ایک کمپنی سے جڑے 112 اکاونٹ بھی بند کر دیے۔

روسی ہیراپھیری فارم

چین کے علاوہ ٹویٹر نے ایک روسی کمپنی انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی (آئی آر اے) سے منسلک 16 اکاؤنٹ بھی بند کر دیے، جسے ناقدین ایک "ہیرا پھیری فارم" کا نام دیتے ہیں ، اور جو حکومت موافق رسوخ کی مہمات چلاتی ہے۔

آئی آر اے 2016 اور 2020 میں امریکی انتخابات میں مداخلت کے پیچھے کارفرما تھی اور اس پر دیگر ممالک جیسا کہ برطانیہ، جرمنی اور فرانس میں انتخابات اور ریفرینڈم کے دوران خلل اندازی پر مبنی پراپیگنڈا پھیلانے کا بھی الزام ہے۔

ٹویٹر نے کہا، "یہ آپریشن وسط افریقی سیاسی بات چیت میں ایک روس موافق نقطہٴ نظر متارف کرانے کے لیے غیر مصدقہ اور حقیقی اکاؤنٹس کی آمیزش پر منحصر تھا۔"

2018 سے روس نے وسط افریقی جمہوریہ میں روزافزون رسوخ بنا رکھا ہے جب اس نے فوج کو تربیت دینے کے لیے ایک بڑی تعداد میں "اتالیق" بھیجے۔

ٹویٹر نے مزید کہا، "ہم نے 50 ایسے اکاؤنٹس کے ایک نیٹ ورک اور اس کی حمایت کرنے والے کرداروں کو بھی ہٹایا جس نے لیبیا کی سولین حکومت پر حملے کیے، جبکہ لیبیا اور شام میں روس کی جغرافیائی سیاسی حیثیت کی حمایت میں نمایاں آواز اٹھائی۔"

کالعدم اکاؤنٹس میں 276 ایسے بھی شامل ہیں جنہوں نے میکسیکو میں حکومت موافق مواد شیئر کیا، اور "277 وینیزویلا کے اکاؤنٹ ہیں جنہوں نے حکومت اور اس کے عہدیداران کے بیانیہ کی حمایت میں اکاؤنٹس، حیش ٹیگز اور موضوعات کو بڑھوتری دی۔"

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500