سلامتی

تہران نے یورینیم کی افزودگی کو روکنے کے لیے عالمی مطالبے کو نظر انداز کر دیا

سلام ٹائمز اور اے ایف پی

ایران کے صدر حسان روحانی، افسران سے گھرے ہوئے، 18 اپریل کو تہران میں ایران کے سالانہ یوم فوج کے موقع پر فوجی پریڈ میں شریک ہیں۔ ایرانی حکومت، 2015 کے معاہدے میں مقرر کی گئی یورینیم کی افزودگی کی حد سے پار گزر جائے گی جس سے اس بات کا خوف پیدا ہو گیا ہے کہ وہ ایٹم بم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ [اے ایف پی]

ایران کے صدر حسان روحانی، افسران سے گھرے ہوئے، 18 اپریل کو تہران میں ایران کے سالانہ یوم فوج کے موقع پر فوجی پریڈ میں شریک ہیں۔ ایرانی حکومت، 2015 کے معاہدے میں مقرر کی گئی یورینیم کی افزودگی کی حد سے پار گزر جائے گی جس سے اس بات کا خوف پیدا ہو گیا ہے کہ وہ ایٹم بم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ [اے ایف پی]

تہران -- ایرانی حکومت دنیا بھر کی حکومتوں کی طرف سے اسے 2015 کے نیوکلیائی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید یورینیم کو افزودہ کرنے کے عمل کو روکنے کے مطالبوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

ایران کے صدر حسان روحانی نے بدھ (3 جولائی) کو کابینہ کی ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ "ہم یورینیم کی افزدگی کی سطح کو جتنا چاہیں اور جتنی ہمیں ضرورت ہے بڑھا سکتے ہیں۔"

ایرانی حکومت نے مزید آگے بڑھنے اور مزید نیوکلیائی وعدوں کو چھوڑ دینے کی دھمکی دی ہے اگر اس معاہدے میں ملوث کچھ ممالک اسے اپنے پر لگائی گئی پابندیوں کو جل دینے، خصوصی طور پر اسے اپنا تیل فروخت کرنے سے، میں اس کی مدد نہیں کرتے۔

مخالفت کی یکجا آواز

روس، چین، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور امریکہ ان ممالک میں سے چند ایک ہیں جو ایران کو اس سرگرمی کو روکنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

ایران کی ایک دستاویزی فلم سے لی گئی تصویر میں ایران کے یورینیم کی افزدگی کے ایک کارخانے کو دکھایا گیا ہے۔ [فائل]

ایران کی ایک دستاویزی فلم سے لی گئی تصویر میں ایران کے یورینیم کی افزدگی کے ایک کارخانے کو دکھایا گیا ہے۔ [فائل]

روس کے وزیرِ خارجہ سرگی لاوروف نے کہا کہ "ہم اپنے ایرانی ہم منصبوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تسلی رکھیں اور کسی بھی صورت میں، جذبات میں نہ بہہ جائیں اور آئی اے ای اے سیف گارڈ ایگریمنٹ اور اس معاہدے کے اضافی پروٹوکول کی اہم دفات پر عمل کریں"۔

لاوروف نے آئرلینڈ کے وزیرِ خارجہ سائمن کووینی کے ساتھ مذاکرات کے بعد کہا کہ "غیر افزودہ ایٹمی حکومت کو مضبوط بنانے میں اس معاہدے کی خصوصی اہمیت ہے"۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے منگل (2 جولائی) کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ "چین کو ایران کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر افسوس ہے"۔

گنگ نے کہا کہ "ہم تمام فریقین سے مطالبہ کریںگے کہ وہ اسے طویل المعیاد اور مجموعی نکتہ نظر سے دیکھیں، برداشت سے کام لیں اور جے سی پی او اے (نیوکلیائی معاہدے) کو قائم رکھیں تاکہ کشیدگی کی صورتِ حال میں مزید اضافہ نہ ہو"۔

یورپین یونین کی سفارتی سربراہ فریڈریکا موغیرنی اور تین ممالک کے وزرائے خارجہ -- فرانس کے ژان-ایو لو دریان، جرمنی کے ہیکو ماس اور برطانیہ کے جرمی ہنٹ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ "ہم ایران پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس قدم کو واپس لے لے اور ایمٹی معاہدے کو نقصان پہنچانے والے مزید اقدامات سے باز رہے"۔

اس میں کہا گیا کہ "ہمیں ایران کے اس فیصلے پر افسوس ہے جس سے ایٹمی غیر افزودگی کے ایک اہم آلہ کے بارے میں سوالات پیدا ہوتے ہیں"۔

اپنے بیان میں فرانس کے صدر ایمینول مکرون نے کہا کہ انہیں تہران کی طرف سے 2015 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں طے کی گئی حد سے آگے بڑھنے پر "اپنی تشویش کا اظہار کیا" اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حد کی خلاف ورزی کو واپس لے اور ایسے مزید اقدامات سے باز رہے جس سے اس کی نیوکلیائی ذمہ داریوں کو نقصان پہنچتا ہے"۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو متنبہ کیا کہ ایرانی حکومت "آگ کے ساتھ کھیل رہی ہے"۔

یہ خبر ایرانی فورسز کی طرف سے امریکی ڈرون کوبین الاقوامی پانیوں میں گرائے جانے اور خلیج ہرمز کے قریب بہت سے آئل ٹینکروں پر حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافے کے باوجود سامنے آئی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 4

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

SALAM ME MOLA BUX BALOCH YE TABSRA KARNA CHAHTA HON K IRAN KO APNI DEFAH KA MUKKAMAL DEY JAY JAHAN TAK ABNAY HURMUZ YA TANGE HUMUZ IRAN KI ZATI MELKYAT HA ARAB KHAS KAR SAUDI ARAB AOR UAE TO ES WAQT DALLAL BANE BETHE HAIN ARABON KO AOR KHAS KAR ASIA K TAMAM MUMLEKATON KO CHAHIE ES NAZOK DOR ME IRAN K SATH ITHAD ME SAB KI MAFAD HA EK HI GHAR ME REHTE HOE AGAR KOI BAT HO BHI JAY TO MEL BET KAR HAL NEKALA JAY NA K KUWAIT KI TARA AMERICA KO DAWAT DO APAS ME DASTO GARABAN HONA PADE AGAR OS WAQT BAJAY US KO APAS ME BET KAR ES MASALE KO HAL KARTE AJ ASIA KA NAQSHA KUCH AOR HOTOA AB BHI SAUDI SHEISH SALMAN KO ISRAIL AOR US KI TARAF DEKHNE K BAJAY PAKISTAN KI TARAF DEKHTA AOR PAKISTAN KO ETNA TAQAWAR BATE K BAHER SE KESI KO HAMLA AOR MUDAKHELAT KARNE KI HEMMAT KARNE KI JURRAT NAHI HOTA ISLAM ZENDA BAD PAKISTNA AOR ALAM E ISLAM PAYNDA BAD

جواب

بڑھتے رہیں یونہی قدم حی علی خیر العمل لبیک خامنہ ای

جواب

IRAN KO QASOOR WAR THERANE SE PHELE ISRAIL INDIA AOR FIVE SUPPER POWER KESI KO NAZAR NAHI ATA IRAN HO YA KOI AOR ISLAMI MULK SAB KO APNI DEFAH AOR SAFTH K LIE ATOM BOMB TO KYA ETNA KHATARNAK BOMB BANAYA JAY K SAMNE SE HAMLA AOR KI HOSH ODH JAY SAUDI PITTO KO ES WAQT ALAME ISLAM KA KING HONA CHAHIE THA LEKEN WO TO CASINO AOR SHARAB KHANE KO AAM KAR K MAGREBI MULK KI TARA REHNA CHAHTA HA ALLAH NE SAUDI ARAB K MUSALMANON ME WO JAZBA DYA HA JO SALMAN KI NEENDEN ODA DENE ME KAFI HA KAR MULK KO KHOD MUKHTAR REHNE KA HAQ HA ALBATA PAKISTAN KI SYASAT DAN SERF MULK KO NOQSAN PHONCHANE ME TOLE HOE HAIN SARE K SARE SELECT HO KAR ATE HAIN AOR MULKI KHAZAN LOOT KAR CHALE JATE HAIN JANAB SHOKAT AZIZ JANAB MUSHARAF ZARDARI NAWAZ HATA K IMRAN BHI ES MULK K LIE MUKHLIS NAHI HAIN AWAN KA JEENA DHO BHAR KAR DYA HA MULK KO QARZ ME DABOO DYA HA AWAN KO FAQEER BANA DYA HA FUND LEKER AWAM K NAM PER LEKEN YAHI FUND WAZEER MUSHIR K GHAR JATA HA KOI MASEEHA HI ES MULK KO BACHA SAKTA HA ALLAH ES MULK E KHODADAD KI HSEFAZAT KARE KEUN K WAZEER MUSHIR IMRAN KA YA NAWAZ KA YA ZARDARI KA KOI BHI QAOM KA DOST NAHI HA T

جواب

G me food department say ye guzarsh karta ho Ke mehngai buhat ziada hai Our mazdoor ka koi pursane hal nahe Floor mils ka rate buhat kam hai Lehaza ap ke wasatat say ye khabar pelan chahiya Cm tak

جواب