امریکہ اور پاکستان کے مابین افغان امن کے عمل پر بات چیت

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد— ریڈیو پاکستان نے خبر دی کہ پاکستان اور امریکہ نے جاری افغان امن عمل پر بات چیت کرنے کے لیے پیر (29 اپریل) کو اسلام آباد میں وفود کی سطح پر مزاکرات منعقد کیے۔

امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغان تصفیہ زلمئے خلیل زاد اور امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری داخلہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا ایلیس ویلز نے پاکستانی وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری (امریکہ) آفتاب کھوکھر نے کی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق، طرفین نے امریکہ پاکستان تعلقات اور افغان مفاہمت کے عمل پر بات چیت کی۔

ڈان کے مطابق، قطر میںامریکہ- طالبان امن مزاکراتکے حالیہ ادوار کے پسمنظر میں پاکستانی اور امریکی عہدیداران کے مابین ملاقاتیں نمایاں تصور کی جاتی ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500