میڈیا

جی سیون ارکان کی جانب سے غلط معلومات کی مہم پر چین کو جواب

سلام ٹائمز اور اے ایف پی

26 مارچ کو شنگھائی میں ائیرپورٹ سیکیورٹی کا ایک رکن حفاظتی لباس پہن رہا ہے۔ [ہیکٹرریٹامال/اے ایف پی]

26 مارچ کو شنگھائی میں ائیرپورٹ سیکیورٹی کا ایک رکن حفاظتی لباس پہن رہا ہے۔ [ہیکٹرریٹامال/اے ایف پی]

امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے بدھ (25 مارچ) کو کہا کہ سات ملکوں کا گروہ (جی سیون) طاقتیں چینی حکومت کی جانب سے کروناوائرس سے متعلق غلط معلومات کے خلاف متحد ہیں۔

بڑی صنعت کار جمہوریتوں کے وزرائے خارجہ نے امریکہ میں طے شدہ ایک اجلاس منسوخ کرتے ہوئے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس بحران پر بات کی۔

پومپیو نے کہا کہ انہوں نے دیگر جی سیون ممالک – برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان – کے اعلیٰ سفارتکاروں سے عمومی آراء کا تبادلہ کیا۔

پومپیو نے صحافیوں کو بتایا، "آج صبح اجلاس میں موجود تمام ممالکحال ہی میں وقوع پذیر ہونے والے امر سے توجہ کا رخ موڑنے کے لیے چین کی اشتراکی جماعت کی کوششوںسے متعلق پوری طرح سے آگاہ تھے۔"

پومپیو نے کہا کہ بیجنگامریکہ کے ملوث ہونے کے نظریاتِ سازش سمیت سوشل میڈیا مہممیں ملوث رہا ہے اور ابھی بھی ملوث ہے۔

مارچ کے اوائل میں چینی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے رائے دی کہ اس وائرس کو امریکی فوجی وُوہان کے بڑے شہر میں لائے، جہاں گزشتہ برس کے اواخر میں پہلی مرتبہ اس کی تشخیص ہوئی۔

پومپیو نے چینی پراپیگنڈا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "یہ بات ایک دیوانگی ہے،"

اس وائرس نے دنیا بھر میں 21,000 سے زائد افراد کی جان لے لی ہے، تاہم بیجنگ ایسا تاثر دینے کے لیے بڑے پیمانے پر ایک تعلقاتِ عامہ کی ایک مہم چلا رہا ہے کہ جیسے اس نے اس وائرس کو قابو میں کر لیا ہو۔

حکومتِ چین ایک خیراندیش طاقت کے طور پر سامنے آنے کی کوشش میں فعالیت کے ساتھ بیرونِ ملک امداد بھی بھیج رہی ہے۔

بیجنگ کی جانب سے پردہ ڈالنے کی کوشش

پومپیو نے بیجنگ پر ابتدا میں اس وائرس کی خبروں کو دبا کر دنیا کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا۔

چینی حکام، جنہوں نے 18 مارچ کو اعلان کیا کہ چین میں انفیکشن کے کوئی نئے مقامی واقعات نہیں ہیں، سے آنے والی معلومات کی صداقت سے متعلق بین الاقوامی خدشات بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی وسعت کے پیشِ نظر، متعدد مشاہدین اس امر پر شبہ کر رہے ہیں کہ چین میں کوئی نئی انفیکشنز نہیں ہیں۔

پومپیو نے کہا کہ بیجنگ کی تخریبی کاوشوں کے باوجود، امریکہ چین سمیت تمام ممالک کے ساتھ تعاون کو تیار ہے۔

پومپیو نے 20 مارچ کو امریکی فضائیہ کے اٹلی کو ضروری طبی سامان کی ایک رسد پہنچانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ امریکہ اور امریکی نجی رفاحی ادارے دنیا بھر میں کووڈ-19 سے لڑنے میں مدد کے لیے یکساں طور پر برسرِ پیکار ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 2

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

امریکی ایجنسیاں صاف طور پر بایولاجیکل جنگ میں ملوث ہیں۔

جواب

اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ بھی اس حیاتیاتی پھیلاؤ کا ذمہ دار ہے

جواب