بیجنگ -- جبکہ اس ہفتے گلاسگو، اسکاٹ لینڈ میں عالمی رہنماء موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے جمع ہیں، چین ماحولیات پر اس کے اثرات کی پرواہ کیے بغیر اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کر رہا ہے۔
دوسری جانب، چینی صدر شی جن پنگ نے چین میں ہی رہتے ہوئے اقوام متحدہ (یو این) موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (COP26) سربراہی اجلاس کو چھوڑنے کا انتخاب کیا۔
اخراج کے سخت اہداف اور تیل کی بلند قیمتوں کی وجہ سے دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے درآمد کنندہ کو حالیہ مہینوں میں بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی میں تعطل کا سامنا رہا ہے جس سے اشیاء کے رسدی سلسلے میں خلل واقع ہوا ہے۔
کوئلے کی داخلی پیداوار میں اضافے کی بدولت توانائی کا فوری بحران اب ختم ہو رہا ہے۔
لیکن تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ بند کی گئی کوئلے کی کانوں کو دوبارہ کھولنے اور پیداوار میں اضافے کے آلودگی، گلوبل وارمنگ، اور چین کے 2.6 ملین کوئلہ کان کنوں کی صحت اور سلامتی پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
کوئلے کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کوئلہ جلانا انسان کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی کی دنیا میں واحد سب سے بڑی وجہ ہے۔
جمعرات (4 نومبر) کو شائع ہونے والی گلوبل کاربن پروجیکٹ کنسورشیم کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، چین میں، سرکاری مراعات کی وجہ سے ہونے والی معاشی نمو کے سبب 2019 کے مقابلے اس سال دھوئیں کے اخراج میں 5.5 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملے گا، گزشتہ سال کووڈ-19 کی عالمی وباء سے متاثر نہیں ہوا تھا۔
اس سال چین اکیلا ہی عالمی سطح پر دھوئیں کے اخراج میں 31 فیصد حصہ ڈالے گا۔
سنہ 2021 میں امریکہ اور یورپی یونین میں دھوئیں کا اخراج بالترتیب 3.7 فیصد اور 4.2 فیصد کم ہو جائے گا، اور عالمی سطح پر دھوئیں کے اخراج میں ان کا حصہ 14 فیصد اور 7 فیصد رہے گا۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئلہ وہ جامع عنصر ہے جو اس بات کا تعین کر سکتا ہے کہ آخرکار دنیا کتنی تیزی سے اخراج کو نیچے کی طرف موڑ سکتی ہے۔
دنیا بھر میں، کاربن کا خاتمہ -- بنیادی طور پر قدرتی تیل سے قابل تجدید توانائی کی طرف جانا -- توانائی کی طلب سے تیز ہونا جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے اخراج میں اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ کی شریک مصنف کورین لی کویری، جو برطانیہ کی مشرقی انگلیا یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی کی سائنس کی پروفیسر ہیں، نے کہا "اب زیادہ بات کوئلے کی ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں بڑی غیر یقینی صورتحال ہے۔"
لیکن رپورٹ مثبت اشاروں سے خالی نہیں تھی۔
گزشتہ دہائی کے دوران عالمی اخراج کے ایک چوتھائی حصے کے حامل تئیس ممالک -- بشمول امریکہ، جاپان، جرمنی، فرانس اور برطانیہ -- میں بیک وقت مضبوط اقتصادی ترقی اور اخراج میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کو جوڑا جا سکتا ہے۔
لی کویری نے کہا، "یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان ممالک کو معلوم ہے کہ یہ کیسے کرنا ہے، انہوں نے مظاہرہ کیا ہے کہ یہ ممکن ہے۔"
لیکن چین پوری رفتار سے کوئلے پر آگے بڑھ رہا ہے۔
ملک کے اقتصادی منصوبہ بندی کرنے والے چوٹی کے ادارے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے مطابق، گزشتہ چند ہفتوں کے دوران، چین نے اپنی کوئلے کی یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ ٹن سے زائد اضافہ کیا ہے۔
31 اکتوبر کو این ڈی آر سی نے بتایا کہ اکتوبر کے وسط سے، کوئلے کی اوسطاً یومیہ پیداوار بڑھ کر 11.5 ملین ٹن سے اوپر ہو گئی ہے، جو ستمبر کے آخر کے مقابلے میں 1.1 ملین ٹن زیادہ ہے۔
قیادت کی عدم موجودگی
پیداوار میں اضافہ اس وقت سامنے آیا ہے جب تقریباً 200 عالمی رہنماء -- لیکن ژی نہیں -- عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے زیادہ اولولعزم اخراج کو یقینی بنانے کے لیے COP26 میں جمع ہوئے ہیں۔
شی، جن کا ملک کرۂ ارض کو گرم کرنے والی گیسوں کا دنیا کا سب سے بڑا اخراج کنندہ ہے، نے سربراہی اجلاس میں ایک تحریری بیان جمع کروا دیا، جس پر دیگر عالمی رہنماء کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے گلاسگو سے روانہ ہونے والی پرواز سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’لگی لپٹی رکھے بغیر، چین کا شریک نہ ہونا اس کی ایک بہت بڑی غلطی ہے۔ باقی ساری دنیا چین کی طرف دیکھ رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ 'وہ کیا قدر کر رہے ہیں؟'"
انہوں نے کہا، "یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، اور وہاں سے چلے گئے۔ آپ یہ کیسے کرتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ کوئی قیادت کر سکتے ہیں؟"
شی 2020 کے اوائل میں کووڈ-19 عالمی وباء کے آغاز کے بعد سے چین سے باہر نہیں گئے ہیں۔
COP26 کو 2015 کے پیرس معاہدے کی مسلسل عملداری کے لیے اہم قرار دیا جاتا رہا ہے جس کے تحت ممالک نے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو "2 ڈگری سیلسیس سے بہت نیچے" تک محدود کرنے اور محفوظ تر 1.5 ڈگری کی حد میں رکھنے کے لیے کام کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
منگل کو ہونے والی سربراہی کانفرنس، جس میں 13 روزہ موسمیاتی مذاکرات کا آغاز کیا گیا، میں تقریباً 100 ممالک نے اس دہائی میں میتھین – ایک طاقتور گرین ہاؤس گیس – کے اخراج کو کم از کم 30 فیصد تک کم کرنے کے لیے امریکی اور یورپی یونین کی پہل کاری میں شمولیت اختیار کی۔
تاہم، بڑے اخراج کنندگان چین، بھارت، روس اور آسٹریلیا نے اس عہد پر دستخط نہیں کیے۔
روس اخراج کرنے والا دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ملک ہے، لیکن روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، جو یہاں آئے بھی ہوئے تھے، بھی COP26 سربراہی اجلاس سے غیر حاضر رہے۔
پیوٹن کے بارے میں بائیڈن نے کہا، "اس کا ٹنڈرا جل رہا ہے - صحیح معنوں میں، ٹنڈرا جل رہا ہے۔اسے آب و ہوا کے سنگین مسائل لاحق ہیں، اور وہ کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہونے پر چُپ سادھ رکھی ہے۔"
نبھانے میں مشکل وعدے
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے شی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کی بجائے ملک میں ہی رہنے کے فیصلے کا دفاع کیا۔
بدھ کے روز ان کا کہنا تھا، "اعمال کی آواز الفاظ سے زیادہ بلند ہوتی ہے۔"
سربراہی اجلاس سے چند دن پہلے، بیجنگ نے اقوام متحدہ کو ایک تجدید آب و ہوا کا منصوبہ پیش کیا تھا جس میں سنہ 2060 سے پہلے کاربن سے علیحدگی کے حصول اور اس کے اخراج کی شدت -- اخراج کی مقدار فی اقتصادی پیداواری یونٹ -- کو 65 فیصد سے زیادہ کم کرنے کے مقصد کی تصدیق کی گئی تھی۔
شی نے سنہ 2026 سے کوئلے کے استعمال کو "مرحلہ وار کم کرنے" اور سنہ 2060 تک کاربن سے پاک بننے کا عزم کیا تھا۔
بڑے وعدے کے باوجود، چین ملک بھر میں 60 سے زائد مقامات پر کوئلے کے پلانٹ تعمیر کر رہا ہے، جبکہ درجنوں سستے پلانٹ دوبارہ کھول دیئے ہیں یا پیداوار کو بڑھا دیا ہے۔
چین اپنی توانائی کا تقریباً 60 فیصد کوئلہ جلانے سے پیدا کرتا ہے۔ امریکی محکمۂ توانائی کے مطابق، امریکہ کوئلے سے تقریباً 19 فیصد توانائی پیدا کرتا ہے۔
گزشتہ برس، چین نے کوئلے سے 38.4 گیگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا اضافہ کیا – جو کہ دنیا بھر میں دیگر جگہوں پر تعمیر کی گئی مقدار سے تین گنا زیادہ ہے، گلوبل انرجی مانیٹر (جی ای ایم) کے اعداد و شمار کے مطابق، جو کہ دنیا بھر میں قدرتی تیل کے منصوبوں کی فہرست تیار کرتی ہے۔
جی ای ایم کے کوئلے کے پروگرام ڈائریکٹر کرسٹن شیئرر نے کہا، "کوئلے کا یہ نیا شغل آب و ہوا کے قلیل اور طویل مدتی اہداف کو کمزور کر رہا ہے۔"
دباؤ بڑھ رہا ہے
بیجنگ پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
اگست کے اوائل میں، موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل (آئی پی سی سی) نے خبردار کیا تھا کہ 2030 کے آس پاس گلوبل وارمنگ صنعتی سطحات سے پہلے کی سطح سے 1.5 ڈگری سیلسیئس تک پہنچ جائے گی۔
گلوبل وارمنگ کی اس سطح کے انسانیت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے، بشمول آتش زنیوں، طوفانی بگولوں، خشک سالی اور سیلابوں جیسے شدید موسمی واقعات۔
کئی سالوں سے، 195 ممالک کی طرف سے منظور شدہ سنجیدہ رپورٹ ان حکومتوں کی سخت سرزنش کرتی ہے جو بڑھتے ہوئے شواہد کے باوجود کہ موسمیاتی تبدیلی ایک وجودی خطرہ ہے، کچھ کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
اس فہرست میں چین سب سے اوپر ہے۔
بیجنگ میں ژنگ ہوا یونیورسٹی کے محققین کے مطابق، چین کے لیے اپنے اخراج کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے، سنہ 2050 تک 90 فیصد توانائی جوہری اور قابل تجدید ذرائع سے پیدا ہونی چاہیئے۔
فی الحال یہ صرف 15 فیصد ہے۔
چین کے پاس دنیا کی ایک تہائی سے زیادہ نصب شدہ ہوا اور شمسی توانائی کی صلاحیت موجود ہے اور قابل تجدید ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی اب کوئلے سے بنی بجلی سے سستی ہے۔
امریکہ میں قائم آب و ہوا کی وکالت کرنے والے گروپ، نیشنل ریسورس ڈیفنس کونسل میں چین کی توانائی کی پالیسی کے محقق ہان چن نے کہا، "لیکن یوٹیلیٹی کمپنیاں اب بھی کوئلے کی لابی کے شدید دباؤ کی وجہ سے آلودگی کے بغیر بجلی کی خریداری میں اضافہ کرنے سے گریزاں ہیں" ۔
"یہی وجہ ہے کہ صنعت میں تمام سرمایہ کاری کے باوجود قابل تجدید ذرائع چین کے توانائی کے مرکب میں صرف 15 فیصد حصہ ڈالتے ہیں۔"
ڈھاکہ میں بین الاقوامی مرکز برائے موسمیاتی تبدیلی و ترقی کے ڈائریکٹر سلیم الحق نے کہا، "آئی پی سی سی کی نئی رپورٹ کوئی مشق نہیں بلکہ حتمی انتباہ ہے کہ خالی وعدوں کا بلبلا پھٹنے والا ہے۔"
"یہ خودکشی، اور معاشی طور پر نامعقولی ہے کہ تاخیر کو جاری رکھا جائے۔"