پاکستان کی امریکہ کو عسکری گروہوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی

اے ایف پی

واشنگٹن، ڈی سی -- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی، جان بولٹن نے سوموار (11 مارچ) کو کہا کہ پاکستان نے عسکری گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

بولٹن نے ٹویٹ کیا کہ ان کی پاکستانی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ بات ہوئی تھی اور یہ کہ "وزیرِ خارجہ نے مجھے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان تمام دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹے گا اور ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرنا جاری رکھے گا۔"

فروی میںجیشِ محمد (جے ای ایم) نے ذمہ داری قبول کی تھیاس خودکش دھماکے کی جس میں 40 بھارتی نیم فوجی سپاہی مارے گئے تھے، جس پر سرحد کے آر پار فضائی حملے شروع ہو گئے تھے اور نیوکلیائی ہتھیاروں سے مسلح ہمسائیوں کے درمیان سیاسی تناؤ میں اضافہ ہو گیا تھا۔

بولٹن نے کہا کہ قریشی کے ساتھ اپنی گفتگو میں انہوں نے "جیشِ محمد اور پاکستان سے کارروائیاں کرنے والے دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف بامعنی اقدامات کرنے کی ترغیب دینے" کی کوشش کی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500