پنجاب نے کالعدم گروہوں پر کریک ڈاؤن کے حصہ کے طور پر جے یو ڈی، ایف آئی ایف کے اثاثے ضبط کر لیے

پاکستان فارورڈ

راولپنڈی -- ڈان نے خبر دی ہے کہ پنجاب حکومت نے ملک گیر کریک ڈاؤن کے حصہ کے طور پر، منگل (5 مارچ) کو کالعدم جماعت الدعوة (جے یو ڈی) اور اس کی فلاحی شاخ فلاحِ انسانیت فاونڈیشن (ایف آئی ایف) سے تعلق رکھنے والے کم از کم دو مدرسوں اور دیگر املاک کو قبضے میں لے لیا ہے۔

پاکستانی حکومت نے پیر (4 مارچ) کو انسدادِ دہشت گردی کے نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) کے تحت، کالعدم عسکریت پسند گروہوں پر کریک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

حکام نے چکوال ڈسٹرکٹ میں جے یو ڈی کے مدرسوں -- مدرسہ خالد بن ولید جو کہ تلاگنگ کے علاقے میں تھا اور ریلوے روڈ پر واقعہ مدرسہ دارالسلام کو قبضے میں لے لیا۔

مدرسوں کو ان کے عملے سمیت پنجاب کے شعبہ اوقاف و مذہبی امور کے کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے مدرسوں پر منتظمین کو تعینات کیا ہے۔

اٹک ڈسٹرکٹ میں حکام نے کالعدم گروہ سے تعلق رکھنے والی دیگر تین املاک کو قبضے میں لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

india bolta hm pay pakistan say hamla hwa mgr us kay pS loi saboot he nhi or hmari government Apny he watan kay logu kay khilaf karwai mY lag gye hahhahaha lol

جواب