انتخابات

سابق وزیرِ تیل عباسی پاکستان کے عبوری وزیرِ اعظم منتخب

سلام ٹائمز

پاکستان کے سابق وزیرِ پیٹرولیم و قدرتی وسائل، شاہد خاقاق عباسی یکم اگست کو اسلام آباد میں عبوری وزیرِ اعظم کے انتخاب کے دوران ووٹ ڈالنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس آتے ہوئے۔ 342 ارکان پر مشتمل قومی اسمبلی میں سے عباسی 221 ووٹ لے کر جیت گئے۔ [عامر قریشی/اے ایف پی]

پاکستان کے سابق وزیرِ پیٹرولیم و قدرتی وسائل، شاہد خاقاق عباسی یکم اگست کو اسلام آباد میں عبوری وزیرِ اعظم کے انتخاب کے دوران ووٹ ڈالنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس آتے ہوئے۔ 342 ارکان پر مشتمل قومی اسمبلی میں سے عباسی 221 ووٹ لے کر جیت گئے۔ [عامر قریشی/اے ایف پی]

اسلام آباد -- سپریم کورٹ کی جانب سے تین بار وزیرِ اعظم منتخب ہونے والے نواز شریف کو نااہل کرنے کے چند دن بعد، منگل (یکم اگست) کو پاکستانی پارلیمنٹ نے سابق وزیرِ تیل شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیرِ اعظم منتخب کر لیا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے اعلان کیا کہ عباسی، جنہیں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا، 342 ارکان پر مشتمل قومی اسمبلی میں 221 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے۔

پاکستان کا قانون وزیرِ اعظم کے عہدے کے لیے امیدوار کو قومی اسمبلی، پالیمان کے ایوانِ زیریں سے اکثریت کے ساتھ جیتنے کا متقاضی ہے۔

منگل کی شام کو حلف اٹھانے کے بعد، توقع ہے کہ عباسی نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی جگہ اعلیٰ تریم ملکی عہدے پر براجمان ہوں گے، جنہیں ہفتے کے اختتام پر ان کا جانشین نامزد کیا گیا تھا۔

صوبہ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ، شہباز شریف، کے لیے پہلے اپنے بڑے بھائی کی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب جیت کر پارلیمان میں داخل ہونا لازمی ہے۔

عباسی، جو کہ ایک تاجر اور الیکٹریکل انجینیئر ہیں، سنہ 2013 سے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر رہے ہیں اور ضلع راولپنڈی سے چھ بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 7

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

اچھا قدم

جواب

sahe faslahe

جواب

اچھا

جواب

خوب

جواب

پاکستان ادب کے ذریعہ دہشتگردی کی انسداد کر رہا ہے۔ پاکستان کی کابینہ نے فاٹا کے خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کی منظوری دے دی

جواب

مجھے یہ پسند ہے ۔۔۔ اس لیے میں نے اس کا انتخاب کیا ۔۔۔

جواب

اچھا اقدام

جواب