سلامتی

بھاڑے کے افغان، پاکستانی سپاہیوں نے شام میں آئی آر جی سی نواز ملیشیاؤں کو چھوڑ دیا

فارس العمران

آئی آر جی سی نواز ملیشیاء، فاطمیون ڈویژن کے عناصر جو بھاڑے کے افغان سپاہیوں پر مشتمل ہیں، کو 3 مارچ کو آن لائن پوسٹ کی جانے والی اس تصویر میں، مشرقی شام میں دیکھا جا سکتا ہے۔ [شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق]

آئی آر جی سی نواز ملیشیاء، فاطمیون ڈویژن کے عناصر جو بھاڑے کے افغان سپاہیوں پر مشتمل ہیں، کو 3 مارچ کو آن لائن پوسٹ کی جانے والی اس تصویر میں، مشرقی شام میں دیکھا جا سکتا ہے۔ [شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق]

افغان اور پاکستانی باڑے کے سپاہی، بڑی تعداد میں ان ملیشیاؤں کو چھوڑ کر جا رہے ہیں جنہیں ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی (آئی آر جی سی) نے منظم کیا اور سرمایہ فراہم کیا ہے اور ان میں سے بہت سے گھروں کو واپس جانے کا انتخاب کر رہے ہیں۔

آئی آر جی سی شام میں 40 سے زیادہ ملیشیاؤں کو احکامات دیتی ہے جن میں جنگجوؤں کی کل تعداد تقریبا 150,000 ہے۔ پاکستانی اور افغان شہریوں کے علاوہ، انہوں نے عراق، لبنان اور بحرین سے بھاڑے کے سپاہی بھرتی کیے ہیں۔

الحسکہی صوبہ کی سیاسی کمیٹی کے ممبر ہشام المصطفیٰ نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں ان ملیشیاؤں سے غیر ملکی جنگجوؤں خصوصی طور پر افغانیوں اور پاکستانیوں کی ایک قابل ذکر منتقلی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھاڑے کے سپاہیوں کی ایک بڑی تعداد -- جن کی تعداد یقینی طور پر کئی سو ہے -- نے ملیشیاؤں اور شام کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہ اپنے آبائی ملکوں کو واپس چلے گئے ہیں۔

آئی آر جی سی نواز لبنانی حزب اللہ، یکم مارچ 2020 کو بیروت کے مضافات میں جنازے کے دوران، شام میں ہلاک ہونے والے گروہ کے ارکان کا تابوت لے جا رہے ہیں۔ [ایس ٹی آر/ اے ایف پی]

آئی آر جی سی نواز لبنانی حزب اللہ، یکم مارچ 2020 کو بیروت کے مضافات میں جنازے کے دوران، شام میں ہلاک ہونے والے گروہ کے ارکان کا تابوت لے جا رہے ہیں۔ [ایس ٹی آر/ اے ایف پی]

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس چلے جانے کی بہت سی وجوہات ہیں مگر سب سے اہم وجہ آئی آر جی سی کی طرف سے مالی امداد میں ہونے والی کمی ہے۔

المصطفی نے کہا کہ 2017 اور 2018 کے دوران ماہانہ تنخواہ اپنے عروج پر تھی اور یہ تقریبا 1,500 امریکی ڈالر تھی مگر اس کے بعد سے یہ کم ہو کر اس رقم کا ایک تہائی رہ گئی ہے اور اس کی وجہ ایران کا معاشی بحران -- جس کی جزوی وجہ اس پر لگائی گئی پابندیاں -- اور اس کی ملکی کرنسی کی قدر کا گر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر نے جنگجوؤں میں بڑھتی ہوئے "عدم اطمینان اور ناراضگی" کو جگایا ہے۔

'سب سے بڑی غلطی'

آئی آر جی سی نواز ملیشیاؤں کے ارکان اس عدم توجہی کی شکایت کرتے رہے ہیں جس کا انہیں سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ درجنوں کو کووڈ-19 ہو گیا اور ان میں سے کچھ ضروری طبی امداد نہ ملنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔

المصطفی نے کہا کہ مشرقی شام میں، ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر بار بار ہونے والے فضائی حملے، غیر ملکی بھاڑے کے سپاہیوں کے واپس چلے جانے کی ایک اور وجہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "وہ مایوسی کا شکار ہیں اور ان کی برداشت ختم ہونے والی ہے کیونکہ ان میں سے بہت سوں کو اب احساس ہوا ہے کہ وہ محفوظ نہیں ہیں اور آئی آر جی سی کے کمانڈر انہیں ان کی موت کی طرف دھکیل رہے ہیں"۔

ایرانی ملیشیاؤں میں غیر ملکی جنگجوؤں کی اکثریت دو مرکزی گروہوں کے عناصر ہیں: فاطمیون ڈویژن اور زینبیون برگیڈ ۔

فاطمیون ڈویژن جسے آئی آر جی سی نے 2014 میں قائم کیا تھا، کچھ اندازوں کے مطابق 8,000 سے زیادہ افغان جنگجوؤں پر مشتمل ہے جبکہ فاطمیون ڈویژن جسے شام میں 2012 میں قائم کیا گیا تھا، مبینہ طور پر 2,000 سے 5,000 کے درمیان جنگجوؤں پر مشتمل ہے جن میں سے اکثریت کا تعلق پاکستان سے ہے۔

العربی الجید کی وسط اپریل کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈی ای آر سی شہر کے کمانڈروں کی طرف سے تنخواہ میں اضافہ کرنے سے انکار کے بعد، دیر ایزور شہر میں ان دو ملیشیاؤں کے تقریبا 200 ارکان نے اپنے معاہدے مکمل کیے اور اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔

ایران وائر پر 4 اپریل کی ایک رپورٹ میں، حال ہی میں شام سے واپس آئے ہوئے فاطمیون ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ایک افغان لڑاکا نے بتایا کہ کس طرح آئی آر جی سی نے اسے بھرتی کیا اور تربیت دی۔

اس نے کہا کہ اس کے بعد، آئی آر جی سی نے اسے اور دیگر بدقسمت افغانیوں کو شام کی جنگ میں جھونک دیا۔اس نے جنگ میں شرکت کو اپنی زندگی کی "سب سے بڑی غلطی" قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے ہم وطن "مزارات کے دفاع کے لئے" نہیں لڑ رہے تھے جیسا کہ ایرانی کمانڈر دعوی کرتے تھے بلکہ وہ ایران کے مفادات کی تکمیل کے لئے کام کر رہے تھے۔

میلیشاؤں میں اختلافات

شیخ محمد عظیم السخنی جن کا تعلق بادیات حمس پولیٹیکل کمیشن سے ہے نے کہا کہ "ایرانی حکومت نے بھاڑے کے ہزاروں غیرملکی سپاہیوں کو بھرتی کیا اور اپنے اثر و رسوخ کی حفاظت اور خطے میں اپنے توسیع پسندانہ منصوبے کے لیے انہیں بھاری معاوضے ادا کیے"۔

انہوں نے کہا کہ مگر آج وہ ان سب افراد کو جو اس کی ملیشیاؤں میں پیسے کے لیے شامل ہوئے یا جنہیں جھوٹے مذہبی نعروں سے گمراہ کیا گیا، کو ادائیگی کرنے کے قابل نہیں رہا۔

اپنی شامی بنیاد ملیشیاؤں کے سکڑ جانے کی توقع کرتے ہوئے، آئی آر جی سی نے حال ہی میں غریب ترین شامیوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی ہے، جن میں سے بیشترکم تنخواہ پر کام کرنے کو تیار ہیں۔

السخنی نے کہا کہ پھر بھی، ابتدائی علامات سے نظر آ رہا ہے کہ یہ ملیشیائیں ٹوٹ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ان مسلح گروہوں کے درمیان تعلقات بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور ان کے کمانڈر ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملیشیا نے خاص طور پر شام کے مشرقی صحرا (بادیہ)، السکناہ، پلمیرا اور موہین میں، عمومی طور پر محصولات کے معاملات میں، ایک دوسرے کو ادلے بدلے میں نشانہ بنا کر قتل کیا ہے۔

بہت سارے غیر ملکی کمانڈر اور کرائے کے فوجی محسوس کرتے ہیں کہ آئی آر جی سی کے کمانڈر اور ان کے ممتاز حلیف، جیسے لبنانی حزب اللہ اور عراقی کاتب حزب اللہ ان سے امتیازی سلوک کرتے ہیں اور خود ان کے ساتھ زیادہ مناسب سلوک کیا جاتا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500