جرم و انصاف

دستاویزی فلم میں پوٹن کے بلین ڈالر سے بنے بحیرہ اسود کے "رشوت محل" پر روشنی ڈالی گئی ہے

پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا بحیرہ اسود میں واقع "محل"، حزبِ مخالف کے راہنما الیکسی نیولنی کے بلاگ پر دکھایا گیا ہے۔ [Navalny.com]

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کا بحیرہ اسود میں واقع "محل"، حزبِ مخالف کے راہنما الیکسی نیولنی کے بلاگ پر دکھایا گیا ہے۔ [Navalny.com]

ماسکو -- اس ہفتہ کے شروع میں، روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی بحیرہ اسود کی جائیداد، کے بارے میں شائع ہونے والی تفتیش، ایک بار پھر روس کے راہنما کے، قابو سے باہر بدعنوانی سے تعلقات پر روشنی ڈالتی ہے۔

یہ تفتیش جو کہ حزبِ مخالف کے راہنما الیکسی نیولنی کے بلاگ پر شائع ہوئی ہے، کے ساتھ دو گھنٹوں کی وہ، یو ٹیوب ویڈیو بھی ہے جسے انہوں نے روس واپسی سے قبل ریکارڈ کیا تھا۔ اس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس جائیداد کو بنانے کے لیے 1.35 بلین ڈالر خرچ کیے گئے ہیں اور اسے "سب سے بڑی رشوت" کے ذریعے ادا کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ یہ جائیداد جو کہ روس کے بحیرہ اسود کے ساتھ واقع ہے، موناکو سے 39 گنا بڑی ہے اور اس کے اندر 17,691 مربع اسکوئر کا محل ہے جس میں جوئے خانہ اور ساتھ ساتھ ایک آئس رنک اور انگوروں کا باغ بھی موجود ہے۔

اس ویڈیو تفتیش کو یو ٹیوب پر دیکھا جا سکتا ہے اور پیر (25 جنوری) تک اسے 86 ملین سے زیادہ دفعہ دیکھا جا چکا تھا۔ اسے گزشتہ منگل کو جاری کیا گیا تھا۔

پوٹن کے محل کا ایک اور منظر۔ [Navalny.com]

پوٹن کے محل کا ایک اور منظر۔ [Navalny.com]

تفتیش کے مطابق، روس کی وفاقی سیکورٹی سروسز (ایف ایس بی) اس جائیداد کے قریب تقریبا 7,000 ہزار ہیکٹروں کی مالک ہے اور اس کمپلیکس کے لیے سرمایہ پوٹن کے قریبی ساتھیوں نے فراہم کیا ہے جن میں روسی تیل کمپنی، روسنیفٹ کے سربراہ ایگور سیچن اور ارب پتی ٹائکون جنڈی ٹمچینکو بھی شامل ہیں۔

زار کے لیے چھوٹی ریاست

نیولنی نے کہا کہ "یہ حقیقتاً روس کے اندر ایک چھوٹی ریاست ہے۔ اور اس ریاست کے اندر ایک واحد اور بے بدل زار موجود ہے۔ پوٹن"۔

یہ تفتیش، نیولنی جو کہ اگست میں سائبیریا میں عصبی ایجنٹ نوویچوک سے نشانہ بنائے جانے کے بعد، جرمنی سے پہلی بار واپس آئے تھے، کو پولیس کی طرف سے گرفتار کرنے اور عدالت کی طرف سے 30 دنوں کے لیے جیل میں ڈال دینے، کے ایک دن بعد شائع ہوئی۔

نیولنی کی طرف سے اپنے حامیوں کو سڑک پر نکل آنے کے لیے کہنے کے بعد، اس ہفتے کے آخر میں روس بھر میں 120 سے زیادہ شہروں میں 3,700 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500