آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں افغانستان اور پاکستان کی شرکت

از عبدالناصر خان

لاہور -- افغانستان اور پاکستان ان ممالک میں شامل ہیں جو جمعرات (30 مئی) کو انگلینڈ اور ویلز میں شروع ہونے والے 2019 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس سال کے مقابلے کپ کا 12 واں ایڈیشن ہیں اور یہ 14 جولائی تک جاری رہیں گے۔

46 روزہ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیموں کا ایک واحد گروپ ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گا۔ اس میں 45 لیگ میچز ہوں گے جبکہ چوٹی کی چار ٹیمیں سیمی فائنلز میں پہنچیں گی۔

یہ افغانستان کی کرکٹ ورلڈ کپ میں دوسری متواتر شرکت ہے۔ افغانستان اپنا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن، آسٹریلیا، کے خلاف ہفتہ (1 جون) کو برسٹل میں کھیلے گا۔

پاکستان اپنے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں جمعہ (31 مئی) کو نوٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے مدِ مقابل ہو گا۔

24 مئی کو برسٹل میں افغانستان نے سابق ورلڈ چیمپیئن اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فاتح، پاکستان کو وارم اپ میچ میں شکست دے کر اپنے مخالفین کو چوکس کر دیا ہے۔

افغانستان اور پاکستان میں اکثر نوجوان کرکٹ جیسے مشہور کھیل میں دلچسپی لیتے ہیں، جو انہیں دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ممکنہ طور پر بھرتی کیے جانے سے دور رکھنے کی کوششوں میں مدد کرتی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500