پاکستان افغانستان پر خان کے تبصرے پر ہونے والے ہنگامہ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش میں

پاکستان فارورڈ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بدھ (27 مارچ) کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے افغانستان کے بارے میں تبصرے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے اور اس کی تشریح غلط کی گئی ہے۔

خان نے پیر (25 مارچ) کو کہا کہ افغانستان کو ایک عبوری حکومت قائم کرنی چاہیے تاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کو ہموار بنایا جا سکے۔

ان کے تبصرے کے باعث افغانستان نے اسلام آباد سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔ کابل نے اس کے علاوہ پاکستان کے ڈپٹی سفیر کو اس تبصرے پر بات کرنے کے لیے بھی بلایا۔

وزارت کے مطابق، خان "پاکستان کے ماڈل کی بات کر رہے تھے جہاں انتخابات عبوری حکومت کے تحت انجام پاتے ہیں۔ اس تبصرے کی غلط تشریح کرتے ہوئے اسے افغانستان کے داخلہ معاملات میں مداخلت نہیں سمجھا جانا چاہیے"۔

بیان میں کہا گیا کہ "پاکستان "افغان تسلیم شدہ" اور "افغان زیرِ قیادت" سیاسی عمل سے حاصل ہونے والے امن کے فروغ کے علاوہ افغانستان میں کوئی مفاد نہیں رکھتا ہے"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500