بھارت کے ساتھ تناؤ کم ہونے پر پاکستان نے فضائی علاقہ ہائے عملداری دوبارہ کھول دیا

پاکستان فارورڈ اور اے ایف پی

اسلام آباد – فضائی سفر کے لیے اپنے آسمان بند کرنے سے دنیا بھر میں ہزاروں افراد کے مصیبت میں گرفتار ہونے کے چند روز بعد (4 مارچ) کو پاکستان نے اپنے فضائی علاقہ ہائےعملداری کو مکمل طور پر کھول دیا۔

فضائی علاقہ ہائے عملداری کو بند کرنے کا فیصلہ گزشتہ بدھ کو اس وقت آیا جب پاکستان اور بھارت نےایک دوسرے کے جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا۔

ایک بھارتی پائلٹ حراست میں لے لیا گیا تھا، اور اسے جمعہ کے روزبھارت کو واپس کر دیا گیا، جو واہگہ سرحدی چوکی سے پیدل سرحد پار گیا۔

اولاً تناؤ اس وقت پیدا ہوا جب 14 فروری کو بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک خود کش بمبار نے 40 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد گروہ جیشِ محمّد (جے ای ایم) نے ذمہ داری قبول کی۔

مقتدرہٴ شہری ہوابازی کے ایک ترجمان نے پیر کو اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا، "پاکستان بھر میں تمام ہوائی اڈے فعال ہیں اور فضائی علاقہ ہائے عملداری دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔"

اس بندش نے یورپ اور جنوبی ایشیا کے درمیان بڑے فضائی راستوں میں خلل ڈالا، جس سے بین الاقوامی ہوائی اڈّوں پر پھنسے مسافروں میں مایوسی بڑھنے لگی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500