امریکی نمائندۂ خصوصی خلیل زاد کی مذاکرات کے لیے اسلام آباد آمد

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ امریکی نمائندۂ خصوصی برائے افغان مصالحی عمل زلمے خلیل زاد افغانستان کے اپنے پانچ روزہ دورے کے اختتام پر مذاکرات کے لیے جمعہ (5 اپریل) کے روز اسلام آباد پہنچے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، خلیل زاد نے پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات چیت کی اور وہ دیگر اعلیٰ سطحی سیاسی اور عسکری قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔

ڈان کے مطابق، خلیل زاد نے 10 اپریل کو واشنگٹن واپس لوٹنے کے قبل قطر، افغانستان، پاکستان، ازبکستان، اردن، برطانیہ اور بیلجیئم کا دورہ کرنا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قریشی نے امن عمل کے ساتھ پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500