خان کی زیرِ صدارت مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھے جانے کی تقریب

پاکستان فارورڈ

غالنئی – جیو نیوز نے خبر دی کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستان کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جمعرات (2 مئی) کو مہمند ڈیم کا سنگِ بنیاد رکھے جانے کی تقریب میں شرکت کی۔

یہ ڈیم پشاور کے شمال میں، ضلع مہمند میں واقع ہے۔

خان نےملک بھر میں عسکریت پسندی میں کمی لانے میں 2014 کے بعد سے لگاتار عسکری جارحانہ کاروائیوں کی کامیابیکا حوالہ دیتے ہوئے سنگِ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "کسی ملک میں اس وقت تک سرمایہ کاری نہیں آ سکتی جب تک وہاں امن نہ ہو۔"

جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا، "لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہاں امن ہے۔ جب ملک میں سرمایہ کاری ہو گی تو بے روزگاری کم ہونے لگے گی۔"

ڈان کے مطابق، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے تقریب میں کہا کہ مہمند ڈیم اور دیامر بھاشاs ڈیم منصوبوں نے ہزاروں ملازمتیں تشکیل دی ہیں اور جلد ہی بھرتیوں کا آغاز ہو جائے گا۔

مہمند ڈیم کی تکمیل 2024 میں طے ہے اور یہ 800 میگا واٹ سے زائد بجلی پیدا کرے گا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500