پشاور -- امن اور دفاع کا پیغام دینے کے لیے پاکستان میں جمعہ (6 ستمبر) کے روز یومِ دفاع اور یومِ شہداء منایا گیا۔
پاکستانی قائدین اور اعلیٰ دفاعی حکام ملک کے دفاع کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے گھروں میں گئے۔
ریڈیو پاکستان نے بتایا کہ جمعہ کے روز صدر عارف علوی نے کہا، "پوری قوم شہداء اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتی ہے۔"
انہوں نے یہ بیان اپنی اہلیہ ثمینہ علوی کے ہمراہ ایک شہید کیپٹن کے گھر دورے پر دیا۔
![6 ستمبر کو پشاور میں فوجی دستے یومِ دفاع اور یومِ شہداء منانے کے لیے توپوں کی سلامتی دیتے ہوئے۔ [شہباز بٹ]](/cnmi_pf/images/2019/09/06/19787-d-10-585_329.jpg)
6 ستمبر کو پشاور میں فوجی دستے یومِ دفاع اور یومِ شہداء منانے کے لیے توپوں کی سلامتی دیتے ہوئے۔ [شہباز بٹ]
انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کےدشمن کے مذموم عزائم کوخاک میں ملایا، اور پوری قوم متحد ہے اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
Pakistan Zinda abad Kashmire Bany ga Pakistan...
جوابتبصرے 1