صحت

چین نے تقریباً دس لاکھ افراد کو کوویڈ ۔19 کی غیر ثابت شدہ ویکسین دے دی

پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

17 نومبر کو ایک تمثیل میں چینی پرچم کے سامنے سرینجوں کے ساتھ کوویڈ ۔19 ویکسین کے اسٹیکرز والی شیشیاں دکھائی گئی ہیں۔ [جسٹن ٹالِس/اے ایف پی]

17 نومبر کو ایک تمثیل میں چینی پرچم کے سامنے سرینجوں کے ساتھ کوویڈ ۔19 ویکسین کے اسٹیکرز والی شیشیاں دکھائی گئی ہیں۔ [جسٹن ٹالِس/اے ایف پی]

بیجنگ – چینی کمپنی سینوفرام نے رواں ہفتے کہا کہ تقریباً دس لاکھ افراد کوچینی کمپنی سینوفرام کی بنائی گئی تجرباتی کرونا وائرس ویکسیندی گئی ہے، تاہم اس نے تاحال اس کے موثر ہونے کے کوئی واضح طبی شواہد فراہم نہیں کیے۔

بشمول متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر، پاکستان، اردن، پیرو اور ارجنٹینا، اس فرم کے متعدد تجربات بیرونِ ملک کیے جا رہے ہیں۔

بدھ (18 نومبر) کو دوبارہ شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں سینوفرام کے چیئرمین نے کہا کہ تقریباً دس لاکھ افراد کو ہنگامی استعمال کے لیے ان کی ویکسین دی جا چکی ہے، تاہم انہوں نے کوئی مخصوص تعداد نہیں بتائی۔

لیو جنگژہین نے اپنی ریاستی ملکیت فرم کی جانب سے دوبارہ شائع کیے گئے بیان میں کہا، "ہمیں شدید ناموافق ردِّ عمل کی کوئی بھی رپورٹ نہیں ملی، اور چند ایک میں معمولی علامات تھیں۔"

اگرچہ کمپنی نے جاری تجربات سے کوئی طبی شواہد نہیں پیش کیے، تاہم یہویکسین کی تشکیل میں "تمام پہلوؤں سے دنیا کی قیادت"کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔

تاہم اس نے "شعبۂ تعمیر کے عملہ، سفارتکاروں اور بیرونِ ملک طلبہ" سمیت ویکسین کیے گئے افراد سے روایتی تجربات کا حوالہ دیا، جن سے متعلق اس کا کہنا تھا کہ وہ ویکسین دیے جانے کے بعد بغیر بیمار ہوئے 150 سے زائد ممالک کا دورہ کر کے آئے۔

ایسے متعدد افراد جنہیں چین میں ویکسین دی گئی، دوائیں بنانے والوں کے تجربات میں باقاعدہ مریض نہیں اور کہا گیا ہے کہ انہوں نے رضاکارانہ طورپر ایسا کیا؛ تاہم مشاہدین کا کہنا ہے کہ کوویڈ ۔19 کی ثابت شدہ ویکسین تیار کرنے والا پہلا ملک بننے کی دوڑ میں، بیجنگ اپنے شہریوں کو یہ ٹیکہ لگوانے کے لیے ورغلا – یا زبردستی کر – رہا ہے۔

مغرب کی کامیابیوں کا ردِّ عمل

روسی صدر ویلادیمیر پیوٹین کے اپنے ملک کی تجرباتی ویکسین سپوٹنیک V کے لیے حالیہ تشہیری دباؤ کی طرح معلوم ہوتا ہے کہ حکومتِ چین کے حالیہ اعلانات مغربی ساختہ ویکسینز کے بلند شرح ہائے تاثیر کا ردِّ عمل ہے۔

پفزر اور بائیونٹیک نے 18 نومبر کو اعلان کیا کہ ان کی کوویڈ ۔19 کی امیدوار ویکسین نے ظاہر کیا کہ وہ 95 فیصد مؤثر ہے۔

دو روز قبل، امریکی بائیوٹیکنالوجی کمپنی موڈیرنا، جس نے امریکی قومی ادرہ جات برائے صحت کے ساتھ اپنی کوویڈ ۔19 ویکسین تشکیل دی، نے کہا کہ ابتدائی نتائج نے ظاہر کیا کہ اس کی امّیدوار ویکسین 95.4 فیصد مؤثر ہے۔

کوویڈ ۔19 ویکسین کی تشکیل ان طریقوں میں سے ایک ہے جن سے بیجنگ نے کوویڈ ۔19 سے غیر ذمہ داری کے ساتھ نمٹنے اور بعد ازاں الزام کا رخ موڑنے اوراس وبا کے آغاز سے متعلق جھوٹ پھیلانے کے لیے غلط معلومات کی مہماتپر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500