سندھ یونیورسٹی نے سابقہ داعش رکن کا داخلہ منسوخ کر دیا

پاکستان فارورڈ

حیدرآباد -- سندھ یونیورسٹی (ایس یو) کی انتظامیہ نے دوسرے طلباء کے لیے خطرے کا باعث قرار دے کر، اس طالبہ کا عارضی داخلہ منسوخ کر دیا ہے جس نے "دولتِ اسلامیہ" (داعش) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ یہ خبر ڈان نے بدھ (22 مئی) کو دی۔

نورین لغاری، جو کہ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (ایل یو ایم ایچ ایس) کی طالبہ تھی، داعش میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے فروری 2017 میں لاپتہ ہو گئی تھی۔

اسے عسکریت پسندوں کے ایک گروہ اور پنجاب کے انسدادِ دہشت گردی کے شعبہ (سی ٹی ڈی) کے حکام کے ساتھ ایک لڑائی کے بعد، اپریل 2017 میں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

پھر وہ نوآبادکاری کے عمل سے گزری اور اس نے مارچ میں اپنا داخہ منسوخ کیے جانے تک ایل یو ایم ایچ ایس میں اپنی پڑھائی جاری رکھی۔

لغاری کو گزشتہ نومبر میں ایس یو میں عارضی داخلہ دیا گیا تھا اور یونیورسٹی کے حکام کی طرف سے اس کی شناخت کے بارے میں آگاہی سے پہلے اس نے وہاں پر کلاسیں بھی لی تھیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500