پاکستانی حکام نے سابق صدر آصف علی زرداری کو غیرقانونی ترسیلِ زر کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا

اے ایف پی

اسلام آباد – مبینہ طور پر دسیوں لاکھوں روپے بیرونِ ملک منتقل کرنے کے ایک اعلیٰ سطحی منی لانڈرنگ کے مقدمہ کے سلسلہ میں عدالتِ عالیہ (ایچ سی) کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد پیر (10 جون) کو اسلام آباد میں سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا گیا۔

قتل ہو جانے والی سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کے خاوند اور حزبِ اختلاف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کو چیئرمین، زرداری نے 2008 تا 2013 بطورِ صدر خدمات سرانجام دیں اور طویل عرصہ سے بدعنوانی کے الزامات کا موضوعِ بحث رہے ہیں۔

حالیہ مقدمہ میں الزامات اس امر کے گرد گھوم رہے ہیں کہ زرداری نے مشکوک بینک کھاتوں اور کمپنیوں کے ذریعے بڑی رقوم غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوائیں۔

گزشتہ برس پاکستانی حکام نے غریب لوگوں کے نام سے ایسے متعدد کھاتے دریافت کیے جو نقد سے بھر گئے اور پھر اچانک خالی ہو گئے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500