سلامتی

چین 10 سالوں میں جوہری ہتھیاروں کو دوگنا، فوجی تنصیبات کو وسیع کرنا چاہتا ہے

پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

چین کے جہازراں 14جنوری 2019 کو بیجنگ میں پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکواٹر میں قطار بنائے کھڑے ہیں۔ [سینٹکام]

چین کے جہازراں 14جنوری 2019 کو بیجنگ میں پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکواٹر میں قطار بنائے کھڑے ہیں۔ [سینٹکام]

چین کی فوج 10 سالوں کے اندر اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کو دوگنا کرنے اور زمین، سمندر اور فضا سے بلاسٹک میزائلوں کے ذریعے جنگی ہتھیار داغنے کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ یہ بات امریکہ کی فوج نے منگل (یکم ستمبر) کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہی۔

چینی حکومت کی جوہری صلاحیت کے بارے میں اپنے پہلے عوامی تخمینے میں، سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے پاس "تقریبا 200 کی نچلی سطح" تک کے جوہری ہتھیار ذخیرے میں موجود ہیں جو کہ آزادانہ تجزیہ نگاروں کی طرف سے لگائے گئے 300 کے اندازے سے کہیں کم ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ یہ تعداد اگلے 10 سالوں میں دوگنا ہو جائے گی۔ بیجنگ پہلے ہی بلاسٹک میزائلوں سے زمین اور سمندر کے ذریعے جوہری ہتھیار داغ سکتا ہے اور اب وہ فضا سے مار کرنے والے بلاسٹک میزائل تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

طاقت ور نظر آنا

چین کی فوج کے لیے توجہ کا ایک اور اہم مرکز طاقت ور نظر آنے کا ہے۔ چینی چاہتے ہیں کہ ان کی فوج دنیا میں کہیں سے بھی کام کرنے کے قابل ہو جائے۔ اس مقصد کی طرف ایک قدم بیرونِ ملک لاجسکٹس کا زیادہ مضبوط نیٹ ورک قائم کرنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ چین سے باہر لاجسٹکس تنصیبات قائم کرنے کے بارے میں "ممکنہ طور پر پہلے ہی اس پر غور اور منصوبہ بندی کر رہا ہے" جو بحری، فضائی اور زمینی افواج کو مدد فراہم کر سکیں۔

وہ جن مقامات کے بارے میں غور کر رہا ہے ان میں میانمار، تھائی لینڈ، سنگاپور، انڈونیشیا، پاکستان، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، کینیا، سیشیلز، تنزانیا، انگولا اور تاجکستان شامل ہیں۔ چین نے پہلے ہی جبوتی میں فوجی تنصیبات قائم کر لی ہیں۔

جولائی میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں تفصیل سے بتایا گیا تھا کہ کیسے بہت سے ممالک نے کئی سالوں سے چین کی حکومت کو اسٹریجک خطرے کے طور پر دیکھا ہے۔ حال ہی میں،بیجنگ کے اقدامات نے دنیا بھر میں خطرے کی گھنٹی کو قابلِ قدر حد تک بجا دیا ہے

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500