فیس بک نے آئی ایس پی آر سے متعلقہ جعلی اکاؤنٹ بند کر دیے

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد – فیس بک نے پیر (یکم اپریل) کو اعلان کیا کہ اس نے "مربوط غیر مصدقہ رویے" پر پاکستان اور بھارت سے منسلک پیجز، گروپس اور اکاؤنٹ بند کر دیے۔

فیس بک کی سائیبر سیکیورٹی پالیسی کے سربراہ، نتھینیئل گلیچیر نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا، "کمپنی نے پاکستانی فوج کی انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ملازمین سے منسلک 103 پیجز، گروپس اور اکاؤنٹ ہٹا دیے۔"

بیان میں کہا گیا، "اگرچہ اس سرگرمی کے پیچھے موجود لوگوں نے اپنی شناختیں چھپانے کی کوشش کی، تاہم ہماری تحقیقات میں پتا چلا کہ یہ آئی ایس پی آر کے ملازمین سے منسلک تھی۔"

فیس بک نے وضاحت کی کہ وہ اکاؤنٹس کے رویے کی بنیاد پر انہیں بند کر رہی ہے، نہ کہ ان کی جانب سے پوسٹ کیے گئے مواد کی بنا پر۔

خطہٴ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے مابین ایک حالیہ کشیدگی کی وجہ سے دیکھا گیا کہ "جعلی خبروں" کا ایک سیلاب سوشل میڈیا پر امڈ آیا، جس کی وجہ سے خطے میں غلط معلومات پر خدشات پیدا ہونے لگے۔

دینا میں صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملک، پاکستان میں فوج کی جانب سے مسلسل صحافیوں پر ملک کے مثبت تصور کو فروغ دینے کے لیے زور دیا جا رہا ہے

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500