پاکستانی فورسز نے ملتان میں داعش کے 2 جنگجو ہلاک کر دیئے

پاکستان فارورڈ

ملتان -- جمعرات (20 جون) کے روز جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ ملتان میں شعبۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے "دولتِ اسلامیہ" (داعش) کی خراسان شاخ سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

بدھ (19 جون) کی رات رونما ہونے والے واقعہ کے دوران تین دیگر دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

حکام نے ہلاک ہونے والے دو دہشت گردوں کی شناخت بطور رضوان اور عمران ساقی کی ہے۔ سی ٹی ڈی کے ایک ترجمان نے کہا کہ دونوں دہشت گرد تین سرکاری حکام اور ایک امریکی شہری، وارن ونسٹن کے اغواء میں مطلوب تھے۔ ونسٹن کو سنہ 2015 میں وزیرستان میں ایک حادثے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکام نے ان کے قبضے سے ہتھیار، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، نقشے اور پیسے برآمد کیے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500