صدر اشرف غنی نے نائب چیف ایگزیکٹو محمد محقق کو برخاست کر دیا ہے. ایک ایسا اقدام جس کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک سیاسی اقدام نہیں ہے اور اس کا مقصد افغانستان کے قومی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔
امریکی وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد ان ممنوعہ نیٹ ورکس کو بند کرنا ہے جنہیں ایران پوری دنیا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔
تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے راہنماؤں کے زیرِ حراست ہونے اور پولیس کی بھاری موجودگی کے باعث، انتہاپسندانہ مذہبی جماعت کی طرف سے احتجاج کے مطالبات، قابلِ ذکر تعداد میں لوگوں کو اکٹھا کرنے میں ناکام رہے۔
پولیس اسسٹینس لائنز (پی اے ایل) پشاور یونیورسٹی میں، پولیس اور طلباء و اساتذہ کے درمیان مواصلات کے براہ راست طریقے ہیں جس کا مقصد انہیں پولیس سے متعلقہ معاملات میں مدد فراہم کرنا ہے۔