چترال -- خیبر پختونخواہ کی چترال ڈسٹرکٹ کے شہری، ٹھنڈا کرنے کے لیے ایک منفرد طریقہ استعمال کر رہے ہیں کیونکہ طویل دورانیے تک لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی سے چلنے والی فریجیں بے کار ہو گئی ہیں۔
چترال کے ایک شہری عباد شاہ نے پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ "چترال ڈسٹرکٹ میں 10 سے 16 گھنٹوں تک بجلی بند رہنے کے باعث، فریج میں برف نہیں بن سکتی ہے"۔
اس کی بجائے، شہریگلیشیئر سے چترال کے بازاروں میں لائی جانے والی برف پر انحصار کرتے ہیں۔
شاہ نے کہا کہ "ہم بازار سے گلیشیئر کی برف خریدتے ہیں جسے مقامی ٹرک ڈرائیور پہاڑی چوٹیوں سے لاتے ہیں"۔
ٹرک ڈرائیور خیال نے کہا کہ "یہ موسمِ گرما میں ہمارے لیے ایک منافع بخش کاروبار ہے"۔
اس نے کہا کہ "ہم دن میں 3،000 سے 4،000 (19ڈالر سے 25 ڈالر) کما لیتے ہیں۔
امن اور سیکورٹی کی واپسی کے باعث، ہزاروں سیاحوں نے اسسال عید کے موقع پرچترال اور مالاکنڈ ڈویژن کی دوسری وادیوں کا دورہ کیا تھا۔