سلامتی

ایران کی زینبیون برگیڈ نے پاکستان میں بھرتی تیز کر دی

عبدل غنی کاکڑ

ایک تصویر جسے ایران نے پروپیگنڈا فلم "لورز سٹینڈ ڈائنگ"، جو پاکستانی شہریوں کو زینبیون برگیڈ میں بھرتی کرنے کے لیے بنائی گئی ہے، میں استعمال کیا گیا۔ ]فائل[

ایک تصویر جسے ایران نے پروپیگنڈا فلم "لورز سٹینڈ ڈائنگ"، جو پاکستانی شہریوں کو زینبیون برگیڈ میں بھرتی کرنے کے لیے بنائی گئی ہے، میں استعمال کیا گیا۔ ]فائل[

کوئٹہ -- پاکستان کے انٹیلیجنس حکام کے مطابق، ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے شام میں ایرانی مفادات کے لیے جنگ کرنے کے لیے پاکستانی شیعہ کو کرائے کے سپاہیوں کے طور پر بھرتی کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے انٹیلیجنس کے سینئر اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پاکستان فاروڈ کو بتایا کہ آئی آر جی سی کی زینبیون برگیڈ نے 1600 سے زیادہ نئے جنگجوؤں (جو زیادہ تر شیعہ مدرسوں سے تعلق رکھتے ہیں) کو، گزشتہ چھہ ماہ کے دوران پاکستان سے بھرتی کیا ہے۔

اہلکار نے کہا کہ "پاکستان کے سیکورٹی ادارے کے سامنے پیش کی جانے والی ایک حالیہ رپورٹ میں، انسدادِ عسکریت پسندی کے حکام نے آشکار کیا کہ گزشتہ چھہ ماہ میں زینبیوں برگیڈ کی طرف سے پاکستان کے اندر بھرتی کیے جانے والے جنگجوؤں کی اصل تعداد، موجود اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ "رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ زینبیون برگیڈ کے زیادہ تر نئے بھرتی کیے جانے والے جنگجوؤں کو پاکستان سے ایران بہت کم استعمال ہونے والے اور غیر قانونی راستوں سے بھیجا گیا ہے۔ دریں اثنا، جنگجوؤں کی ایک بڑی تعداد زائرین کے بھیس میں بھی ایران گئی ہے"۔

ایران کے شہر قم میں، 2017 کے آخیر میں، ماتم کرنے والوں نے شام میں ہلاک ہونے والے زینبیونوں کے تابوتوں پر خود کو گرا رکھا ہے۔ ]DEFApress.ir[

ایران کے شہر قم میں، 2017 کے آخیر میں، ماتم کرنے والوں نے شام میں ہلاک ہونے والے زینبیونوں کے تابوتوں پر خود کو گرا رکھا ہے۔ ]DEFApress.ir[

فارسی زبان کے رسالے مجاہدین آرف کے 2018 کے ایک شمارے سے لیا گیا گرافک جس میں زینبیون برگیڈ کی مداح سرائی کی گئی ہے۔ ]فائل[

فارسی زبان کے رسالے مجاہدین آرف کے 2018 کے ایک شمارے سے لیا گیا گرافک جس میں زینبیون برگیڈ کی مداح سرائی کی گئی ہے۔ ]فائل[

تقریبا 4,000 شیعہ زائرین نومبر 2016 سے جون 2017 کے درمیان ایران میں داخل ہوئے اور پھر کبھی واپس نہیں آئے۔ یہ بات پاکستانی انٹیلیجنس کی ستمبر 2017 کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

عملی قدم

اہلکار نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس جمع کروائی جانے والی حالیہ رپورٹ میں مشورہ دیا گیا ہے کہ پاکستان کو زینبیون برگیڈ کی عسکری اور امن مخالف سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری طور پر ایک ایکشن پلان بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہے کہ ایران اپنی پراکسیوں کے ذریعے اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کر رہا ہے مگر اس بات پر یقین رکھیں کہ وہ اپنے مذموم ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا"۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے زینبیون برگیڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی لڑاکوں کو شام میں مقاماتِ مقدسہ کے رکھوالوں کا نام دیا ہے اور وہ زیادہ تر شام کے ان علاقوں میں جنگ میں مصروف ہیں جہاں آئی آر جی سی جنگ میں شام کے صدر بشیر الاسد کی فوج کی حمایت کر رہی ہے"۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی کے سینئر اہلکار جاوید ناصر نے کہا کہ "پاکستان میں شیعہ افراد کی کافی زیادہ آبادی ہے اور ہمارے لیے یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ ایران یہاں پر شیعہ برادری میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل کو استعمال کر رہا ہے۔ ایسے شیعہ علماء کی ایک بڑی تعداد، جنہوں نے ایران کے مدرسوں سے گریجویشن کی ہے پہلے ہی پاکستان میں ایران کے اس مکروہ ایجنڈا کے لیے کام کر رہے ہیں"۔

ناصر نے کہا کہ "آئی آر جی سی سے جڑی ہوئی زینبیون برگیڈ نہ صرف ایران کے لیے بھرتی کرنے میں ملوث ہے بلکہ وہ متشدد ایرانی انقلاب کو تہران سے پاکستان درآمد کرنے کی سازش بھی کر رہی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ "پاکستان نہ صرف پاکستان میں ایران کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے دوسرے قدم اٹھا رہا ہے۔ ہماری سیکورٹی کی ایجنسیاں ان ثقافتی مراکز کا بھی قریبی جائزہ لے رہی ہیں جو کہ تقریبا پاکستان کے ہر بڑے شہر میں کام کر رہے ہیں"۔

ایران کے بھرتی کاروں پر کریک ڈاون

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے وزارتِ دفاع کے اہلکار عامر موسی نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں، پاکستان کی سیکورٹی ایجنسیوں نے مختلف چھاپوں میں کم از کم 15 ملزمان کو، زینبیون برگیڈ کے ساتھ ان کے مبینہ تعلقات پر کوئٹہ اور تافتان، جو کہ بلوچستان کا ایک سرحدی شہر ہے، سے گرفتار کیا ہے"۔

انہوں نے پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ "اپنے علاقے میں غیر ملکی اثر و رسوخ کو ناکام بنانے کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں اور بلوچستان کے تمام سرحدی علاقوں، خصوصی طور پر ایسے علاقے جو ایران اور افغانستان کی سرحد کے ساتھ لگتے ہیں، میں سخت نگرانی کی جا رہی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ "سیکورٹی کے ادارے ملک میں زینبیون برگیڈ کا مقابلہ کرنے کے لیے قریبی طور پر کام کر رہے ہیں اور بھرتی کے بہت سے اہم مراکز کو بھی گزشتہ دو تین سالوں میں ختم کر دیا گیا ہے"۔

موسی نے کہا کہ "ہمارے پاس ایسی خبریں ہیں کہ زینبیون کے کچھ کارندے مذہبی علماء کے بہروپ میں کام کر رہے ہیں اور انہوں نے ماضی میں پاکستانی کے چند ایسے نمایاں شیعہ علماء کے ساتھ بھی کام کیا ہے جنہوں نے ایران کے قم صوبہ کے مدرسوں سے گریجویشن کی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ "زینبیون برگیڈ کے ملزمان زیادہ تر پاراچنار، کرم قبائلی ڈسٹرکٹ، کوئٹہ، سیالکوٹ، پشاور اور ملک کے چند دوسرے علاقوں سے جنگجوؤں کو بھرتی کر رہے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ "زیرِ تفتیش ملزمان نے زینبیون برگیڈ کے نیٹ ورک کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ ان میں سے کچھ معلومات کی بنیاد پر، سیکورٹی کی ایجنسیاں اس گروہ کی حکومت مخالف سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید اقدامات کر رہی ہیں"۔

انسانوں کی اسمگلنگ اور موت کی دھمکیاں

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سیکورٹی کے سینئر اہلکار جو انسانی اسمگلنگ کے انسداد کے ڈیسک پر تعینات ہیں، نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پاکستان فارورڈ کو بتایا کہ "ایرانی کی پراکسی ملیشیا ہونے کے ناطے، زینبیون برگیڈ نے پاکستان سے جنگجوؤں کی بھرتی کے لیے بہت سے مختلف طریقوں کو استعمال کیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے کڑی نگرانی کے باعث، زینبیون برگیڈ کے بھرتی کار انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کا روپ دھارے ہوئے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری کی بلند شرح کے باعث، بے روزگار انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زینبیون برگیڈ کے بھرتی کار اس صورت حال سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارے پاس ایسی خبریں موجود ہیں کہ زینبیون برگیڈ نے کوئٹہ، پنجاب، سندھ اور دیگر علاقوں سے شیعہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو غیر قانونی راستوں سے ایران منتقل کیا ہے۔ ایران میں آئی آر جی سی نے انہیں اپنے قبضے میں کر لیا"۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "تفتیش کے دوران، ہمیں علم ہوا کہ آئی آر جی سی نے تہران اور ملک کے کچہ دوسرے حصوں میں پاکستانی شیعہ مہاجرین کے لیے خصوصی حراستی مراکز بنائے ہیں جہاں زینبیون برگیڈ کے علماء ان مہاجرین کی برین واشنگ کرتے ہیں تاکہ وہ شام میں مقدس مزاروں کے محافظوں کے طور پر زینبیون برگیڈ میں شامل ہو جائیں"۔

اہلکار نے کہا کہ آئی آر جی سی نے ایران میں ان شیعہ قیدیوں کو برین واشنگ کے عمل کے دوران سزائے موت کی دھمکیاں دی ہیں اور انہیں بتایا گیا ہے کہ وہ زینبیون برگیڈ میں شامل ہو کر اس سے بچ سکتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ "ہلاک کیے جانے کے خوف کے باعث، شیعہ قیدیوں میں سے بہت سے زینبیون کا حصہ بن گئے ہیں"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 56

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

اہلبیت علیہ السّلام کے دشمن لعنتی ھیں اور جہنمی ھیں

جواب

اسلام علیکم یا علی مداد جناب میں پاکستان سے ہوں۔ میں آپ کے ساتھ مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے زینبیون میں شامل ہونے گیا تھا اس لیے میری طرف سے ایک سادہ سی درخواست ہے کہ براہ کرم اپنا واٹس ایپ نمبر دیں پھر میں آپ سے رابطہ کروں گا۔

جواب

شام میں مقدس مزارات کو بچانا ہماری فوج کی ذمہ داری تھی کیوں کہ ہماری فوج دعویٰ کرتی ہے کہ ہم اسلام کے سپاہی ہیں اور ہم اسلامی فوج ہیں، پھر وہ مزارات کو ان تکفیریوں اور یزیدیوں سے بچانے کیوں نہیں گئے؟ اگر ہماری فوج نے سعودیوں کو خوش کرنے کے لیے وہاں نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا، تو پھر آپ ان مجاہدوں کو وہاں جا کر حفاظت کرنے کی اجازت کیوں نہیں دیتے؟ ہم سب جانتے ہیں۔ شعیہ بیوقوف نہیں، یقین اور ایمان ہر چیز سے زیادہ اہم ہیں۔ ہم نے ماضی اور حال میں دیکھا ہے کہ اس ملک میں ہمارے لوگوں نے شعیہ کے ساتھ کیا کیا ہے۔ اور انشااللہ آپ لوگ یومِ حساب اللہ کی عدالت میں اس کا حساب چکائیں گے۔

جواب

اللہ اکبر۔۔۔آپ لوگ انسان بھی ہیں یا نہیں۔۔۔اگر کوئی انسانی حقوق کے لیے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتاہے تو وہ دہشتگرد کہلاتا ہے۔۔اور ایران کو کیا ضرورت ہے پاکستانی جوانوں کی برین واشنگ کرنے کی؟آج تک جتنے شہید جوان ایران نے دہے ہیں اور کسی نے نہیں دہے۔اور وہ ابھی بھی اپنی جوانیاں اسلام کے نام پر قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستانی غیور جوان اپنے باضمیر اور غیرتمند اور مسلمان ہو نے کا ثبوت دے کر شام میں رسول اللہ (ص) کی خترکی حفاظت کے لی جاتے ہیں۔۔۔

جواب

امریکہ اور ایران کے مابین آخری صلح امریکی ایرانی اتحاد کی واضح نشاندہی کرتی ہے

جواب

پاکستانی سیکورٹی کوئٹہ میں شیعہ برادری کو تحفظ فراہم نہیں کر رہی ہے۔ تحفظ کے بجائے وہ بہانے بنا رہے ہیں کہ کوئٹہ میں زینبیون کے مراکز ہیں۔

جواب

Allah sey dua hey k Pakistan ko shia aur badmashia dono sey mehfooz rakhey ameen

جواب

میرے خیال میں آپ پاکستان میں ایک بہت بڑے بدمعاش ہیں۔

جواب

تم سے بڑا نہیں

جواب

مقدس مقامات کا دفاع کرنا ہم پہ فرض ہے اگر کوی اس نیت سے سعودی, شام, عراق اور ایران پہ انکھ آٹھا کے بھی دیکھے تو دفاع کیلے جانے والے جا کے ہی رہنگے اپ چاہے کچھ بھی کہوں. باقی رہی بات پاکستانی شیعوں کی تو پاکستان سے محبت ہم سے زیادہ کوی نہیں کرتا, ہم سے پاکستان کو کوی خطرہ نہیں جو پاکستان کے خلاف ہے ان کو اپ بھی اور ہم بھی جانتے ہے اپ زرہ تعصب کی عینک اتار کر سوچ لے.

جواب

maqamat e mqadass..makka o madina. karbala o sham r iran hamry ly sorrh lakerr hy...jo b es k qareeb any k koshehsh kry ga .ham .osy waseel e jahanoom krengy

جواب

Lanat tm pa yazeedi Nasal harmon hm paisa k laya ni Jahad k laya jata ha tm apna army pais k laya bhj rha ho wo ni dhkta tea baap k rishtadar ha saudia apna mafad k laya kch n sahe r hmy babana k laya intishar phela rha ho . Ya sham me tera he peedha krya howa khudkash jahadi b jarha ha un k koi report ni wo tu tera saga ha . Iran hmara mulk ni ha hm pakistani haper afsos bhogz Ali k ha ya chkr yazeedi aj b apna fitnah r policy me peechy ni . Lanat ho tm pa r tera asa soch pa .

جواب

ہماری جاہل عوام اب بھی ایران کو دوست ملک سمجھتی ہے

جواب

Tum log Yemen m mazloom muslmanon ko marny k leay 39mulki iteuad bna to udher dhara dhar log aor found bhejo ,yehodu agents Arab mumalik ko defend kro to theak Hy...ager Iran Jo kh haqeqi Islamic mulk Hy woh ager mazloomon ki himayat aor sab Dy barh Kar Khanwad ay Rasool k mizarat e muqadah ki hifazat kry to proxy ho gae....lanat Hy tum pH kuch khof e Khuda kro

جواب

acha or hawiqi mazmoon hai..iran na har waqt alam.e.isalam ko nuksan ponchaya hai

جواب

Chutia sirf ap ko shia nazar araha hain kashmeer ko jana wala suni mujahideen or saudiarab jana wala molawion ko ni daikhta ho. Agr koi apni marzii se jaan b de to us ma ap ka kia jata ha... Ye sab likhna se phly puriii kaha niii samaj jaoo.... Na ham ap k is madartoopi se dara hain na darainga... Agr firqa parastii failana ha too koi masla ni ha ap to bs zaireen ko rokna ka bahana dhoondh raha ho jaoo dhoondho jb tak hamara mola hamain bulata raha ga ham peecha ni hatainga... Labaik ya Hussain a.s Mola k dushmanoo pe lanat beshumaar..

جواب

پہلی بات کہ ایران نہ بھی بولے زیارات مقدسہ کی حفاظت کیلئے ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ عملی اگر کچھ کر سکتا ہے کرے،چاہے وہ سعودی عرب مین ہو یا شام ایراق ۔ایران کو ضرورت نہیں۔ بھرتی کرنے کی ھم تو ایران کے شکرگزار ہے کہ اس نے داعش سے مقامات مقدسہ کی حفاظت کیلئے اقدامات کیے۔ورنہ داعش جو صحابہ رسول کے مزارات سے کرہی تھی اس مین پاکستانی فوج کو جانا چاہیئے تھا۔دنیا مین ایران واحد ملک ہے جسنے مظلوموں کی مدد کی ہے دنیا بھر میں۔قبلہ اول کی بازیابی کیلئے پوری اسلامی دنیا میں ایران کے علاؤہ کونسا ملک ہے جو اسرائیل سے ہر محاذ پر برسرے پیکار ہے جبکہ سعودیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں۔۔کوی شرم حیا ہوتی ہے

جواب

بہت اچھا لکھا ہے

جواب

ٹھیک کہا آپ نے

جواب

ایران اسرائیل ہند اور امریکہ یہ سب ایک ہیں مفھوم حدیث دجال کے ساتھ ایران سے سترہزار یا کم وبیش لوگ ملیں گے دجال یہودیوں کا خدا ہے ایک آنکھ والا یہودی اور امریکہ کی آپس میں معزز اور غیرمعزز کی وجہ سے دوستی ہے یعنی یہودی خود کو عیسائیوں سے افضل سمجھتے ہیں امریکہ اور ہند کا آپس میں پاکستان کی وجہ سے گٹھ جوڑ ہے سوال امریکہ نے ایران پر پابندیاں کیوں لگائی ہیں جواب مسلمانوں کو بے وقوف بنانے کیلئے پابندیاں اور دھمکیاں دی جارہی ہیں یاد رکھیں امریکہ جب بھی ایران کو دھمکی دے تو سمجھ لینا چاہیئے کہ ایران کوئی نیا تجربہ کرنے والا ہے ایٹمی یا میزائل وغیرہ کا اور یہ ٹیکنالوجی امریکہ نے ہی دی ہے ایران کو اہلسنت کے خلاف استعمال کیا جاۓ گا اور کیا جارہا ہے عرب کے تیل حاصل کرنے کیلئے دوسری طرف امریکہ نے ترکی کو آزاد چھوڑا ہوا ہے ترکی اپنے ہمسایہ ممالک پر قبضہ کرے گا اور امریکہ کیلئے راسطہ ہموار کرے گا یاد رہے خانہ کعبہ پر حملہ کیلئے تیایاں ہورہی ہیں لیکن یہ حملہ ناکام ہوگا اسوقت امام مہدی کا ظہور ہوا ہوگا اور حملہ آور عرفات کے میدان یا کعبہ کے آس پاس کوئ اور میدان ہے زمین بوس ہو جائینگے ,,, ہاتھ تھک گیا ہے آگے لکھنے سے قاصر ہوں معذرت

جواب

ہاہا...آپ کے انجان پن کو آپکا بچپنا کہوں یا ہٹ دهرمی...خدارا حقیقت کو چهپا کر اپنا شمار ظالمین میں نہ کروائیں..ساری دنیا جانتی ہے کہ کون امریکا کی گود میں بیٹها ہوا ہے اور کون امریکا و اسرائیل سے برسر پیکار ہے..آپ یقین کریں نہ کریں مگر یہ حقیقت ہے کہ امریکا و اسرائیل اور اس کے حواریوں کو للکار رہا ہے وہ ایراں اور حزب اللہ اور مکتب تشیع ہے...مکتب تشیع کے مطابق امریکا و اسرائیل طاغوت و استکبار و استعمار ہیں...ارے کبهی تشیع کے شعار اور نعروں کو ہی ملاحظہ کر لیں آپ پر حقیقت آشکار ہو جائے گی..اور اللہ کا واسطہ دے کے کہہ رہا ہوں خانہ کعبہ پے حملہ والی بات کر کے آپ لوگوں کو گمراہ نہ کریں اور خانہ کعبہ کی آڑ میں آل سعود کی ظالم بادشاہت کو تحفظ نہ فراہم کریں..آل سعود کی کهلے عام اور مشہور زمانہ امریکا سے یاریوں پہ کیوں آپکی زبان گنگ ہو جاتی ہے..

جواب

جو وقت اس وقت شام پر پڑا ہے یہ وقت پاکستان پر بھی آنا ہے لہزاہمیں اپنے ملک کا دفاع پہلے کرنا ہے کیوں کے مولا علی علیہ سلام نے فرمایا ہے* \nآنے ولاوقت جانے ولے وقت سے زادہ خطرناکہو گا اس لیے امن کے دن میں جنگ کی تیاری کرو \nجو حلات ہمارے ملک کی ہے تو اللہ بہترکرے سب جانتے ہیں اس ملک میں کھچہ بھی ہوسکتا ہے جب یہں ملک کے فوجی مہفوظ نہیں ہے توہم کہاں محفوظ ہونگے یار خدا کے لیے پکستان میں رہنے والے شیعہ کے سات ظلم بند کرو کیوں کے دروازہ ہمارہ ہی کھٹ کھٹاوگے اگر یقین نہی ہے تو تارخ پھڑلوں \n \nخدا اس ملک پکستان کی حفظت فرماے \nوسلام بندہ خدا جواب

جواب

Haqeeqat Hy ye tu government ko Irani qonsal khany bnd krny chaey aur talouqat khatm kry

جواب

سب بکواس ہے

جواب

Ya sub bakwaas ha sir ji agr koi gaya bhe ha too janay to wahan mar jay gi a hum q pareshan hon pakistan k khelaf koi kam ya koi noksan kiya ha too batao mojhay bake ya sub bakwaas ha

جواب

ایران کے شہر سے پاکستان کو بچانا ہو گا شیعہ ہمارے مسلمان بھائی ہیں مگر ایران پاکستان مخالف تھا اور ہمیشہ رہے گا

جواب

اگر یہ حقیقت پر مبنی ہے تو میں اس پوسٹ کے حق میں ہوں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس بات کو یقینی بنائے کہ جو زائرین پاکستان سے جاتے ہیں انہیں ویزے کی مقرر مدت تک واپسی کا بی کوئی بندوبست کرنا چاہئے، اور اگر یہ پوسٹ مہذ مخالفت ہے تو میں اس کو اہمیت نہیں دیتا •

جواب

میں اس کی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں

جواب

Jhoot he ye

جواب

زائرین کربلا کے راستوں میں روڑے اٹکانے کے لیے یہ سفید جھوٹ لکھا گیا ہے .... کالم لکھنے والے کو شاید پتہ ہی نہیں کہ جو زائرین ویزہ لیتے ہیں اس کا سالار ایک قسم نامہ بھی جمع کراتا ہے کہ واپسی پر آہ کر اپنے پاسپورٹ کی ایگزٹ کاپی کے ساتھ جمع کرائیں گے .. اگر کسی نے جمع نہیں کرائی تو اس پر ایف آئی آر کاٹ لی جاتی ہے اور بلیک لسٹ بھی کیا جاتا ہے ... گذشتہ پانچ سالوں میں ایک سالار پر بھی ایف آئی آر نہیں کٹی اور بلیک لسٹ نہیں کیا گیا پھر کوئی کیسے جائے گا؟ جبکہ بغیر گروپ کے ویزا بھی نہیں ملتا ... ؟ اللہ کو مانو کسی کے تعصب اور دشمنی میں حد سے تجاوز نا کرو... اللہ دیکھ رہا ہے ...

جواب

بکواس

جواب

لکهنا سي معلوم هي تعصب اگر پاکستان کا خيال هي تو سب پر لکهو جو بحرين اور يمن مين هي جو سعوديون ني بنا رکهي هين وه نظر نهين آتي

جواب

جو وقت اس وقت شام پر پڑا ہے یہ وقت پاکستان پر بھی آنا ہے لہزاہمیں اپنے ملک کا دفاع پہلے کرنا ہے کیوں کے مولا علی علیہ سلام نے فرمایا ہے* آنے ولاوقت جانے ولے وقت سے زادہ خطرناکہو گا اس لیے امن کے دن میں جنگ کی تیاری کرو جو حلات ہمارے ملک کی ہے تو اللہ بہترکرے سب جانتے ہیں اس ملک میں کھچہ بھی ہوسکتا ہے جب یہں ملک کے فوجی مہفوظ نہیں ہے توہم کہاں محفوظ ہونگے یار خدا کے لیے پکستان میں رہنے والے شیعہ کے سات ظلم بند کرو کیوں کے دروازہ ہمارہ ہی کھٹ کھٹاوگے اگر یقین نہی ہے تو تارخ پھڑلوں خدا اس ملک پکستان کی حفظت فرماے وسلام بندہ خدا

جواب

Ye sab fazool bakwas hy dehshtgardon ky khilaf jihaad Allah Rasool ka hukm hy jo hr musalmn pr fraz hy zarori nhn ky jihad islm k freeza hy log iran ky hi kehny pr jihaad kren or qesy bhi jihadd krny men chupny ki kiya zaroort hy ye hr sachy musalmn k deeni or sharww freeza hy

جواب

Ye siraf Aik Safeed jhoot h aur khuch nh kya inko pakistan mn sargaram Kaladam Lashkary Jhangvii Nazr nh ati Khuch sharm hoti Khuch Hayya hoti h wo ap mn nh h

جواب

اچھا جواب

جواب

Iran waqya hi bashful asad ki hamayat kar raha ha na k wahan k mazloom logon ki...

جواب

Jo bhi pakistan ki taraf kafir ghalt nzae se daikhy us harami ko naa do

جواب

مقدسات کا دفاع کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور یہ جھوٹ ہے کہ حرم کو حوثیوں سے خطرہ ہے لیکن مزاریات کو داعش دے خطرہ ضرور ہے

جواب

ایران اور شیعہ مخالف پرپیگنڈا ۔ سعودی عرب اگر یمن میں حوثی باغیوں کو مارنے کے لیے بندے بھرتی کرے تو جائز ایران داعش کے مقابلے کے لیے بندے بیجھے تو دشہتگردی " واہ رے تیرا قلم" ایران سے اتنا خوف یا سعودیہ کی خوشامد؟ واللّہ علم

جواب

پوری طرح سے جانبدارنہ، یہ درست نہیں ہے۔

جواب

اچھا ہے

جواب

آپ نے نہایت جامع رپورٹ شائع کی ہے۔ بلاشبہ پاکستان پہلے ہی ایسے گروہوں کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہے اور ہمیں خدشہ ہے کہ مستقبل میں یہ داخلی صورتِ حال کو ابتر کر سکتے ہیں۔ یہ ناگزیر ہے کہ ہر قسم کے عسکریت پسند کا خاتمہ کر دیا جائے۔

جواب

گمراہ کن

جواب

کیا پاکستان میں ای ایس ای کو اس بات کا علم نہی کہ ھمارے غریب عوام کے ساتھ کیا هورہا ھے اور اگر علم ھے تو اس پر آکشن لینا چاہیے

جواب

حکومت پاکستان سعودی ریالوں کی وجہ سے اندھی ہو چکی ہے.یمن میں انسانی حقوق کے خلاف ووٹ دینے کے بعد اب شیعہ کمیونٹی اور زائرین کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے.

جواب

ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا

جواب

Iran sham or Iraq ma Sunni musalmano ko shaheef kr Raha ha.lakan Iran bhi sakoon sa nahin Raha ga.

جواب

Sab jhoot ha agr wahan hamara muqadas muqamat ko koi b khatra howa to 1 b shia pakistan ma nhe raha ga rehbar k fitwa par sab jain ga. Yeh sab is lia keh raha ho k is page abi tak ham na koi ache khabar nhe suni har bar jhoot aur mangarat batain likhe howi hoti hain. Wahan jana larna aur shahees hona hr koi apan lia saadat ka baais samjha ga.

جواب

Jo b PAKISTAN ko bori nazar se dykn us ko latka du .

جواب

بہت زبردست مضمون ہے پاکستان کا امن خراب کرنے میں ایران اور سعودی عرب پیش پیش رہے ہیں

جواب

ایران کے فعالیت پسندوں پر پاکستان میں پابندی ہونی چاہیئے

جواب

یہ مکمل طور پر جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔

جواب

یہ سب جعلی ہے۔ کیا تم وہابی بھول گئے کہ تم نے 80 کی دہائی میں افغانستان میں روس کے خلاف کیا کیا ۔۔۔ نام نہاد جہاد یہ تمہارے منہ پر تمانچہ ہے

جواب

یہ بالکل درست ہے۔ ایران مسلم برادری کا دشمن رہے گا۔

جواب

Firqa perrasti ko pehlanay ki koshish. .sirf propegenda.

جواب