سفارتکاری

امریکہ کی جانب سے افغان امن کے عمل میں پاکستان کے کردار کی پذیرائی

اے ایف پی

22 جولائی، 2019 کو وائیٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی تصاویر۔ [کارمین کوئیسٹا-روکا/اے ایف پی ٹی وی/ڈی سی پول/اے ایف پی]

واشنگٹن، ڈی سی – پیر (22 جولائی) کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں امن مزاکرات کی پیشرفت میں پاکستان کی امداد کی پذیرائی کی۔

خان، ہفتہ (20 جولائی) کوایک تین روزہ سرکاری دورےپر واشنگٹن پہنچے۔

ٹرمپ نے اووَل آفس سے وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ بات کرتے ہوئے کہا، "ہم نے گزشتہ چند ہفتوں میں کافی پیشرفت کی ہے، اور پاکستان نےاس پیشرفت میں ہماری مدد کی ہے۔"

انہوں نے خان کی جانب مڑتے ہوئے مزید کہا، "امریکہ کے لیے بہت کچھ رونما ہو رہا ہے، اور میرا خیال ہے آپ کی قیادت میں پاکستان میں بہت سی شاندار چیزیں رونما ہونے جا رہی ہیں۔"

22 جولائی، 2019 کو وائیٹ ہاؤس میں پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کر رہے ہیں۔ [وائیٹ ہاؤس]

22 جولائی، 2019 کو وائیٹ ہاؤس میں پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کر رہے ہیں۔ [وائیٹ ہاؤس]

اپنی جانب سے خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ یقین رکھتے تھے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان تنازع کا "کوئی عسکری حل نہیں ہے"۔

انہوں نے کہا، "میں صدر ٹرمپ کو سراہتا ہوں، کیوں کہ انہوں نے اب لوگوں کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا ہے۔"

خان نے بعد ازاں ٹویٹ کیا، "میں پرجوش اور نیک خو مہمان نوازی، پاکستان کے نقطہٴ نظر کو سمجھنے اور ہمارے تمام تر وفد کو تسہیل فراہم کرنے کے ان کے شاندار طریق پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں صدر ٹرمپ کو یقین دلانا چاہتاہوں کہ پاکستان افغان امن کے عمل کی تسہیل کے لیے اپنے دائرہ اختیار کے اندر سب کچھ کرے گا۔ تنازع کی 4 دہائیوں کے بعد امن کا قیام طویل عرصہ سے صعوبتیں اٹھانے والی افغان عوام کا دنیا پر قرض ہے۔"

خان اور پاکستان کے لیے تقویت

نیو امریکہ تھنک ٹینک میں ایک سینیئر فیلو اور وائیٹ ہاؤس کی ایک سابق اہلکار شامِلہ چودھری نے کہا کہ خان کا دورہ "طالبان مزاکرات کی پیروی کے لیے ایک اچھے رویہ کے انعام" کے مترادف رہا۔

انہوں نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا، "اس سے اندرون و بیرونِ ملک عمران خان کے رتبہ میں اضافہ ہو گا۔"

وائیٹ ہاؤس کی جانب سے ملاقات سے متعلق معلومات کے مطابق، ٹرمپ نئے تجارتی معاہدوں اور "فوج سے فوج کے مستحکم روابط" سمیت پاکستان کے ساتھ "دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کی تجدید" کی امّید رکھتے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 15

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

مجھے یہ ٹائیگر فورس پسند ہے

جواب

Plz Pakistan k national Khzany pe bojh mat dalen..? Milk ki awam kis Azab mein h, Tamam Sarkari Mehkmon mein Promotions ki Boryan khul gai Hein Dhi Dhi Kror Qarzon ka elan 10 lakh Tigers force construction k kam Tamar beja bemoqa hein AWAM CORONA WA BHOOK SE MAR RHI HE HAKOOMAT KO PARWA NHI, KAI BESHRAM LOG BAR BAR RATIONS LE K SALE KR RHY HN AUR JO TAMAM OMAR K HAD HARAM KAM CHOR NIKMAY NIKHTO JARIM PESHA LOGON KI MOUG LAG GAI HE. NOJAWAN NOJAWANON KI RAT LGA RKHI HE EOBI K PENSIONERS KA KHYL NHI WOH REJECT HO GAI JINHON NE 60 SAAL KI OMAR TAK KAM KIYA..? ALLAH TALLAH SYED ZULFIKAR BUKHARI SB KA BHLA KARY JO EOBI K PENSIONERS KA KHYL AUR NADARI ZAIFI KA DARD RKHTY HEIN. ALLAH TALLAH BUKHARI SB K RIZQ SEHAT ZINDGAI MEIN KHAIR WA BAKAT DE. "AMEEN" PAKISTAN ISI ZINDABABD PAKISTAN ARMY ZINDABAB PAKISTAN KE TAMAM DIFFAHI ADARY ZINDABAB PAKISTAN PAINDABAD

جواب

Sr humhy koi puchta hi nhi h vote kelye na kuch day te bohat gareb h hum

جواب

Mera name Muhammad shoaib ahmad he me distrc kasur ka hon mujhe job ke zrort he plez hlp me Or me mzdore krta hon crona ke wjha se mera kam bnd ho gyea he mujhe ehsas emrgnce prgram ke teht imdad ke jyie ap ke mehr bane ho gye

جواب

اسلام وعلیکم جی میرا نام محمد منیر احمد ہے اور مجھے نیک کام کرنے کا بہت شوق ہے پلیز مجھے کام کا موکا دیا جائے پلیز جب سے ہمارے پرائم منسٹر نے سٹیزن پورٹل کا آغاز کیا ہے تب سے میں بے سکونی میں ہوں پلیز مجھے سٹیزن پورٹل میں نے اپلا ئ کیا ہوا ہے ابھی تک کوئی ریپلائے نہیں ملا

جواب

جب آپ زمینی حقائق کے مطابق کسی تنازعہ سے نمٹتے ہیں تو نتائج بارآور اور دیر پا ہوتے ہیں۔

جواب

ہاں، میں متفق ہوں

جواب

unho ne kuch acha socha he to sahi hoga hmare pakistan k lea

جواب

nice bhot khob imran kham zindda baad

جواب

خان عظیم شخصیت ہیں

جواب

ji ha

جواب

قبضہ مافیہ کراچی کے کرتا دھرتا بن گئے ہیں اور کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کا عملہ بھی ملوث ہے، کوئی بھی غریب عوام کی آواز نہیں سنتا، کیا یہ ریاستِ مدینہ ہے؟

جواب

جو یھود کاایجنٹ ھواس پر لعنت ھو.

جواب

رازق پاک فوج میں جا رہا ہے، اور پاکستان کے مفاد کے لیے کام کرنا چاہتا ہے، کشمیر میں اپنے حقوق کے لیے لڑنا چاہتا ہے۔ بھارتی فوج نے 34 روز سے کشمیر کو بزورِ بازو بند کر رکھا ہے

جواب

baat der asal ye hai k hum kub tak dusroo ki jang ka hisaa bantay rahay gaay hum tu hijraat der hijrat ker lee ,kashmir issue abb tak resolve nahi huwa or hum chalay hai America Afg ki dosti kerwnay,bhai ye PM sahab khee kyun nahi deitay k hum na talibaan ko jante hai na hum muzakarati team ka hissay banay gaay koilay ki dalali mein haath gande hei hote hai

جواب