لاہور – پاکستانی حکام نے توہینِ مذہب کے مسائل پر غم و غصہ ابھارنے کے لیے معروف ایک شدت پسند مذہبی سیاسی جماعت تحریکِ لبّیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ارکان پر بغاوت اور دہشتگردی کے الزامات عائد کیے.
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ہفتہ (یکم دسمبر) کو اسلام آباد میں کہا کہ حکام نے خادم حسین رضوی اور ٹی ایل پی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف تخریبی کاروئیوں میں ملوث ہونے، اور عوام کو تشدد پر اکسانے کے سلسلہ میں الزامات دائر کیے ہیں۔
رضوی اور ان کی جماعت نے اکتوبر میں عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے ایک مسیحی عورت آسیہ بی بی، جسے اس نے توہینِ مذہب کے الزامات سے بری کر دیا تھا ، کی سزائے موت کی تنسیخ کے بعد احتجاج کیا۔
31 اکتوبر کو لاہور میں ایک نیوز کانفرنس میں رضوی اور ٹی ایل پی کے ایک اور رہنما، افضل قادری نے آسیہ بی بی کو رہا کرنے والے عدالتِ عظمیٰ کے تین ججوں کے قتل کا مطالبہ کیا اور فوج کے افسران پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو معذول کرنے کے لیے زور دیا۔
مظاہرین نے بی بی کو پھانسی دیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کے دوران کاریں اور بسیں نذرِ آتش کرتے ہوئے شاہراہیں مسدود کر دیں، اور ملک کے بڑے حصّوں کو مفلوج کر دیا۔
ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن
پولیس کی جانب سے صوبہ پنجاب اور کراچی کے ساحلی شہر میں رضوی کے سینکڑوں حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد 24 نومبر کو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
بعد ازاں پولیس نے نومبر کے آخری ہفتے کے دوران ملک گیر کریک ڈاؤن کے جزُ کے طور پر 3,000 سے زائد ٹی ایل پی ارکان اور ان کے رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔
چودھری نے کہا، "نفاذِ قانون کی ایجنسیوں نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے 2,899، سندھ سے 139، اور اسلام آباد کے وفاقی علاقہٴ عملداری سے 126 ٹی ایل پی کارکنان کو گرفتار کیا۔"
رضوی پر بغاوت اور دہشتگردی، جبکہ قادری پر گجرات میں تشدد بھڑکانے کے الزامات تھے۔ چودھری کے مطابق، راولپنڈی میں عنایت الحسن شاہ اور حافظ فاروق الحسن کو بھی ایسے ہی الزامات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا، "ٹی ایل پی رہنماؤں نےنومبر کے پہلے ہفتے میں اپنی ملک گیر ہڑتال کے دوران قانون اور آئین کی خلاف ورزی کی۔وہ ریاستی املاک کو تباہ کرنے میں ملوث تھے—جس سے 50 ملین روپے [360,000 ڈالر] کا نقصان ہوا۔"
لاہور میں مذہبی سیاسی جماعتوں اور گروہوں کو کور کرنے والے ایک سینیئر صحافی قذّافی بٹ نے پاکستان فارورڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی فروری 2016 میں بی بی کی حمایت کرنے والے ایک گورنر پنجاب، سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو پھانسی دیے جانے کے بعد احتجاج کرنے کے بعد سامنے آئی۔
بٹ کے مطابق، اس گروہ نے اس حلف نامہ، جہاں امّیدوار حلف اٹھاتے ہیں کہ حضرت محمّدؐ آخری نبی تھے، میں چند الفاظ تبدیل کرنے والی ایک ترمیم کے خلاف گزشتہ برس نومبر میں راولپنڈی میں فیض آباد میں بھی مظاہرے کیے۔ حکومت نے یہ ترمیم واپس لے لی، اور دباؤ کے تحت وزیرِ قانون و انصاف زاہد حامد مستعفی ہو گئے۔
ٹی ایل پی روابط کا انقطاع
بٹ نے کہا کہ اس کریک ڈاؤن نے ٹی ایل پی ارکان کو روپوش ہو جانے پر مجبور کر دیا، جبکہ دیگر اس گروہ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا، "ٹی ایل پی دیگر کی طرح ایک منظم جماعت نہیں؛ یہ محض عوام کے مذہبی جذبات سے کھیلتی ہے، اور تاحل یہ بطورِ خاص توہینِ مذہب کے مسئلہ پر ان کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔"
لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک سینیئر صحافی عاصم نصیر نے پاکستان فارورڈ سے بات کرتے ہوئے کہا، "عوام میں ٹی ایل پی کی کوئی منظم جڑیں نہیں ہیں—یہی وجہ سے کہ جب اسے کریک ڈاؤن کا سامنا ہوا، اس کے کارکنان کو دیگر گروہوں کا انتخاب کرنا پڑا۔"
نصیر نے کہا کہ ٹی ایل پی کے چند کارکنان نے اخبارات میں تشہیر کے ذریعہ اعلان کیا کہ وہ ٹی ایل پی سے تعلقات منقطع کر رہے ہیں۔
لاہور کے ایک رہائشی تنویر نے پاکستان فارورڈ سے بات کرتے ہوئے کہا، "میرے دو بھائی ٹی ایل پی سے منسلک تھے، لیکن اب انہوں نے یہ گروہ چھوڑ دیا ہے۔ ہم نے پولیس کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہمارا ٹی ایل پی سے کوئی لینا دینا نہیں۔"
تنویر نے کہا کہ اس کے بھائیوں کو "ٹی ایل پی کے ساتھ اپنے عدم تعلق کا اعلان کرنے کے لیے مختلف اخبارات میں اشتہار شائع کروانے ہوں گے۔"
ٹی ایل پی کے ایک بانی رکن ڈاکٹر آصف اشرف جلالی ان لوگوں میں شامل ہیں جو اس گروہ اور رضوی سے الگ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنا ذاتی دھڑا تشکیل دے دیا ہے۔
جلالی کے ایک ترجمان جلیل بیگ نے پاکستان فارورڈ سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہم پرامن اور جمہوری احتجاج پر یقین رکھتے ہیں، اور یہ ہمارا رضوی سے اصل اختلاف ہے، جو ہمیشہ تشدد کا مطالبہ کرتے ہیں۔"
بیگ نے مزید کہا، "ہم نے خادم رضوی اور افضل قادری کی جانب سے فوج اور ججوں کے خلاف دیے گئے بیانات کو مسترد کردیا ہے اور کہا کہ ہم ٹی ایل پی قیادت کی جانب سے ایسے بیانات کے حق میں نہیں۔"
makamal news
جوابتبصرے 41
آپ کی رپورٹ آپ کی خواہش کے مطابق مرتب کی گئی ہے اور آپ نے بہت سے درست حقائق کو نظر انداز کر کے اس سے اپنا مقصد بھی حاصل کر لیا ہے۔ آپ جو بھی دکھانا چاہتے ہیں۔
جوابتبصرے 41
تم لوگ بے غیرت ہو جو لبیک کو شدت پسند کہ رہے ہو
جوابتبصرے 41
یہ سب مغرب کی خوشنودی کے لئے ہورہا ہے جو مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ جب اللہ پاک کا خوف نہیں ہوگا تو ایسے ہی ہوگا۔ یہودو نصاری اور ہمارے حکمرانوں میں کیا فرق رہ گیا ہے کیونکہ انکی طرح یہ بھی توہین رسالت پر احتجاج کو دہشتگردی کہتے ہیں
جوابتبصرے 41
ہاہاہا
جوابتبصرے 41
ہمیں اپنے نظامِ انصاف پر اعتماد ہونا چاہیئے
جوابتبصرے 41
میرا خیال ہے کہ ایک عورت کے لیے اس قسم کی کاروائیوں اور ان کی جدوجہد سے کچھ حاصل نہ ہوگا۔ یہ چینی کے بڑھتے ہوئے نرخ پر احتجاج سے زیادہ کچھ نہیں۔ لیکن پاکستان کی عدالتیں اپنے مستقبل کے طریق کی خاطر اپنے فیصلہ پر نظرِ ثانی کریں گی، کیوں کہ یہ تمام مسلمان ہیں اور ہر طرح سے محمدؐ رسول اللہ کی برتری کے لیے کردار ادا کرتے ہیں۔
جوابتبصرے 41
GEO GEO LABBAIK WALO
جوابتبصرے 41
BAKAAOO MEDIA MAGHRBI MUMAALIK K AGENT HAIN JO APNY AQQAOON KO KHUSH KARNY K LIYE ULAMA K KHALAF HIAN. HAMARA MULAK ISLAMI JAMHOORIA HA LAKIN AFSOOS YAHA AF B YAHOODO NISAAR K ISHARO PR AUR UN KO KHUSH KARNY K LIAYE HAMARA BAKAAOO MEDIA ULAMA K KHALAF BHONKTA HA JO K QABLEY MUZAMMAT HA
جوابتبصرے 41
میڈیا اور آپ جیسے بجاؤ صحافی جھوٹ کا پلندہ ہو...... کبھی سچ بھی دکھایا ہے آپ لوگوں نے.....؟؟؟؟؟ پاکستان کے نوے فیصد سے زیادہ صحافی جھوٹ کا چورن بیچتے ہیں..... کیا کریں پیسے ہی اس کام کے ملتے ہیں.... ستانوے فیصد میڈیا یہودیوں کے کنٹرول میں ہے..........
جوابتبصرے 41
Apna bhotha band ker tahreek labaik ab aik muzam threek ban chuki hi uorpi Dog es ka khuch ni bigar saktay.labaik labaik labaik Ya Rasool Allah
جوابتبصرے 41
دنیاکی سب سے بڑی دھشتگردی توہین رسالت ہے جبکہ ہمارے اسلامی ملک پاکستان میں توہین عدالت کو نعوذباللہ توہین رسالت سے بڑاجرم سمجھاجاتاہے تحریک لبیک سے اگرلوگ قطع تعلق ہورہے ہیں یاتحریک لبیک کی عوام میں جڑیں نہیں اورنہ ہی یہ منظم جماعت ہے کوٸ تو حالیہ ضمنی الیکشن جوکہ علامہ خادم رضوی کی گرفتاری کے بعدمنعقدہوۓ اس میں پی ٹی آٸ اور ن لیگ کے بعد ٹی ایل پی کے ووٹوں کی تعدادہے جبکہ مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب اورتمام مکاتب فکرکے مفتیان کرام کی ٹی ایل پی کی ہمایت میں پریس کانفرنس کرنااس بات کاثبوت ہے کہ خادم رضوی اپنے مفاد کی سیاست نہیں کررہابلکہ ناموس رسالت کی حفاظت کررہاہے ہمارے ملک کامیڈیابجاۓ اسلام کی تشہیر کے الٹالبرلازم کو فروغ دے رہاہے جوکہ واضح طورپر احساس کمتری کاشکارہونے کی گواہی ہے جن قوموں کی پیروی ہم کررہے ہیں کبھی وہ ہم سے متاثر تھیں اور غسل کرنابھی ہم مسلمانوں سے سیکھتے رہے ہیں جبکہ ہمارے حکمران اورمیڈیاچند روپوں کی خاطر اپنے ایمان کاسودہ کرنابہت چھوٹی بات سمجھتے ھیں افسوس ہے ایسے نظام حکمرانی پر اور ایسی نیچ صحافت پر
جوابتبصرے 41
Lanti media bakwas krta rahy ga TLP waly kal bhe pur aman they aj bhe pur amaan hen Hum azmate Rasool k Pasban pasban Raqibon Ny Rapat Likhwaye he Ja k thany men K khadim Hussain Rizvi name leta he Rasool allah S.A.w ka is zamany me
جوابتبصرے 41
من گھڑت رپورٹ، ہم اس منظم بناوٹی رپورٹ کی مذمت کرتے ہیں
جوابتبصرے 41
Lanti media sacu kabhi nahi batey ga Jahil KY bacho log Deen ki DUSHMAN yahod o nasara ki paltu PTI per lanat bhej ker TLP mein shamil ho rahy Hein
جوابتبصرے 41
Ye sab baqwas he hukomat Islam mokhalif tanzemon ke hathon me he.. Hukomat or judge jis ke gholam hen ye un ko khosh kren.. HUM JIS Ke gholam he hum APNE NABI PAK S.A.W ko khosh kar rahy hen
جوابتبصرے 41
SB jhot PR mabni report paish ki hai haqeeqat is k bar aks hai logon k dillo mein muhabat ziyada hoi hai TLP k liye
جوابتبصرے 41
Ye apki report apni marzi ki PR B'nai GI ha air bht c asal hqaeq ko ignor Kr k ap me is ma be apna maqsad basal kya ha.Jo ap dikhana change ha bs whi
جوابتبصرے 41
Jo jo asia ka hami he us par lanat
جوابAasia maloona k case ma wokla ka tabqa b khta ha k ye fesla Jo chief be diya beshumar ghaltio se bhara ha.inho me Islam se ghaddari ki ha his ki saza qudrat inko jald de GI.
جوابTLP aek munazzam jmat ha jalao gerao ki koi b wardat is jmat PR sabat nh k qaedeen me is trh ki kisi karwai ki pusht pnahi ki ho ye aese krne ko ap e karkunan ko uksaya ho.koi b proof aesa ha to zahir kro.imran khan ki to baqaefa apne karkuno ko uksane ki videos mojood ha in PR aesa muqadma ya karwai q nh chalai GI .ha iska jwb?
تبصرے 41
میڈیا والو- تم بھی ان لوگوں کی طرح ہو جو پیسے کے لئے اپنی ماں بھی بیچ دیتے ہیں - تم دیکھو گے خادم حسین رضوی کا نام زندہ رہے گا اور باطل ذلیل و رسواء ہو گا وقت دکھائے گا - اللّٰہ بڑا کار ساز ہے اپنے بندوں پر بڑا مہربان-
جوابتبصرے 41
1- یہ مکالہ انتہائی جھوٹ ہے؛ مکمل تحریر دیومالائیت کی مثال ہے۔ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی پہلے ہی علیحدہ کام کر رہے ہیں، ان کا فیض آباد دھرنا بھی علیحدہ تھا۔ 2- ناصر خان: آپ کے پاس تحریک سے متعلق کوئی معلومات اور خبر نہیں ہے۔ میں "شدت پسند" کی اصطلاح کے استعمال کی مذمت کرتا ہوں؛ تحریکِ لبّیک پاکستان مسلمانوں کے دلوں میں بستی ہے۔ 3- لبّیک یا رسول اللہ
جوابتبصرے 41
TLP دراصل TTP کا دوسرا چہرہ ہے لہذا حکومت پاکستان کو عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر اس پین دی سری اور اسکی تمام انتہا پسند خارجی جماعت کو بڑے پیار سے انکی تشریف پے لال نشان بنانے چاہییں
جوابتبصرے 41
Me Labaik ka adna sa carkon ho. Ksi ne labaik ko ni chora.tum ne ghlat lekha he or ye sub jhot he
جوابتبصرے 41
پاکستان ایشیا سے تبدیل کرکے اپنا نام پاکستان آسیہ رکھ لو تمہیں میڈیا والو کوئی غیرت ہی نہیں تم بھی ان لوگوں کی طرح ہو جو پیسے کے لئے اپنی ماں بھی بیچ دیتے ہیں لیکن یاد رکھنا تم دیکھو گے خادم حسین رضوی کا نام زندہ آباد رہے گا اور باطل ذلیل و رسواء ہو گا وقت دکھائے گا تمہیں جلد دیکھو گے اللّٰہ بڑا کار ساز ہے اپنے بندوں پر بڑا مہربان
جوابتبصرے 41
آپ کی گٹیا سوچ اف پر شرم تم کومگر نہیں آتی
جوابتبصرے 41
Tlp aknshidat pasan jamat ti. Es tarha ki jamat ko khatam krna farz hy har hukomat ka.
جوابتبصرے 41
Intihai ghatiya Awr jhooti tahreerhy. TLP pehlay sy ziada munazzam ho gai hy. Agr Allah ny chaha tw Muhammad e Arbi PBUH ka nizam buhat jalad Pakistan main nafiz hoga awr aisay qadiyani awr yahoodi nawaz hukmarano sy hmain nijaat hasil hogi.
جوابتبصرے 41
انتہایئ جھوٹ سے کام لیا گیا یہ مکمل تحریر جھوٹ پے مبنی ہے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی صاحب پہلے سے ہی الگ کام کر رہیں ہیں ان کا تو فیض آباد دھرنا بھی الگ تھا ۔۔۔۔ پتہ نہیں یہ میڈیا والے کیوں جھوٹ بولتے ہیں ۔۔۔۔۔ شیم
جوابتبصرے 41
جاہلوں کا جاہل لیڈر عمران تلاقی لعنت لعنت لعنت لعنت لعنت ایسی حکومت پر
جوابتبصرے 41
The great leader in the Islamic history Hazrat Allama Molina Khadim Hussain Rizvi
جوابSALAM ESE AZEEM LEADER OR MERY QUAID ALLAMA KHADI HUSSAIN RIZVI SAHAB PAR
جوابتبصرے 41
جھوٹ کا پلنده هے صرف عوام کو گمراه کرنے کے لیے لیکن یاد رکھیں حضور کے غلام جاگ چکے هیں کسی بهکاوے میں نهیں آئیں گے
جوابتبصرے 41
Mujau lagta hu ye media qadiani hai
جوابتبصرے 41
آپ کے پا س تحریک کی کوئ خبر اور معلومات نہیں سب سے پہلے میں شدت پسند کہنے کی مزمت کرتا ہوں اور دوسرا یہ کہنا کہ ان کی جڑیں عوام میں نہیں یہ بھی آپکی ڈسانفارمیشن ہے تحریک لبیک پاکستان ایک پرامن جماعت ہے اسکی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اگر حکومت کے اعدادو شمار کو ہی درست مان لیا جاے تو ایک ایسی جماعت جس نے 26 لاکھ ووٹ لئے اسکے تمام قائدین کو گرفتار کر لیا جاے بلکل آئین کی دھجیاں اڑاتے ھوئے ان کے بنیادی حقوق کو سلب کرتے ہوے اور اسمیں بھی کوئ مزاحمت نہیں ھوئ اور اس میں 3 شہادتیں بھی ہوئیں اور کوئی آگ نہ لگے اور کوئ روڈ بلاک نہ ہو اور نہ کسی طرف سے کوئ بیان آیا بہر حال پاکستان ہمارا ملک ہے اسکی حفاظت ہم نے کرنی ہے اور اسلام ہمارا دین ہے اسکے لیے ہماری جان بہھی کم ہے ان دونوں کے لیے ہم کوئ کمپرومایز نہیں کریں گے لبیک لبیک یا رسول اللہ
جوابتبصرے 41
جمہوریت میں اتجاج کرنے پر جیل بیجھنا اور جس جماعت نے 2500000 پچیس لاکھ ووٹ لئے اس کے لیڈر کو قید کرنا جمہوری حکومت میں زیب نہیں دیتا فرانس میں آج کل مزہرے جاری ہیں کیا فرانس گورمنٹ نے ان پر غداری کا لبل لگایا ؟منظور پشتیں اچکزئی کو پکڑو علما کے ساتھ ایسا کرنا ٹھیک نہیں اسے نفرت ہی زیادہ ہو گی فائدہ نہیں ہو گا یاد رہے میں تحریک انصاف کا سپوٹر ہوں مگر اپنی جماعت کو غلط بات کرنے سے روکنا فرض ہے میرا میں نے اپنی جماعت کے لئے ورک کیا ہے آب میں ایسے جماعت کو غلط کام کرتا دیکھتا ہوں تو تکلیف ہوتی ہے ایسے تو ہم اگلے ایلکشن میں مذھبی ووٹ بینک سے محروم ہو جائیں گے جیسے نواز شریف کے ساتھ ہوا اور مذھبی ووٹ فیصلہ کن ووٹ ہوتا ہے اللّه کے لئے لبرل میرے خان کو دوسرا مشرف نہ بنائیں
جوابتبصرے 41
بہت ہی گھٹیا طریقے سے تحریک کو بدنام کرنے کے کوشش کی گی ہے لیکن ایک بات یاد رکھیں چاہے جتنا بھی پراپوگنڈا کر لیں اب تحریک مزید مظبوط ہو گی اور اس سلیکٹڈ حکومت جس نے علما کو گرفتار کیا اور گستاخ کی حمایت کی اس کے دن گنے جا چکے ہیں اور ان شاء اللہ فتح حق کی ہو گی ماشاءاللہ اللہ بابا جی کی حفاظت فرمایں آمین
جوابتبصرے 41
افسوس اپ بھی وہ ہی لکھ رہے ہیں جو قادیانیوں کی ہمایٹ میں بولتا میڈیا بکاو مال ہے اب اپکو وہ شاید معاہدہ کر کے مکر جانا یاد نہیں رہا جو اس عمران حکومت نے کر کے یوٹرن لے لیا tlpسے
جوابتبصرے 41
Total Bakwas ki hai I am pmln spotter or ye k ak giroh hai ye ghalat hai ager islam itna hi ap sb logon ka to apny eman ti tajded kro zalmo khuda sey dro Nabi pak Saw k sath khary ho ya asia gustakh k sath khud faisla kr lo
جوابھمارہ تعلق چاھے ٹی ایل پی سے ھو یا پی ٹی إٓی نون لیگ یا پی پی پی یا کسی بھی سیاسی جماعت سے لیکن ھمیں کسی بھی صورت میں مذھب سے چھیڑ چھاڑ پسند ھے نا ھی ھم حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت کرتے ھیں نا کریں گے ھماری عدالتیں اور حکمران چاھے جیسے مرضی بیرونی طاقتوں کے ھاتھوں کھلونا بن کر ایسے گھٹیا اور غیر منصفانہ فیصلے کریں لیکن ھم غلط کو غلط کہنے کا حوصلہ رکھتے ھیں اور منہ سے اور ھاتھ سے ایسے غلط فیصلوں کے خلاف احتجاج کرتے رھیں گے چاھے ھماری جان ھی چلی جإے
جوابھم یہی سمجھیں گے کے زندگی میں خدا نے ھم سے کوٕی اچھا کام کروایا تو وہ ھے آقا کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف ھمارہ رد عمل
Labaik labaik ya rasool labaik
جوابyahodi ki aolad aisy hi ghalt khabarain likhti he
تبصرے 41