پاکستانی اور افغان رہنماؤں کا امن اور غربت کے خاتمہ کے لیے کام کرنے کا عہد

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – ڈان نے خبر دی کہ پاکستان اور افغانستان کے رہنماؤں نے اتوار (5 مئی) کو معاشرتی-معاشی ترقی کو تیز کرنے، غربت کے خاتمہ اور عوامی فلاح کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

ڈان نے کہا کہ یہ امور افغان صدر اشرف غنی اور پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کے مابین ایک ٹیلی فونک کال کا جزُ تھے۔ رپورٹ میں خان کے دفتر سے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے امن، سلامتی اور افغانستان اور خطے میں خوشحالی سے متعلقہ امور پر تبادلہٴ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے افغانستان اور خطے میں بحالیٴ امن کے لیے تعلقات مستحکم کرنے کا عہد کیا، اور خان نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کرنے کے لیے غنی کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کو دہرایا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500