خار – باجوڑ کے رہائشی بدھ (18 اگست) کو ملک بھر سے ساتھی شہریوں کے ساتھ شریک ہوئے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے مقابلہ کے دوران "پلانٹ فار پاکستان ڈے" نامی ایک مہم میں شامل ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے 18 اگست کو اس مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے کہا، "درخت لگا کر ہم اپنے ضلع اور ملک کو سبز تر اور صاف تر بنا سکتے ہیں۔ اگر ہم زیادہ درخت لگائیں تو ہمیں پانی کی قلت کا سامنا نہیں ہو گا اور ہمیں مستقبل میں ایک بہتر زندگی میسر ہو گی۔"
ضلع باجوڑ کے ایک ڈویژنل فارسٹ آفیسر ہدایت علی نے کہا، "پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس ممالک میں شامل ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا محکمہٴ جنگلات اس مہم کے دوران 150,000 پودے تقسیم کرے گا اور لگائے گا۔
باجوڑ سے ایک عالمِ دین مفتی نور الحق نے کہا کہ اسلام زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کے لیے مسلمانوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور درخت لگانا ایک قسم کا صدقہ ہے۔
باشندوں اور حکام کا کہنا ہے کہ ایسی ماحولیاتی سرگرمیاںقبائلی علاقوں میں عسکریت پسندی کی شکست اور قیامِ امنکے بعد ہی ممکن ہوئی ہیں۔
Mera 100 kanal zmeen bajur mai banjar para ha is k liye powde chahe kaha se milige
جوابتبصرے 1