پاکستانی طالبان نے 6 سپاہیوں کو ہلاک کر دیا

اے ایف پی

کوئٹہ -- طالبان کے عسکریت پسندوں نے صوبہ بلوچستان میں ایک چیک پوسٹ پر حملے میں کم از کم 6 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ یہ بات حکام نے بدھ (20 مارچ) کو بتائی۔

یہ حملہ کوئٹہ سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر، زیارت ڈسٹرکٹ کے پہاڑی علاقے سنجاؤی میں ہوا۔

زیارت میں ایک سینئر حکومتی اہلکار قدیر بخش نے کہا کہ "یہ ایک اچانک حملہ تھا۔ حملہ آور موٹرسائیکلوں پر آئے اور انہوں نے ڈیوٹی پر موجود 6 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا"۔

بخش نے کہا کہ حملہ آور خودکار ہتھیاروں سے مسلح تھے اور بدھ کی صبح کو حملے کے بعد فرار ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں تلاشی کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

پاکستانی طالبان کی طرف سے ذرائع ابلاغ کو بھیجی جانے والی ایک ای میل میں اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

یہ واقعہ اتوار (17 مارچ) کو ہونے والے بم دھماکہ کے بعد پیش آیا جس میں کم از کم چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند ہے؟

2
0
نہیں
تبصرے 0
تبصرہ کی پالیسی Captcha