http://pakistan.asia-news.com/ur/articles/cnmi_pf/newsbriefs/2019/07/31/newsbrief-01

کوئٹہ بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک

اے ایف پی

کوئٹہ -- حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم پانچ پاکستانی ہلاک اور 25 سے زیادہ اس وقت زخمی ہو گئے جب منگل (30 جولائی) کو موٹر سائیکل پر لگایا گیا ریموٹ کنٹرول بم، پولیس کی ایک وین سے ٹکرا گیا۔

بلوچستان پولیس کے سربراہ محسن حسن بٹ نے اے ایف پی کو بتایا کہ "حملے کا نشانہ ایک پولیس وین تھی جسے پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑا کیا گیا تھا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس افسران بھی شامل ہیں۔

کسی گروہ نے ابھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا
1
نہیں
تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی
Captcha