چین نے مسعود اظہر کو اقوامِ متحدہ کی دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالنے کی درخواست مسترد کر دی

اے ایف پی

نیو یارک – سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ چین نے بدھ (13 مارچ) کو برطانیہ، فرانس اور امریکہ کی جانب سے کشمیر میں خود کش حملے کے پیچھے موجود پاکستان سے تعلق رکھنے والے اسلام پسند گروہ جیشِ محمّد (جے ای ایم) کے سربراہ مسعود اظہر کو اقوامِ متحدہ (یو این) کی دہشتگردی کی بلیک لسٹ میں ڈالنے کی ایک درخواست کو معطل کر دیا۔

یہ چوتھی مرتبہ تھی کہ اقوامِ متحدہ سیکیورٹی کاؤنسل اظہر کو اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر غور کر رہی تھی، جن کی وجہ سے اس پر عالمی سفر پر پابندی، اثاثوں کے انجماد اور اسلحہ رکھنے کی ممانعت کا سامنا کرنا پڑتا۔

جے ای ایم نے14 فروری کو بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں 40 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا باعث بننے والے حملےکی ذمہ داری قبول کی، جس کی سیکیورٹی کاؤنسل نے مذمت کی۔

سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ چین نے ایک نوٹ میں کہا کہ اسے اظہر کو ہدف بنانے والی پابندیوں کی درخواست کا معائنہ کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے، اور اس نے ایک تکنیکی معطلی کا کہا، جو نو ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

چین نے قبل ازاں جے ای ایم کے رہنما کو بلیک لسٹ کرنے کے لیے کمیٹی میں تین کوششوں کو مسترد کیا۔ خود اس گروہ کو 2001 میں دہشتگردی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

سفارتکار نے مزید کہا کہ امریکہ، فرانس اور برطانیہ اس مرتبہ سیکیورٹی کاؤنسل کی ایک قرارداد کے مسودہ کے ساتھ ایک نئی کوشش کے بارے میں "موثر طور پر غور کر رہے ہیں"، جو اظہر کو ایک دہشتگرد قرار دے گی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500